تاسف احمد فراز انتقال کر گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
احمد فراز سے ان کے بیماری کے ایام میں شکاگو میں ملاقات ہوئی تھی ۔ مگر نحیف اور کمزوری کی حالت کی وجہ سے بات نہیں ہوسکی تھی ۔ جس کا ہمیشہ افسوس رہے گا ۔
 

نوید صادق

محفلین
دل کے ٹکڑوں کو کہاں جوڑ سکا ہے کوئی
پھر بھی آوازہء آئینہ گراں کھینچتا ہے

(احمد فراز)

انا للہ و انا الیہ راجعون
 

نوید صادق

محفلین
کچھ نقصان ایسے ہوتے ہیں جن کی وضاحت ممکن نہیں ہوتی
یہ احمد فراز مرحوم کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
سمت کا ائندہ شمارہ فراز کے گوشے کے لئے رکھنا ضروری ہے۔
نوید اور دوسرے ادیب حضرات مضامین تیار کر سکین تو بہت بہتر۔۔۔
 

خاورچودھری

محفلین
فرازصاحب کے جانے کا بہت دکھ ہے۔ بہت پہلے انھوں‌نے ایک شعر مجھے لکھ کر دیا تھا جو آج یاد آرہا ہے:
زندگی ہے کہ بے وفا محبوب
جتنی ظالم ہے اتنی پیاری ہے

فراز صاحب کے حوالے سے ضرور لکھوں گا
 

پپو

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
''اب کے بچھڑے تو شائد کبھی خوابوں میں ملیں ''
دنیا شاعری کا بے تاج بادشاہ تھا اللہ اسے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین
 
اہل سخن کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ یہ ایک تعزیتی پیغام ہے جو کہ تہنیتی پیغامات کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ کیا ارباب و اصحاب محفل ایک تعزیتی شعبہ بھی تشکیل دے سکتے ہیں؟
 

مغزل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون ہ

آہ ۔۔
تم بھی رخصت ہوئے جاتے ہو فراز
کون دے پرسہ مجھے، کون دلاسہ دے گا

خیر اللہ کو مقصود ہے ،
جانا تیرا، ہم دعاگو ہیں،
تجھے حق کی گواہی ہو فراز۔

’’حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا‘‘
 

ابوشامل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اب نہ وہ میں ہوں نہ تو ہے نہ وہ ماضی ہے فراز
جیسے دو سائے تمنا کے سرابوں میں ملیں


بالآخر احمد فراز بھی ہم سے بچھڑ گئے اور جدید اردو شاعری کا ایک اہم ترین باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔ اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔ آمین
 

فرخ منظور

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

خدا احمد فراز کو جوارِ رحمت میں جگہ دے -

شعلہء عشق سیہ پوش ہوا تیرے بعد!
 

محمداحمد

لائبریرین
جو لوگ جانِ جہاں تھے ہوئے فسانہ وہ

یقیناً ناقابلِ تلافی نقصان ہے نہ صرف اردو ادب کا بلکہ ہر اس شخص کا جواپنے پہلو میں دردمند دل رکھتا ہے۔ دلوں میں بسنے والے احمد فراز بھی ہم سے بچھڑ گئے۔

زندگی تیری عطا ہے تو یہ جانے والا
تیری بخشش تری دہلیز پہ دھر جائے گا

دعا ہے اللہ تعالٰٰی احمد فراز کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اور تمام سوگوارانِ سخن کو ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔

ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فراز
ظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
 

مغزل

محفلین
آآآآہہہ ۔۔
خالد علیگ نے کہا تھا۔

یہ لوگ مردہ پرستی کے فن میں ماہر ہیں
یہ مجھ کوروئیں گے کل ، آج ان کو رولوں میں
 

شمشاد

لائبریرین
اہل سخن کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ یہ ایک تعزیتی پیغام ہے جو کہ تہنیتی پیغامات کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ کیا ارباب و اصحاب محفل ایک تعزیتی شعبہ بھی تشکیل دے سکتے ہیں؟

فاروق بھائی توجہ دلانے کا شکریہ۔

اب دعائیہ کلمات کا زمرہ تہنتی پیغامات کے ذیلی زمرہ سے نکال کر الگ زمرہ بنا دیا گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جو مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں اے لئیم
تُو نے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کیئے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top