جناب! محترم مفتی محمود صاحب کا مناظرہ میں نے متنازعہ نہیں بنایا ہے!!! آپ کا نظریہ متنازعہ بنا رہا ہے اور میرا سوال آپ سے اسی حوالے سے ہے لیکن آپ نے جواب دینے کے بجائے الٹا مجھ پر الزام لگا ڈالا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے پاس علمی دلیل موجود نہیں ہے! اوریہ بات یہاں کے محترم اراکین اور قارئین کو صاف سمجھ بھی آجائے گی اور آپ کی بد دیانتی بھی ان پر آشکار ہو جائے گی کیونکہ سب عقل بھی رکھتے ہیں اور ما شاء اللہ تعلیم یافتہ بھی ہیں!
جہاں تک قرآن کے فیصلے کو رد کرنے کی بات ہے میں نے عقیدہ ختمِ نبوت پر بات ہی نہیں کی ہے۔ آپ کی کوشش اس حوالے سے میرے نظریہ اور ایمان کو مشکوک بنا کر پیش کرنا ہے لیکن آپ شاید واقف نہیں ہیں کہ میرا مقصد عقیدہ توحید اور عقیدہ ختم نبوت میں کی گئی بد عنوانیوں کی نشاندہی کرنا رہا ہے اور میں یہاں بھی اس محفل میں یہی کام الحمدللہ کرتا آیا ہوں۔ اب یہ بد عنوانی چاہے کسی بڑے سے بڑے عالم نے ہی کیوں نہ کی ہو میں اسے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے سامنے لانے سے نہیں گھبراتا ہوں کیونکہ میرے لئے خدائے رب العزت کے احکامات کی اہمیت کسی بھی قسم کی بد عنوانی سے بڑھ کر ہے جیسا کہ اس لڑی میں میرے
اس جواب سے ظاہر ہے۔
میں چاہوں گا کہ آپ بھی ان بدعنوانیوں کا گہرائی سے مطالعہ فرمائیں اور اپنی معلومات میں اضافہ فرمائیں
احمدی اقلیت اور ہمارے علما کا رویہ
کفریہ عقائد
اس کے علاوہ بہت کچھ ہے لیکن آپ کے لئے ابھی اتنا ہی کافی ہے!
جب آپ مندرجہ بالا دھاگوں کا مطالعہ فرما لیں تو میرے اس سوال کا جواب دینا بالکل بھی نہ بھولئے گا "کیا ایسے علماء اور ان کی تعلیمات جو کہ عقیدہ توحید اور عقیدہ ختمِ نبوت کو نقصان پہنچاتی ہیں یا ان عقائد کے خلاف ہیں، ان کی غلطیوں کو کیا آپ غلط کہنا چاہیں گے؟؟؟"
کیا آپ کے اندر اتنی ہمت ہے کہ آپ خدائے رب العزت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطرغلط کو غلط کہہ سکیں؟؟؟