اخلاقِ ہندی ٹائپنگ کے بارے میں گفتگو

سیما علی

لائبریرین
بتاؤ مقدس اس کا حل اور اب تم نے ایک مختصر تقریر بھی کرنی ہے کہ لکھنے اور ٹائپ کرنے میں کیا چالاکیاں کی جا سکتی ہیں اور کیا نہیں۔
علوی صاحب!!!!!
پوری دوپہر پریشانی میں گذری ہاتھ میں درد الگ اور یہ نئی افتاد الگ:sweat:
 
ساری زندگی فگر ورک کیا ۔ٹر مینل پے کام کرنے ایسی پریشانی نہیں ہوتی جو اس میں کبھی غلط ہو مشکل ہوجاتی درست کرنا اور ایڈٹ کرنا
بس نئی ایجادات میں تھوڑا وقت لگ جاتا ہے مانوس ہو جانے میں۔
آپ کی شمولیت اور گفتگو کتابوں کو برقیانے میں بہت مددگار ہے۔
انشاءللہ ٹیم بنتی جا رہی ہے اور کتابیں مکمل ہو رہی ہیں۔ جلد ہی سب لوگ اس محنت کو ای کتاب اور اردو لائبریری پر بھی دیکھیں گے۔
 
درست کہاآپ نے تھوڑا وقت لگتا جب سمجھ میں آنے لگتا ہے تو بہت آسان ۔بڑی نوازش آپ کی حوصلہ افزائی کے لئیے۔
سلامت رہیے بہت ساری دعائیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
بتاؤ مقدس اس کا حل اور اب تم نے ایک مختصر تقریر بھی کرنی ہے کہ لکھنے اور ٹائپ کرنے میں کیا چالاکیاں کی جا سکتی ہیں اور کیا نہیں۔
علوی صاحب،
مقدس بٹیا
ہماری مد د نور بٹیا نے کی اور سب ٹھیک ہوگیا اور پوسٹ بھی، گوگل ڈاکس بھی جیسی کیسی کوشش کی ہے مقدس بٹیا ناراض مت ہویئے گا۔
 
علوی صاحب،
مقدس بٹیا
ہماری مد د نور بٹیا نے کی اور سب ٹھیک ہوگیا اور پوسٹ بھی، گوگل ڈاکس بھی جیسی کیسی کوشش کی ہے مقدس بٹیا ناراض مت ہویئے گا۔

ناراض ہونے والی تو کوئی بات ہی نہیں ۔ ٹیم ورک میں غلطیاں اور تھوڑی بہت پیچیدگیاں تو لازمی شے ہیں، انشاءللہ ایسا کچھ بھی نہیں۔
سب ممبران وسعت قلبی سے کام کر رہے ہیں اور مل جل کر ایک دوسرے کی مدد سے کتابوں کو برقیانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر شعریاد آ گیا

شہزور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برق
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنے کے بل چلے
عظیم بیگ

مشہور اس طرح ہے
گرتے ہیں شہ سوار ہی میدانِ جنگ میں
وہ طفل کیا گرے جو گھٹنوں کے بل چلے
 
بہت شکریہ علوی صاحب
آپ بہت اچھے اُستاد ہیں ، میں جب ایم بی اے کر رہی تھی تو حساب اور Stats میں نے اپنے بیٹے سے پڑھی اور وہ بھی بہت اچھا ٹیچر ہے اور میرے دونوں پیپر اچھے ہو گئیے ۔ہمیشہ کہتا ہے ماں آپ اس لیے سیکھ لیتی ہیں کہ آپ ان چیزوں میں دلچسپی لیتی ہیں اور وقت دیتی ہیں اور ہمت بھی نہیں ہارتیں۔ہمارا زندگی کا اصول یہ ہے ؀
ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
یا پھر
اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دل
ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا!!
ایک بار پھر بڑی نوازش آپ سب میں ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہے ۔
سلامت رہیے۔
 
مقدس

لائبریرین
علوی صاحب،
مقدس بٹیا
ہماری مد د نور بٹیا نے کی اور سب ٹھیک ہوگیا اور پوسٹ بھی، گوگل ڈاکس بھی جیسی کیسی کوشش کی ہے مقدس بٹیا ناراض مت ہویئے گا۔
اپیا بالکل بھی نہیں۔۔۔۔ میں کیوں ناراض ہونا ۔۔ہم سب ایک ٹیم ہیں اینڈ وی آل ورک ٹوگیدر۔
 
Top