دوسری سالگرہ اراکین اشعار کے آئینے میں

ماوراء

محفلین
میری اور حجاب کی طرف سے اہلِ محفل کو محفل کی دوسری سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔اور سالگرہ کی خوشی میں ہی ہم نے کچھ ممبرز (جن کے بارے میں میں ہم لکھ سکتے تھے) کے لیے ان کی شخصیت کے لحاظ سے اشعار لکھے ہیں۔امید ہے آپ سب ان سے لطف اندوز ہوں گے۔ اگر کسی کو کچھ برا لگے تو پیشگی معذرت۔
 

ماوراء

محفلین

نبیل


آپ ٹھہرے ہیں تو ٹھہرا ہے نظام ِ عالم
آپ گذرے ہیں تو اک موج ِ رواں گذری ہے۔​
 

ماوراء

محفلین
زکریا


میں تیرے شہر میں جب بھی کوئی رستہ پوچھوں
جانے کیوں لوگ تیرے گھر کا پتہ دیتے ہیں۔​
 

ماوراء

محفلین
شمیل


تیری سہمی ہوئی معصوم نگاہوں کی زباں
شمیل کوئی اجنبی کیا سمجھے گا
کچھ جو سمجھا بھی تو اس عین خوشی کے ہنگام
تیری خاموش نگاہوں کو حیا سمجھے گا
تیرے بہتے ہوئے اشکوں کو ادا سمجھے گا​
 

ماوراء

محفلین
حجاب


خوشبو، کرنیں، پھول، تبسم، شبنم، جگنو، چاند
تیرے نام کے سبھی حوالے اچھے لگتے ہیں ۔​
 

ماوراء

محفلین

دوست


میں دیکھ تو سکتا ہوں مگر چھو نہیں سکتا
تم جھیل میں اُترے ہوئے منظر کی طرح ہو ۔​
 

ماوراء

محفلین
محب تمھارے لیے یہ شعر مذاق میں لکھا ہے۔ اصل شعر حجاب کے پاس ہے۔lol۔(تنگ کرنے میں مزہ آتا ہے ورنہ مجھے معلوم ہے کہ تم صرف باتیں نہیں بلکہ کام بھی بہت کرتے ہو۔ :p )


محب

عمل کی سوکھتی رگ میں ذرا سا خون شامل کر
محب علوی فقط باتیں بنا کر کچھ نہیں ملتا​
 

حجاب

محفلین
فرزانہ کے لیئے


تیری خوشبو نہیں ملتی تیرا لہجہ نہیں ملتا
ہمیں تو شہر میں کوئی تجھ جیسا نہیں ملتا
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

ضبط کے لیئے

تکلفات میں نہ وقت گنوایا کیجئے
ذرا سا سہی مسکرایا تو کیجئے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

باجو کے لیئے


یہ شوخیاں یہ بانکپن جو تجھ میں ہے کہیں نہیں
دلوں کو جیتنے کا جو فن تجھ میں ہے کہیں نہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

ماوراء کے لیئے

تو بول اُٹھے تو لفظ خوشبو
تو سوچ لے تو خیال خوشبو
تیرے تکلم سے بن گیا ہے
جواب خوشبو سوال خوشبو۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

شگفتہ کے لیئے۔

چمن کی آرزو بن کر صبا کے ساتھ چلتی ہیں
سُبک رفتا ہیں مگر ادا کے ساتھ چلتی ہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

قیصرانی کے لیئے۔


بات کرتے ہیں تو دل میں اُتر جاتے ہیں
اور چلتے ہیں تو رستے بھی سنور جاتے ہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

محب کے لیئے۔


غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھا
وہ شخص لہجہ بڑا دلنشین رکھتا تھا۔( محب آپ کی عادت ہے بول بول کے بس دوسروں سے کام کرواؤ اور خود بڑے بڑے دعوے بس )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

تفسیر صاحب کے لیئے۔

رکھتے ہیں جو اوروں کے لیئے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کے بکھرا نہیں کرتے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪


شمشاد صاحب کے لیئے۔


پوچھتا کیا تیرے بارے میں کسی سے
محفل میں ہر کوئی شیدا آپکا نظر آیا مجھے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪


امن کے لیئے۔



تم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اُس کا روپ امر ہو
تم جس رنگ کا کپڑا پہنو
وہ موسم کا رنگ
تم جس پھول کو ہنس کر دیکھو
کبھی نہ وہ مُرجھائے
تم جس حرف پر انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
زبردست حجاب۔ :best:



اعجاز


کوئی دلیل نہ تھی کوئی جواز نہ تھا
عجیب لوگ تھے بس اختلاف رکھتے تھے

:roll:
 

شمشاد

لائبریرین
سبحان اللہ، ایک سے بڑھ کر ایک

کیا بات ہے اراکینِ محفل کی

اور ماوراء کیا دھاگہ شروع کیا ہے، مزہ آ گیا۔
 

حجاب

محفلین
کوئی دلیل نہ تھی کوئی جواز نہ تھا
عجیب لوگ تھے بس اختلاف رکھتے تھے ۔



تم جو ہر شخص پر تنقید کیا کرتے ہو
کبھی خود اپنے گریباں کے اندر دیکھو ۔



دل دُکھانے کی اُن کو عادت ہے
ویسے کچھ بھی کہا نہیں کرتے ۔

ستم گر صحیح بتا ؟؟ تجھے مظلوموں کی قسم
کیا لطف آتا ہے تجھے سب کا وقت برباد کرنے میں ۔

آسان ہے دوسروں میں خرابی نکالنا
میزان و عدل میں کبھی خود کو بھی تولیئے ۔

ماوراء ، ان اشعار میں کوئی فٹ ہوتا ہے کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ تو کر دو۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
867424632758eeea38d41c35b9921e78.gif
بہت خوب ماوراء اور حجاب۔۔بہت ہی اچھا آئیڈیا اور بہت خوب شعر چنے ہیں آپ لوگوں نے۔۔ماوراء بہت شکریہ اتنے اچھے الفاظ کے لئے۔۔ :)

سوچتی ہوں کہ میں بھی اپنا حصہ یہیں ڈال دوں :)
اہلیانِ محفل کے نام کچھ الفاظ

wish.gif

اتنے اچھے لوگوں کے لئے بہت ساری نیک تمنائیں اور دعائیں کہ یہ رونق یونہی قائم و دائم رہے اور سبھی دل یونہی خوشیاں مل بانٹتے رہیں۔۔:)
 

ماوراء

محفلین
حجاب نے کہا:
کوئی دلیل نہ تھی کوئی جواز نہ تھا
عجیب لوگ تھے بس اختلاف رکھتے تھے ۔



تم جو ہر شخص پر تنقید کیا کرتے ہو
کبھی خود اپنے گریباں کے اندر دیکھو ۔



دل دُکھانے کی اُن کو عادت ہے
ویسے کچھ بھی کہا نہیں کرتے ۔

ستم گر صحیح بتا ؟؟ تجھے مظلوموں کی قسم
کیا لطف آتا ہے تجھے سب کا وقت برباد کرنے میں ۔

آسان ہے دوسروں میں خرابی نکالنا
میزان و عدل میں کبھی خود کو بھی تولیئے ۔

ماوراء ، ان اشعار میں کوئی فٹ ہوتا ہے کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ تو کر دو۔
ہاں، ایک شعر تو میں نے فٹ کر دیا ہے۔ باقی بھی کرتی ہوں۔ :p



قدیر


ستم گر صحیح بتا ؟؟ تجھے مظلوموں کی قسم
کیا لطف آتا ہے تجھے سب کا وقت برباد کرنے میں ۔




آسان ہے دوسروں میں خرابی نکالنا
میزان و عدل میں کبھی خود کو بھی تولیئے ۔
(یہ بھی صحیح کسی پر فٹ ہو رہا ہے۔ لیکن نام نہیں میں لیتی۔) :p
 
تو فٹ کر دو نہ روک کون رہا ہے ۔

ظفری کے لیے ایک میں فٹ کر رہا ہوں باقی اوروں کو بھی دعوت عام ہے


شب مے خوب پی صبح توبہ کر لی
رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئ
ی​
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، زکریا، راہبر اور فرحت آپ سب کا بہت شکریہ۔ اور فرحت آپ کی اتنی خوب صورت نظم کا بھی بہت شکریہ۔



باقی اراکین بھی اگر کسی کے لیے کوئی شعر لکھنا چاہتے ہوں تو ضرور لکھیں۔ حجاب جانے کیسے اتنے اچھے اچھے شعر ڈھونڈ لاتی ہے۔ میں تو دو دن ہلکان ہی ہو کر رہ گئی تھی۔ :oops:
 
Top