انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

امن ایمان

محفلین
انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

السلام علیکم
ایک بار پھر سے چھوٹا منہ اور بڑی بات :oops:

آپ سب اراکینِ محفل جن کی بدولت یہ جگہ محفل کہلاتی ہے،میرے لیے کسی انمول خزانے سے کم نہیں ہیں اور جس طرح ہم اپنی قیمتی چیزوں کو ہمیشہ محفوظ رکھتے ہیں۔۔میں چاہتی ہوں کہ آپ سب کی باتیں، آپ کی ذات کے سربستہ راز بھی یہاں ہمیشہ محفوظ رہیں۔ اسی سلسلے کو حقیقت کی شکل دینے کے لیے میں انٹرویو کی شکل میں ایک تھریڈ کھولنا چاہتی ہوں ۔
اس کا ایک فائدہ اور بھی ہے، ہم لوگ زندگی کی دوڑ میں کچھ اس طرح سے شامل ہو چکے ہیں کہ ہماری اپنی ذات بھی کہیں گم ہو کے رہ گئی ہے۔۔ ہمارے پاس اب سوچنے کے لیے بھی وقت نہیں ہوتا ۔۔اگر کوئی ہم سے یہ پوچھے کہ کون سارنگ پسند ہے۔۔۔تو اس کاجواب بھی فورا نہیں دے سکیں گے۔

اس لیے میری خواہش ہے کہ آپ سب اپنے قیمتی وقت میں سے تھوڑا سا وقت اپنے لیے نکالیں اور اس انٹرویو تھریڈ میں شامل ہوں۔

میں نے یہاں کے ایک بہت اچھے ممبر قیصرانی کے انٹرویو کے لیے کچھ سوال پوسٹ کر دیے ہیں۔۔ ان سے کیونکہ اس موضوع پہ اوپن بات چل رہی تھی اس لیے مجھے ان سے اجازت کی ضرورت نہیں پڑی۔۔لیکن آپ سب باقی اراکین کی مجھے پیشگی اجازت چاہیے۔۔۔
میں یہاں ایک Queue بنانا چاہوں گی،جس کے مطابق ایک وقت میں 2 ممبرز کا انٹرویو چلے گا۔۔۔ باقی آپ لوگ اس دھاگے میں اپنی رائے اور باقی سب کچھ جو اس بارے میں کہنا چاہتے ہیں کہہ سکتے ہیں : )

میرے اگلے مہمان ہوں گے


! محب علوی !! ماوراء

!!! اعجاز اختر !!!! جویریہ مسعود ( جیہ)




اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔۔اس بارے میں بھی ضرور بتائیے گا۔۔۔ اور ہاں میرے ساتھ مدد کے لیے شمشاد موجود ہیں۔۔ اس لیے آپ لوگ ذرا تیار شیار ہو کے آئیے گا :)

ایک بات رہ گئی۔۔کو ئی بھی ممبر کسی دوسرے ساتھی کا انٹرویو شروع کر سکتا ہے۔۔آپ کو بس یہاں آکے ایک پوسٹ میں بتانا ہوگا : )


امن ایمان
 

امن ایمان

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
پوچھ کیا مانگتی ہے بچّی۔ اجازت ہے ہماری طرف سے۔ لیکن ضروری نہیں کہ سارے جوابات تشفی بخش دے سکوں۔

آپ کا بہت بہت بہت بہت شکریہ ۔۔۔ آپ یقین کر یں آپ کی اجازت سے میرئ ٪90 ٹینشن ختم ہو گئی ہے : ) ۔۔ جی اس بارے میں آپ فکر نا کریں،،، یہ آپ ہم پر چھوڑ دیں : ) ۔۔۔ اور ویسے بھی ہر ممبر کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ جس سوال کو چھوڑنا چاہیں ۔۔چھوڑ سکتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

امن ایمان، ایک تو آپ ٹینس بہت رہتی ہیں۔ :p لوگ تو اس دوستانہ ماحول میں آتے ہی بے تکلف ہو جاتے ہیں۔

مجھے آپ کا شروع کیا ہوا سلسلہ بہت پسند آیا ہے۔ آپ اسے ضرور جاری رکھیں۔
:good:
 

قیصرانی

لائبریرین
میری طرف سے تو پہلے بھی اجازت تھی اور اب بھی ہے۔ صرف اپنی پوسٹ‌ میں‌ ق یصرانی کو اکٹھا کر کے قیصرانی بنا دیں‌‌ :) میں جانتا ہوں کہ یہ کلر اپلائی کرنے سے ہوا ہے۔ :)
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
زبردست امن ایمان۔ میری بھی آج تک حسرت ہی رہی ہے۔ کہ میرا کوئی انٹرویو کرے۔ لگتا ہے اب پوری ہو جائے گی۔ :D
 

امن ایمان

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم، امن ایمان، ایک تو آپ ٹینس بہت رہتی ہیں۔ لوگ تو اس دوستانہ ماحول میں آتے ہی بے تکلف ہو جاتے ہیں۔
مجھے آپ کا شروع کیا ہوا سلسلہ بہت پسند آیا ہے۔ آپ اسے ضرور جاری رکھیں۔

وعلیکم السلام

دراصل یہاں آتے ساتھ ہی سب کی اتنی اچھی اردو اور اتنے زیادہ علم نے مجھ پر بُری طرح اثر کیا تھا ۔۔ اور مجھے لگتا تھا کہ میں کبھی بھی آپ سب لوگوں کے درمیان جگہ نہیں بنا پاؤں گی۔۔ لیکن اب آہستہ آہستہ آپ سب سے بات کرکے اندازا ہورہا ہے کہ آپ سب بہت مختلف ہیں۔۔ میرا مطلب بہت اچھے ہیں ۔۔: ) اس حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ

قیصرانی نے کہا:
میری طرف سے تو پہلے بھی اجازت تھی اور اب بھی ہے۔ صرف اپنی پوسٹ‌ میں‌ ق یصرانی کو اکٹھا کر کے قیصرانی بنا دیں‌‌ میں جانتا ہوں کہ یہ کلر اپلائی کرنے سے ہوا

جی : ) ۔۔ کاف سے قیصرانی اور کاف سے کال رنگ۔۔ تو اب آپ اس کو الگ ہی رہنے دیں :)


ماوراء نے کہا:
زبردست امن ایمان۔ میری بھی آج تک حسرت ہی رہی ہے۔ کہ میرا کوئی انٹرویو کرے۔ لگتا ہے اب پوری ہو جائے گی۔

ماوراء آپ کے جواب نے دل خوش کر دیا ۔۔۔میرا خیال تھا کہ مجھے سب کی بہت ساری منتیں کرنا پڑیں گی۔۔لیکن آپ لوگ تو ماشااللہ میری سوچ سے بھی زیادہ اچھے ہیں۔۔ یہاں میں ایک بات ضرور ضرور کہنا چاہوں گی ۔۔۔کہ میرا شکریہ ادا کرنا۔۔کسی کی تعریف کرنا دل سے ہوتا ہے۔۔ میں کبھی بھی فارمیلٹیز نہیں نبھاتی ۔۔ اور دلوں کا حال اللہ خوب جانتا ہے۔۔

محب آپ کہاں ہیں۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
امن ایمان ، میں نے جب انٹر ویو کی لسٹ میں قیصرانی کے بعد اپنا نام اور ماورا کا نام پڑھا تو مارے خوشی ، حیرت اور پریشانی سے یہ دھاگہ ہی کھو گیا مجھ سے۔

کافی تلاش و بسیار کے بعد میں پھر سے اس پر پہنچ سکا اور داد دینے کے قابل ہوسکا ہوں۔ ماورا کا انٹر ویو ایسے لینا ہے کہ پھر اسے انٹرویو کی حسرت نہ رہے کیونکہ کہ دو دفعہ انٹرویو سے بھی حسرت گئی نہیں :wink: میری بھی دیرینہ خواہش تھی کہ مجھ سے بھی کوئی پوچھے کہ

مدعا کیا ہے

اور میں بھی بتاؤں کہ کیا کیا حسرتِ ناکام دل میں چھپائے پھرتے ہیں اور کیا کیا کرتے کرتے رہ گئے اور کیا کیا نہ نہ کرتے کر گئے ویسے ماورا سے آتے ہی کافی باتیں ہوئی تھی تو وہ یادیں بھی تازہ ہو جائیں گی پھر سے اور شمشاد کے ساتھ بھی گپ شپ کا لطف رہے گا۔ ایک لمبی لسٹ بنتی نظر آرہی ہے مجھے ممبران کی جو اپنی اپنی باری کا انتظار کر رہے ہوں گے :lol:

اپنی باری کے بعد میں آپ کے ساتھ ہوں گا انٹرویو لینے کے لیے اگر ساتھ لے لیں مجھے ، شمشاد ذرا سفارش ہی کردیں
 

امن ایمان

محفلین
یا اللہ یہ ہر بار میرا اندازہ غلط کیوں ہو جاتا ہے ۔۔میں سمجھی کہ محب یہاں آنا ہی نہیں چاہ رہے ۔۔ اور آپ ہیں کہ اتنے مزے کا جواب اتنی دیر کے بعد دیا۔۔۔بس اب آپ فکر ہی نا کریں۔۔ کوئی حسرت حسرت نا رہے گی انشاءاللہ :) ۔۔ اور ضرور آپ یہ نیک کام میرے ساتھ مل کر کر سکتے ہیں۔۔ ۔ویسے بھی ابھی بہت سارے اراکینِ محفل کے مزاج کا نہیں پتا۔۔۔ آپ ساتھ ہوں گے تو یہ کام زیادہ آسان ہو جائے گا ۔۔اور شمشاد چچا کے لیے تو مجھے آپ سب کی سفارش چاہیے ہو گی۔۔میں تو ویسے بھی رشوت نہیں لیتی۔۔سو۔۔ اس کی ضرورت نہیں : )
اب صبح انشاء اللہ آپ اور ماوراء کا ٹھیک طرح سے حال احوال پوچھوں گی :)


قیصرانی نے کہا:
یعنی کہ کاف سے قیصرانی، بہت خوب

جی۔۔اب تو آپ کو کوئی اعتراض نہیں نا :)
 

ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ماوراء نے کہا:
زبردست امن ایمان۔ میری بھی آج تک حسرت ہی رہی ہے۔ کہ میرا کوئی انٹرویو کرے۔ لگتا ہے اب پوری ہو جائے گی۔

ماوراء آپ کے جواب نے دل خوش کر دیا ۔۔۔میرا خیال تھا کہ مجھے سب کی بہت ساری منتیں کرنا پڑیں گی۔۔لیکن آپ لوگ تو ماشااللہ میری سوچ سے بھی زیادہ اچھے ہیں۔۔ یہاں میں ایک بات ضرور ضرور کہنا چاہوں گی ۔۔۔کہ میرا شکریہ ادا کرنا۔۔کسی کی تعریف کرنا دل سے ہوتا ہے۔۔ میں کبھی بھی فورمیلٹیز نہیں نبھاتی ۔۔ اور دلوں کا حال اللہ خوب جانتا ہے۔۔

محب آپ کہاں ہیں۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

امن ایمان۔ میں تو آپ کے آنے سے ہی اتنی خوش ہو رہی ہوں۔ ماشاءاللہ اتنی رونق لگی ہوئی ہے۔ اور آپ تو ہو ہی اتنی اچھی۔۔۔ آپ کو بھلا میں منتیں کیوں کرنے دیتی۔
امن، ہم آپ کی اتنی اچھی اور معصومانہ باتوں سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ واقعی سب کچھ دل سے کر رہی ہو۔
 

امن ایمان

محفلین
بہت بہت شکریہ ماوراء ۔۔۔بس آپ سب لوگ خوش رہیں ۔۔ایک ساتھ ایک جگہ اچھا وقت اور اچھی یادیں محفوظ رہیں۔۔ مجھے اور کچھ نہیں چاہیے
اور ایک بات۔۔۔۔اگر آپ کو میرا کوئی بھی سوال بُرا لگے تو آپ مجھے کہہ سکتی ہیں۔۔۔میری پوری کوشش ہو گی کہ کسی بھی طرح سے مجھ سے کچھ پوچھنے میں کوئی بے وقوفی نہ ہو۔۔لیکن بہر حال ہوں تو ایک انسان ہی۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی ضرورت نہیں ہے کسی سے پیشگی اجازت لینے کی، بس انٹرویو شروع کر دو جو بھی ہتھے چڑھے۔

رضوان کافی دنوں سے غایب ہیں، محب اور ماورا کے بعد رضوان اور ظفری کا نام لسٹ میں‌ لکھ لو۔
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء اتنے رعب سے تو آپ ہی انٹرویو شروع کر سکتے ہیں۔۔مجھے اگر کسی نے کچھ کہہ دیا تو۔۔۔ :cry:

مجھے ایک اور بات کہنی تھی۔۔

قیصرانی کی انٹرویو پوسٹ میں بہت سارے ممبر یہ کہہ رہے ہیں کہ اتنا لمبا انٹرویو۔۔۔اس بارے میں مجھے آپ کی رہنائی چاہیے۔۔۔کیا اس طرح بات کرنے سے پڑھنے والے بور ہوجاتے ہیں؟

میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ اس رکن کے بارے میں وہ سب کچھ جان سکوں۔۔ جسے آپ سب اس سے پہلے نہ جانتے ہوں۔۔کیونکہ جو لوگ ہمیں اچھے لگتے ہیں۔۔ہم انھیں حرف حرف پڑھنا چاہتے ہیں۔
 
امن ایمان جب شمشاد آپ کے ساتھ ہیں تو پھر کیا ڈرنا کیا گھبرانا۔۔۔۔۔۔انٹرویو کا شعبہ شمشاد اور میرے پاس ہے اور اب آپ سنبھال رہی ہیں تو مجال ہے کسی کی جو کچھ کہہ جائے۔ ہم ساتھ ساتھ ہیں کوئی کچھ نہیں کہتا اور اگر کہیں تو بلا خوف شمشاد کا نام لیں دے اور اس دھاگہ کا حوالہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نتیجہ آپ کے سامنے ہو گا :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی کچھ نہیں کہے گا، گھبراؤ نہیں۔

ایسا کریں کہ انٹرویو قسطوں میں کر لیں، ایک دفعہ میں صرف 5 سوال، پھر سوال در سوال بھی ہو سکتے ہیں، یعنی کسی جواب پر مزید سوال۔
 

زیک

مسافر
امن ایمان: پیشگی اجازت کی ضرورت تو نہیں مگر شاید یہ بہتر رہے کہ آپ جس کا انٹرویو کرنے کا سوچیں اسے ذپ کے ذریعہ پہلے آگاہ کر دیں۔ اس طرح یہ مسئلہ نہیں ہو گا کہ کوئی انٹرویو دے ہی نہ۔

باقی کتنا لمبا انٹرویو ہوتا ہے یہ تو آپ اور جس کا انٹرویو ہو ان پر منحصر ہے۔
 
Top