تاسف احمد فراز انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آج یہ افسوس ناک خبر آئی ہے کہ پاکستان کے نامور شاعر احمد فراز قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں۔

انا للہ و انا الیہ راجعون ہ

اللہ سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

تعبیر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

کتنا اچھا شاعر تھا نا

پوری خبر تو بتائیں کہ کہاں انتقال ہوا اور کیسے ہوا؟ کتنے سال کے تھے وغیرہ

مجھے یہ کبھی پتہ نہ لگتا اگر محفل نہ ہوتی تو
 

خرم

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون لیکن کیا یہ خبر مستند ہے؟ پہلے بھی ان کا کڑاکا نکال دیا تھا ہم نے محفل پر اور بعد میں وہ سلامت پائے گئے تھے۔
 

خرم

محفلین
شکریہ منصور بھیا اور کہاں ہیں آپ آجکل؟ کافی روز سے کوئی خبر ہی نہیں۔
 

F@rzana

محفلین
الوداع اے فراز الوداع

آنا للہ و انا علیہ راجعون

خبر بذریعہ بی بی سی

ممتاز شاعر احمد فراز طویل علالت کے بعد پیر کی رات اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
ہسپتال کے ذرائع نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے احمد فراز کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

احمد فراز کو گردوں کے عارضے سمیت کئی امراض لاحق تھے۔

جولائی کے وسط میں روز قبل احمد فراز امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی تنظیم ’اپنا‘ کے سالانہ کنونشن میں مشاعرے میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی آئے تھے جہاں وہ گر پڑے تھے اور انکے گھٹنوں پر چوٹیں آئي تھیں۔

ان چوٹوں سے انہیں ابتدائی طور انفیکشن ہوگیا تھا اور پھر، افتی نسیم کے مطابق، شکاگو کے ایک ہسپتال میں انکو گردوں کے عارضے کیوجہ ڈائلیسس مشین پر رکھا گيا۔

امریکہ میں احمد فراز کو مقامی ہسپتال کے انتہائي نگہداشت کے شعبے یا آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

 

حسن علوی

محفلین
بہت افسوسناک خبر ھے اور قوم کے لیئے ایک بڑا المیہ بھی۔ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے (آمین)
 

F@rzana

محفلین
نزرانہ عقیدت

نذرانہ عقیدت

تم بھی خفا ہو لوگ بھی برہم ہیں دوستو
اب ہو چلا یقیں کہ برے ہم ہیں دوستو

کس کو ہمارے حال سے نسبت ہے کیا کہیں
آنکھیں تو دشمنوں کی بھی پرنم ہیں دوستو

اپنے سوا ہمارے نہ ہونے کا غم کسے
اپنی تلاش میں تو ہم ہی ہم ہیں دوستو

کچھ آج شام ہی سے ہے دل بھی بجھا بجھا
کچھ شہر کے چراغ بھی مدھم ہیں دوستو

اس شہر آرزو سے بھی باہر نکل چلو
اب دل کی رونقیں بھی کوئی دم ہیں دوستو

سب کچھ صحیح فراز پر اتنا ضرور ہے
دنیا میں ایسے لوگ بہت کم ہیں دوستو
 

F@rzana

محفلین
فراز کی یادیں

احمد فراز، شعیب بن عزیز، فرزانہ خان نیناں
عالمی مشاعرہ اوسلو-ناروے

 

محمد وارث

لائبریرین
اناللہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا ہے فراز صاحب کی وفات کا، اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائیں۔

فراز کیا گئے احمد ندیم قاسمی اور منیر نیازی کے زخم بھی تازہ ہو گئے۔ اقلیمِ سخن کا ایک اور فرمانروا سب کو اداس کر کے چلا گیا

ہر اک مکان کو ہے مکیں سے شرف اسد
مجنوں جو مر گیا ہے تو جنگل اداس ہے
 

ظفری

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ہ


بہت افسوس ہوا ۔ ادب کا ایک باب ختم ہوا ۔
اب کے ہم بچھڑے تو شائد کبھی خوابوں میں ملیں ۔۔۔۔۔ آہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top