انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

فرذوق احمد

محفلین
مگر ایسا تو تبھی ہوگا نہ جب میں ریگولر ہو جاؤں گا :( خیر آجکل ویسے ہی میں بہت مصروف رہنے لگا ہوں پتا نہیں کیا ہو گیا ہے زندگی کو ۔کچھ بھی سمجھ نہیں آتا ۔۔۔میرے خیال زندگی کا سب سے مشکل سوال ہی یہی ہے کہ زندگی کیا ہے ؟
 

امن ایمان

محفلین
فرزوق آپ مصروف ضرور رہیں لیکن مایوس نہیں۔۔ وقت کے ساتھ ساتھ چلنا آہی جاتا ہے ۔۔۔ زندگی کو سمجھنے سے اچھا زندگی کو بے سمجھی میں گزارنا ہے۔ہم آپ کے ریگولر ہونے تک انتظار کر لیں گے۔ ‌: )
 

فرذوق احمد

محفلین
بات یہ ہے کہ جو سوال انسان کے اندر گھُس جاتا ہے اُسکو نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔۔خیر میں ریگولر ہو گیا ہوں ۔۔آپ سیا کریں ہمارے ایک بہت اچھے دوست ہیں ۔۔شاکر بھائی جو کہ دوست کے محفل میں دوست کے نام سے جانے جاتے ہیں ،،ان کے ساتھ میں باتیں تو بہت بار کی ہیں مگر کبھی ان کے بارے میں جانا نہیں ۔۔تو اگر آپ اُن کا انٹرویو لیں سکیں تو مجھے بہت اچھا لگے گا ،۔مہربانی ہو گی آپ کی 8)
 

امن ایمان

محفلین
فرزوق۔۔ بالکل صیح کہا۔۔۔ میرے ساتھ بھی اسی طرح ہی ہوتا ہے ۔۔مجھے بھی جب تک سوال کا جواب نہ مل جائے ۔۔چین نہیں آتا۔۔لیکن وہ کیا کہتے ہیں ۔۔۔نصیحت کرنا بہت آسان کام ہے لیکن خود اس پر عمل کرنا بہت مشکل : )

اچھی بات ہے آپ ریگولر ہو گئے ہیں۔۔مجھے قیصرانی بھائی نے آپ کے انٹرویو کے لیے کہا تھا۔۔۔ایسا کرتے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ شروع کر لیں گے۔۔۔ ویسے آپ کو بھی پورا اختیار ہے۔۔آپ چاہیں تو خودبھی شروع کرسکتے ہیں۔۔میں مدد کے لیے ساتھ دوں گی۔۔۔کیونکہ سوال پوچھے بغیرمیں بھی نہیں رہ سکتی نا ۔
 

فرذوق احمد

محفلین
چلیں جیسے آپ چاہیں ۔۔
اچھا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ سوال پوچھنا بہت مشکل سا کام ہے ۔۔بخدا میں تو تنگ آجاتا ہوں ،،کے کون سا سوال پوچھا جائے اور کون سا نہیں کیونکہ بعض تو شخصیات ایسے ہوتی ہیں جن کو سوال پوچھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،،جیسے اعجاز بھائی ہی کی مشال لے لیں ۔۔اگر ان کا انٹرویو مجھے کرنا پڑے تو ۔۔مجھے ایک ماہ پہلے ہی سوال سوچنا پڑے گے ۔۔۔با قی آپ نے اعجاز بھائی کا انٹرویو بہت اچھا لیا ہے میں نے سوال پڑے ہیں اور جوابات میرے خیال میں اعجاز بھائی نے دیئے نہیں ہیں ۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنی اچھی گفتگو ہو رہی ہے
گفت ۔۔۔۔۔ گفتن مصدر سے ماضی مطلق ۔۔۔۔ یعنی اس نے کہا
و ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی اور
گو ۔۔۔۔۔۔۔۔ گفتن مصدر کے مضارع گوید سے فعل امر ۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی کہو
گفت و گو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے کہا اور تم کہ۔۔و
یہ ہوتا ہے انٹرویوو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ھ۔۔۔۔ان جی!
 

امن ایمان

محفلین
فرزوق۔۔>> سوال پوچھنا واقعی بہت مشکل کام ہے۔۔کیونکہ ہمیں کسی کے مزاج کا پوری طرح پتہ نہیں ہوتا۔۔۔لیکن اگر آپ میں تجسس ہے۔۔تو آپ یہ کام باآسانی کرسکتے ہیں۔ اعجاز چا کا انٹرویو کرنا بہت مشکل تھا۔۔ایک تو عمر کا خاصا فرق ہے۔۔مجھے اُن سے بات کرتے ہوئے ہر جگہ احترام کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔۔لیکن وہ بہت اچھے ہیں۔۔۔مجھے انھوں نے بہت پیار سے اپنی بات کہنے کا موقع دیا ہے۔۔جس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں۔۔باقی قیصرانی بھائی، محب، ماوراء اور جیہ سے بات تھوڑی بے تکلفانہ ہوجاتی ہے۔

شاکرالقادری؛>>> جی گفتگو تک تو بات سمجھ آگئی ۔۔لیکن اس سے آگے آپ نے جو بھی کہا ہے۔۔مجھے سمجھ نہیں آیا۔ :oops:
 

فرذوق احمد

محفلین
یہ جِن اراکیِن کے آپ نے نام لیے ہیں یہ تو واقعی بہت مخلصانہ ہیں ۔یہ سبھی بہت اچھے انسان ہیں ۔۔خدا ان کی عمر دراز کریں اور ان کو ہمیشہ خوش رکھے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم امن ایمان

ابھی ابھی میں نے اعجاز اختر صاحب کا مکمل انٹر ویو پڑھا ہے کوشش کر رہی ہوں کہ باقی تمام انٹر ویوز بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی بجائے مکمل پڑھ سکوں ۔ میں یہاں خاص طور پر آپ کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتی ہوں اس خوشی کے حوالے سے جو مجھے انٹر ویو پڑھ کے حاصل ہوئی اور آپ کے توسط سے ملی !!
خوش رہئے
 

امن ایمان

محفلین
وعلیکم السلام

شگفتہ صاحبہ شکریہ کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔۔۔مجھے خود بھی یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔۔اور آپ نے اپنی خوشی کا ذکر کیا ہے تو۔۔۔اعجاز چا کے ساتھ ساتھ میں بھی منتظر ہوں کہ آپ وہ خوشی ہمارے ساتھ بھی شیئر کریں۔
 

امن ایمان

محفلین
پیارے بچو!

مؤدبانہ گزارش ہے کہ مِس امن آج کل بہت بڑی مشکل میں مبتلا ہیں۔۔ یہاں وہ اکیلی نکمی لڑکی ہیں اور اُن کے ارد گرد انتہائی قابل ہستیاں ۔۔اب اُن کے لیے یہ فیصلہ کرنا بہت دشوار ہے کہ کس کا انٹرویو شروع کیا جائے۔۔۔لہذا ان کی مدد کی جائے۔۔آپ کو انعام میں بڑا ثواب ملے گا۔:lol:

وہ ایک بندے اور ایک بندی کا انٹرویو شروع کرنا چاہ رہی ہیں۔۔۔اب آپ دیکھیں کہ۔۔

یہاں کے مشہور و معروف قیصرانی بھائی نے فرذوق صاحب کے لیے فرمائش کی ہے۔۔
فرذوق صاحب نے دوست صاحب کے لیے فرمائش کی ہے۔۔

اور خود دوست صاحب پہلے بڑی ( اب پتہ نہیں عمر میں یا تجربے میں ) ہستیوں سے شروع کرنے کا کہہ رہے ہیں۔۔

اب امن بیچاری کرے تو کیا کرے۔۔۔۔۔؟؟؟؟ :(
 

امن ایمان

محفلین
ویسے ابھی میں نے کچھ چھوٹے اور کچھ بڑے لوگوں کو ذپ کیا ہے ( چھوٹے اس سینس میں نہیں۔۔یہ یہاں جوائننگ ڈیٹ کے حساب سے بات ہورہی ہے)

اگر سب لوگوں کی طرف سے مثبت جواب ملا تو میں۔۔۔یہاں انٹرویو کیو بنا دوں گی۔۔۔۔اس طرح سب اپنی باری کا سوچ سوچ کر ڈرتے رہیں گے۔۔۔کیوں کیسا آئیڈیا۔۔۔؟ :lol: ( ویسے یہ پہلے کیوں نہیں آیا)
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ سب سے اجازت لے لیں، لیکن کیو کو رینڈم ہونا چاہیئے۔ اس طرح سے صحیح مزہ رہے گا۔ کیسا؟
 

امن ایمان

محفلین
اچھے لوگو!

آپ کے لیے ایک اچھی خبر۔۔
flower.gif


میں نے اب تک جتنے ممبرز سے انٹرویو کے لیےاجازت مانگی اللہ کا شکر ہے کہ اب تک کسی نے مایوس نہیں کیا۔۔۔اس کے لیے میں اُن تمام ممبران کی دل سے مشکور ہوں۔۔ اب میں یہاں اپنے اگلے آنے والے مہمانوں کے نام لکھ رہی ہوں۔۔ لیکن اُسے پہلے ایک ضروری بات۔۔۔

آج کل گھر پر کچھ مصروفیت ہے۔۔۔ میں آن لائن تو آتی رہوں گی۔۔لیکن زیادہ وقت کے لیے نہیں۔۔۔اور پھر رمضان المبارک کا باسعادت مہینہ شروع ہونے والا ہے۔۔۔جس کی وجہ سے وقت اور کم ہوجائے گا۔۔۔اس لیے میں چاہ رہی ہوں کہ نئے انٹرویوز انشاءاللہ عید کے بعد سے شروع کیے جائیں۔۔۔کیونکہ یہ بات چیت میں بہت غور وفکر کے بعد کرتی ہوں۔۔۔اس لیے میں جلدی میں یہ کام نہیں کرنا چاہتی۔۔

ویسے بھی ابھی پہلے سے جاری انٹرویوز پربھی بات جاری ہے۔۔تو تب تک میں آرام سے یہ کام بھی کم وقت میں کرلوں گی۔

جی تو اب نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔فرزوق
2۔ زکریا 3۔ شگفتہ جی
4۔دوست 5۔ حجاب
6۔شمشاد چاہ 7۔ نبیل
( ابھی ان کا جواب رہتا ہے۔۔لیکن مجھے یقین ہے کہ اچھا ہی ہوگا)


اگر اس دوران آپ میں سے کوئی ممبر کہیں مصروف ہو جائیں تو آپ مجھے منع کرسکتے ہیں۔۔ ہر ایک کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔۔۔ہوسکتا ہے کہ میں فارغ ہوؤں تو آپ میں سے کوئی مصروف۔۔۔ویسے میں دعا کروں گی کہ ایسا نہ ہی ہو۔

تو پھربہت جلدی آپ سے ملاقات ہو گی۔۔۔۔۔
flower.gif
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی اس طرح تو ابھی بہت سارے نام باقی ہیں۔۔۔اور کوئی میری مدد بھی نہیں کر رہا تو یہ سب پھر آہستہ آہستہ ہی ہوگا نا۔ :(
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا بھائی فکر مت کریں۔ میں‌ آپی کی مدد کرتا ہوں۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی کم از کم آپ کا انٹرویو شروع کر دیں گی :)
 

دوست

محفلین
اور کسی کا ہو نہ ہو۔ زکریا بھائی کا ہو جی انٹرویو۔
لگتا ہے پریشان ہوگئے عید کے بعد کا سن کر۔
 
Top