اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفرپر ہراساں کر نے کا الزام

سننے میں آیا ہے کہ میشا شفیع کے بعد پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے بھی الزام لگایا ہے انہیں ہراساں کیا جاتا رہا ہے، وہ شاید اس پر ایک کتاب بھی لکھنے والی ہیں.
علی ظفر کی والدہ مس کنول جو کہ پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں کافی پریشان ہیں علی ظفر کے معاملے کو لے کر
 
zafar.jpg

اہم خبریں, شوبز, پاکستان
اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفرپر جنسی ہراساں کر نیکا خو فنا ک الزام،سنسنی خیز انکشافات
APRIL 19, 2018 ASIF AZAM LEAVE A COMMENT

لاہو ر(ویب ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار علی ظفر نے انہیں جنسی ہراساں کیا ہے۔
میشا شفیع نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ساتھی گلوکار علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیا اور اس قسم کے واقعات اس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں۔میشا شفیع نے کہا کہ بااختیار اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا، اگر ان کے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔گلوکارہ نے مزید کہا کہ کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے، ہم اپنے معاشرے میں اس پر بولنے سے ہچکچاتے ہیں اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر اپنی اواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے

میشا شفیع اگر الزام لگارہی ہے تو ثبوت بھی پیش کرے۔ بلاوجہ علی کو بدنام کرنا مناسب نہیں
 
میں مس شفیع کی طرف سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات کی مکمل طور پر تردید کرتا ہوں۔ میرا ارادہ اس معاملے کو عدالت میں لے جا کر اس سے سنجیدگی سے نمٹنا ہے نہ کہ یہاں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کرکے ’می ٹو‘ تحریک، اپنے خاندان اور فینز کی بےعزتی کرنا۔ مجھے یقین ہے کہ فتح سچ کی ہوگی۔‘
’میشا شفیع کا الزام جھوٹا ہے، عدالت لے کر جاؤں گا‘
 

ابو ہاشم

محفلین
کیا اجناس غلے کے علاوہ کسی اور معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے؟
اصناف کر دیں۔ اجناس کافی عجیب لگ رہا ہے۔ یا پھر غالباً جنسی اصناف بھی چلے گا۔
جنسین کہنا چاہیے یہ تثنیہ کا صیغہ بنتا ہے
یہ اس سے بھی عجیب لگ رہا ہے!!!
جی آپ درست کہتے ہیں میں نے اصول بتایا ہے مانوس لگنا یا عجیب لگنا استعمال پر منحصر ہے
 

یاز

محفلین
پاکستان میں ہراسگی بالکل ایک مسئلہ ہے۔ راہ چلتے خواتین کو چھیڑنا، آوازے کسنا، ان کا تعاقب کرنا وغیرہ وغیرہ
اسی کے ساتھ ساتھ ایک اور ناخوشگوار پہلو یہ بھی ہے کہ جب بھی کسی خاتون کی جانب سے ہراسگی کا تذکرہ ہو یا اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو سب سے پہلے اس کے اپنے کردار کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
 

جان

محفلین
پاکستان میں قانون کا صحیح معنوں میں اطلاق نہ ہونے کے سبب دونوں طرح کے واقعات ہوتے ہیں۔ الزام لگانا اور حقیقت میں ہراساں کرنا۔ الزام لگانے والے کی بھی یہاں کوئی پکڑ نہیں اور دوسرے طبقے کی بھی۔
 

فاتح

لائبریرین
پاکستان میں ہراسگی بالکل ایک مسئلہ ہے۔ راہ چلتے خواتین کو چھیڑنا، آوازے کسنا، ان کا تعاقب کرنا وغیرہ وغیرہ
صرف پاکستان ہی نہیں یہ مسئلہ عالمی نوعیت کا ہے۔
آپ نے عالم میں اور کہاں کہاں یہ دیکھا؟
 
اسی کے ساتھ ساتھ ایک اور ناخوشگوار پہلو یہ بھی ہے کہ جب بھی کسی خاتون کی جانب سے ہراسگی کا تذکرہ ہو یا اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو سب سے پہلے اس کے اپنے کردار کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ہر جگہ پہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ ہراسگی کے معاملے میں ہمیشہ کردار کی بات ہوتی ہے، مغرب میں بھی۔ خصوصا جب کیس عدالت میں پہنچتا ہے۔
 
Top