احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ

زیک

مسافر
ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ دنیا کا کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جہاں اللہ نے ہدایت کا بندوبست نہ کیا ہو اور تمام گذشتگان و آئندگان تک خدا کا پیغام پہنچا ہے اور پہنچے گا۔
مشرق وسطی سے باہر کسی نبی رسول کا ذکر تو کہیں نہیں ملتا
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
جیسا کہ روایات میں ہے کہ ہر قوم پر پیغمبر بھیجے گئے تھے۔ اور انھوں نے اللہ کا پیغام اپنی قوم تک پہنچایا تھا۔ اہلِ کتاب کی ہی مثال لیں۔ یہودی اپنے وقت کے مسلمان تھے۔ لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بعثت کے بعد یہودیوں نے جب انھیں نبی ماننے سے انکار کیا تو وہ اسی وقت سے غیر مسلم یا کافر ہوگئے۔ اب مسلم صرف وہ تھا جس کا ایمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی شریعت پر تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت صحیح العقیدہ نصاریٰ حق پر تھے۔ لیکن جب انھوں نے خاتم النبیین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا نبی اور رسول ماننے سے انکار کیا تو دائرہ اسلام سے خارج ہو گئے۔ اب صرف وہ مسلمان ٹھہرا جو شریعتِ محمدی کا پیروکار ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے بعد دین کی تبلیغ کی ذمہ داری علماء و مبلغین کے کاندھوں پر ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر دور میں اسلام کا پرچار رہا ہے۔
باقی اس حوالے سے میں نے کوئی خاص تحقیق نہیں کی۔ جو تھوڑا بہت جانتا تھا، عرض کر دیا۔
افریقہ (مصر کے علاوہ)، یورپ، شمال و جنوبی امریکا اور آسٹریلیا کے کچھ نبیوں کے نام بتائیں
 

عدنان عمر

محفلین
افریقہ (مصر کے علاوہ)، یورپ، شمال و جنوبی امریکا اور آسٹریلیا کے کچھ نبیوں کے نام بتائیں
قرآن و حدیث کے ذریعے ہمیں چند نبیوں کے نام پتہ چلتے ہیں۔ تمام انبیاء کے نام اور ان کی قوموں کے اوطان اللہ تعالیٰ نے ہم پر آشکار نہیں کیے، اس لیے یہ جاننا ضروری نہیں ہے۔ اصل جاننا تو یہ ضروری ہے کہ ہم کون ہیں، ہمارا خالق کون ہے اور ہم اس کی خوشنودی کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ واقعہ تو اس تناظر میں بیان کیا گیا تھا کہ کن کن مواقع پر قادیانیوں نے خود تسلیم کیا کہ وہ غیر مسلم ہیں۔
براہ مہربانی اس قسم کی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ قادیانیوں نے شروع ہی سے اپنے مذہب کا حقیقی اسلام کے نام سے پرچار کیا ہے، گو کہ علما کرام اسے تسلیم نہیں کرتے۔ 1953 فسادات کے بعد جج منیر کمیشن کے سامنے اور 1974 فسادات کے بعد پوری پارلیمنٹ کے سامنے قادیانی لیڈران صرف اسی لئے پیش ہوتے رہے۔ تاکہ وہ قادیانیوں کے عقائد سے متعلق ان غلط فہمیوں اور افواہوں کی تلافی کر سکیں جو علما کرام نے ان کی کمیونٹی سے متعلق گھڑے ہوئے ہیں۔
 

زیک

مسافر
محفل پر اسلام کے نام پر لاکھوں لوگوں کے قتل کی حمایت کیوں گوارا کی جاتی ہے؟ ایسے لعنتیوں کو معطل کیوں نہیں کیا جاتا؟
 

جاسم محمد

محفلین
امت میں جھوٹے مدعیانِ نبوت کی آمد کوئی نئی اور انوکھی بات نہیں۔ پہلا کذاب، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دورِ مبارک میں آیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر اسے جہنم واصل کیا گیا تھا۔ انھی کذابین میں سے ایک مرزا قادیانی ہے۔
ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ آئندہ کوئی کذاب مدعی نبوت نہیں آئے گا۔ اس قسم کے اور دیگر فتنوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم علمائے کرام سے جڑ کر رہیں۔
مرزا قادیانی کو جھوٹا، کذاب، کافر کچھ بھی کہہ لیں۔ اس سے متعلق افواہیں اور کہانیاں گھڑ لیں۔ ان سب چیزوں سے کسی کو کچھ فرق نہیں پڑتا۔
البتہ اگر ان الزامات کو بنیاد بنا کر آپ ریاست یا حکومت کو مجبور کر دیں کہ وہ قادیانیوں کے خلاف قانون سازی کرے۔ ان کو دیگر پاکستانیوں جیسے حقوق سے محروم رکھا جائے یا ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے تو یہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ کیونکہ ریاست و حکومت کے سامنے ملک کے تمام شہری بلا کسی مذہبی تفریق کے مساوی ہیں۔
پاکستان جو قادیانی اقلیت کیساتھ کر چکا ہے۔ آجکل وہی کام بھارت مسلم اقلیت کے ساتھ کر رہا ہے۔ جیسے پاکستان میں قادیانی اقلیت کے خلاف قانون سازی ہوئی ہے۔ وہی کچھ بھارت مسلم اقلیت کے خلاف قانون سازی کرکے حاصل کر رہا ہے۔ ملک کی کسی بھی مذہبی کمیونٹی کو اس طرح ریاستی لیول پر قانون سازی کے ذریعہ نشانہ بنانا ریاست اور حکومت دونوں کے اصولوں کے خلاف ہے۔
اگر آپ کی نظر میں بھارت جو مسلم اقلیت کے ساتھ کر رہا ہے وہ غلط ہے تو پھر آپ کو پاکستان کی قادیانی اقلیت کے حق میں بھی آواز بلند کرنی چاہئے۔ ریاست و حکومت کا یہ کام نہیں کہ اپنے ملک کے شہریوں کے مابین مذہبی تنازعات و اختلافات میں فریق بنے۔
 

زیک

مسافر
ایک ماڈیسٹ پروپوزل: مسلمانوں کے ساتھ مغرب میں وہی سلوک ہونا چاہیئے جیسا احمدیوں کے ساتھ پاکستان میں ہوتا ہے
 

جاسم محمد

محفلین
وضاحت کے لیے پوچھ رہا ہوں کہ غیر مسلم اور کافر کا ایک ہی معنی ہے یا دونوں میں کوئی فرق ہو گا؟
قادیانی نہ تو خود کو کافر و غیر مسلم مانتے ہیں نہ ہی دیگر مسلمانوں کو غیر مسلم کہتے ہیں۔ البتہ جو مسلم و غیر مسلم مرزا قادیانی کو نہیں مانتے، ان کے اس انکار پر ان کو کافر کہتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جیسا کہ روایات میں ہے کہ ہر قوم پر پیغمبر بھیجے گئے تھے۔ اور انھوں نے اللہ کا پیغام اپنی قوم تک پہنچایا تھا۔ اہلِ کتاب کی ہی مثال لیں۔ یہودی اپنے وقت کے مسلمان تھے۔ لیکن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بعثت کے بعد یہودیوں نے جب انھیں نبی ماننے سے انکار کیا تو وہ اسی وقت سے غیر مسلم یا کافر ہوگئے۔ اب مسلم صرف وہ تھا جس کا ایمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی شریعت پر تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت صحیح العقیدہ نصاریٰ حق پر تھے۔ لیکن جب انھوں نے خاتم النبیین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا نبی اور رسول ماننے سے انکار کیا تو دائرہ اسلام سے خارج ہو گئے۔ اب صرف وہ مسلمان ٹھہرا جو شریعتِ محمدی کا پیروکار ہے۔
ہو بہو یہی دلیل قادیانی دیتے ہیں کہ مرزا قادیانی کی بعثت کے وقت صحیح العقیدہ مسلمان حق پر تھے۔ لیکن جب انھوں نےمرزا قادیانی کا انکارکیا تو وہ دائرہ حقیقی اسلام (قادیانیت) سے خارج ہو گئے۔ اب صرف وہ حقیقی مسلمان ٹھہرا جو مرزا قادیانی کا پیروکار ہے۔
اگر آپ اوپر یہودیوں، مسیحیوں اور مسلمانوں سے متعلق اس دلیل کو واقعتاً تسلیم کرتے ہیں تو قادیانیوں کی یہ دلیل بھی تسلیم کریں۔
 

جاسم محمد

محفلین
محفل پر اسلام کے نام پر لاکھوں لوگوں کے قتل کی حمایت کیوں گوارا کی جاتی ہے؟ ایسے لعنتیوں کو معطل کیوں نہیں کیا جاتا؟
Tolerance یعنی برداشت کے اصول کا تقاضا یہی ہے کہ ہر ممبر کی آزادی اظہار کو بے وجہ نہ کچلا جائے۔ اور ہر بات کا جواب دلیل اور منطق سے دیا جائے۔
 

عدنان عمر

محفلین
کافر کافر کے نعرے لگا کر
کافر کافر کے نعرے لگانے کی ضرورت نہیں۔
جو مسلمان نہیں ہے وہ خود بخود ہی کافر یا غیر مسلم ہے۔ بالکل ایسے ہی کہ جو شخص امریکی شہریت کا حامل نہیں، وہ پاکستانی، ہندوستانی، جرمن وغیرہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، امریکی نہیں ہو سکتا۔
 

عدنان عمر

محفلین
براہ مہربانی اس قسم کی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ قادیانیوں نے شروع ہی سے اپنے مذہب کا حقیقی اسلام کے نام سے پرچار کیا ہے، گو کہ علما کرام اسے تسلیم نہیں کرتے۔ 1953 فسادات کے بعد جج منیر کمیشن کے سامنے اور 1974 فسادات کے بعد پوری پارلیمنٹ کے سامنے قادیانی لیڈران صرف اسی لئے پیش ہوتے رہے۔ تاکہ وہ قادیانیوں کے عقائد سے متعلق ان غلط فہمیوں اور افواہوں کی تلافی کر سکیں جو علما کرام نے ان کی کمیونٹی سے متعلق گھڑے ہوئے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ بھی افواہیں پھیلا رہے ہوں۔ لیکن میں افواہوں پر بحث کرنا ضروری نہیں سمجھتا، کیونکہ کسے بھی گروہ کے مسلم ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنے کے لیے ان کے عقائد کا علم ہونا چاہیے۔ تاریخی واقعات کا ذکر تو عوام الناس کی آنکھیں کھولنے کے لیے ہوتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیونکہ کسے بھی گروہ کے مسلم ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنے کے لیے ان کے عقائد کا علم ہونا چاہیے
درست بات ہے۔ اس لئے قادیانیوں کے عقائد تو صحیح بتائیں۔ وہ خود کو کافر یا غیر مسلم ہرگز نہیں مانتے۔ اور سختی سے اپنی مسلمانیت کا دفاع کرتے ہیں۔
سوال آپ نے جاسم سے پوچھا تھا لیکن میرا جواب یہ ہے کہ احمدی بھی ایک شدت پسند مذہبی گروہ ہیں۔
 
Top