دوسری سالگرہ اراکین اشعار کے آئینے میں

ماوراء

محفلین
پاکستانی بھائی

سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں​
 
حجاب نے کہا:
فرزانہ کے لیئے


تیری خوشبو نہیں ملتی تیرا لہجہ نہیں ملتا
ہمیں تو شہر میں کوئی تجھ جیسا نہیں ملتا
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

ضبط کے لیئے

تکلفات میں نہ وقت گنوایا کیجئے
ذرا سا سہی مسکرایا تو کیجئے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

باجو کے لیئے


یہ شوخیاں یہ بانکپن جو تجھ میں ہے کہیں نہیں
دلوں کو جیتنے کا جو فن تجھ میں ہے کہیں نہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

ماوراء کے لیئے

تو بول اُٹھے تو لفظ خوشبو
تو سوچ لے تو خیال خوشبو
تیرے تکلم سے بن گیا ہے
جواب خوشبو سوال خوشبو۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

شگفتہ کے لیئے۔

چمن کی آرزو بن کر صبا کے ساتھ چلتی ہیں
سُبک رفتا ہیں مگر ادا کے ساتھ چلتی ہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

قیصرانی کے لیئے۔


بات کرتے ہیں تو دل میں اُتر جاتے ہیں
اور چلتے ہیں تو رستے بھی سنور جاتے ہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

محب کے لیئے۔


غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھا
وہ شخص لہجہ بڑا دلنشین رکھتا تھا۔( محب آپ کی عادت ہے بول بول کے بس دوسروں سے کام کرواؤ اور خود بڑے بڑے دعوے بس )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

تفسیر صاحب کے لیئے۔

رکھتے ہیں جو اوروں کے لیئے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کے بکھرا نہیں کرتے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪


شمشاد صاحب کے لیئے۔


پوچھتا کیا تیرے بارے میں کسی سے
محفل میں ہر کوئی شیدا آپکا نظر آیا مجھے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪


امن کے لیئے۔



تم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اُس کا روپ امر ہو
تم جس رنگ کا کپڑا پہنو
وہ موسم کا رنگ
تم جس پھول کو ہنس کر دیکھو
کبھی نہ وہ مُرجھائے
تم جس حرف پر انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

حجاب

ٓٓٓٓٓکون کسی کے قریب ہوتا ہے
اپنا اپنا نصیب ہوتا ہے
دھوکہ تو وہی دیتا ہے
جو محفل میں قریب ہوتا ہے ( ویسے کچھ اور اشعار بھی ہیں جو حجاب میں رہ کر نہیں لکھے :wink:



ماورا

یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے
ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو



جواب دیتے ہوئے ماورا اور حجاب کو اپنے بارے میں

محب علوی حجاب سے
ٓ
میں تو دو چار لفظ کہہ کر خاموش ہو گیا
وہ مسکرا کر بولے بہت بولتے ہو تم



محب علوی ماورا سے
ٌٌٌٌ
ناحق ہم مجبوروں پر تہمت ہے مختاری کی
چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی نام نہیں لکھوں گا

رات کہتے ہیں تیری زلفِ گرہ گیر کو لوگ
تُو اگر سر منڈھا دے تو اجالا ہو جائے
 

عمر سیف

محفلین
حجاب نے شعر لکھا اُن کے لیے ۔

تری نگاہ میں اِک رنگِ اجنبیت تھا
کس اعتبار میں ہم کُھل کے گفتگو کرتے​
 
شمشاد

وعدہ کیا ہے اس بار آنے کا دیکھیے
چلتا ہے شمشاد کیا رفتار دیکھیے ( برق رفتاری تو مشہور ہے آگے دیکھیے )
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست ماوراء اور حجاب، بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔ "کچھ لوگوں" کا مزاج صحیح پہچانی ہیں آپ۔ :p
 
نبیل تم بھی تو کسی شعر سے کسی کے مزاج کی پہچان کروا جاؤ ویسے یہ سلسلہ اچھا تبھی چلے گا جب باقی سب بھی حصہ لیں گے شعروں کے ساتھ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کچھ دن گزرے جب میں “اردو محفل کی سرگزشت“ میں لکھے گئے خاکے پڑھ رہی تھی تو میں نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے میں ان سب باتوں کو پڑھ کر ایک مقالہ لکھ سکتی ہوں :)۔۔۔ اور اب ماوراء اور حجاب آپ نے اتنے مزے کا سلسلہ شروع کیا ہے کہ میرا بھی دل چاہا کہ اپنے خیالات لکھ ڈالوں یہاں :) ۔۔
چنانچہ ان لکھی گئی باتوں اور اپنے تھوڑے بہت مشاہدے کی بنیاد پر کچھ لوگوں کے بارے میں ذہن میں کچھ ایسے تصورات آتے ہیں۔۔

نبیل:
نبیل کے بارے میں وقتاً فوقتاً جو لوگ کہتے رہتے ہیں اس سے ایک مصرعہ آتا ہے ذہن میں۔۔

“نرم دمِ گفتگو، گرم دمِ جستجو“


زکریا:
نبیل کی نسبت زکریا کو کافی جگہوں پر بولتے دیکھا ہے اور کیونکہ وہ “منتظم“ بھی ہیں تو ایک شعر یاد آتا ہے۔۔

“نگاہ بلند، سخن دلنواز، جاں پُرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لئے“



شمشاد کی تقریباً ہر دھاگے پر موجودگی اور اتنا ڈھیر سارا کام کرنا اور پھر اس کے ساتھ ساتھ ان کے اوتار کو دیکھ کر یہ کہنے کو دل چاہتا ہے کہ۔۔

“پلٹنا، جھپٹنا، جھپٹ کر پلٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اِک بہانہ“
 
نبیل کے دو اشعار

مجھے تعبیر کی تکمیل کا فن آتا ہے
بس اتنا کرے کوئی سنہرا خواب دے دے


مجھے خدا نے بخشا ہے وہ ٹیکنالوجی کا ہنر
جو خواب دیکھتا ہوں دکھا بھی سکتا ہوں
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
حجاب نے کہا:
فرزانہ کے لیئے


تیری خوشبو نہیں ملتی تیرا لہجہ نہیں ملتا
ہمیں تو شہر میں کوئی تجھ جیسا نہیں ملتا
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

ضبط کے لیئے

تکلفات میں نہ وقت گنوایا کیجئے
ذرا سا سہی مسکرایا تو کیجئے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

باجو کے لیئے


یہ شوخیاں یہ بانکپن جو تجھ میں ہے کہیں نہیں
دلوں کو جیتنے کا جو فن تجھ میں ہے کہیں نہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

ماوراء کے لیئے

تو بول اُٹھے تو لفظ خوشبو
تو سوچ لے تو خیال خوشبو
تیرے تکلم سے بن گیا ہے
جواب خوشبو سوال خوشبو۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

شگفتہ کے لیئے۔

چمن کی آرزو بن کر صبا کے ساتھ چلتی ہیں
سُبک رفتا ہیں مگر ادا کے ساتھ چلتی ہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

قیصرانی کے لیئے۔


بات کرتے ہیں تو دل میں اُتر جاتے ہیں
اور چلتے ہیں تو رستے بھی سنور جاتے ہیں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

محب کے لیئے۔


غلط تھے وعدے مگر میں یقین رکھتا تھا
وہ شخص لہجہ بڑا دلنشین رکھتا تھا۔( محب آپ کی عادت ہے بول بول کے بس دوسروں سے کام کرواؤ اور خود بڑے بڑے دعوے بس )
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

تفسیر صاحب کے لیئے۔

رکھتے ہیں جو اوروں کے لیئے پیار کا جذبہ
وہ لوگ کبھی ٹوٹ کے بکھرا نہیں کرتے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪


شمشاد صاحب کے لیئے۔


پوچھتا کیا تیرے بارے میں کسی سے
محفل میں ہر کوئی شیدا آپکا نظر آیا مجھے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪


امن کے لیئے۔



تم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اُس کا روپ امر ہو
تم جس رنگ کا کپڑا پہنو
وہ موسم کا رنگ
تم جس پھول کو ہنس کر دیکھو
کبھی نہ وہ مُرجھائے
تم جس حرف پر انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

حجاب

ٓٓٓٓٓکون کسی کے قریب ہوتا ہے
اپنا اپنا نصیب ہوتا ہے
دھوکہ تو وہی دیتا ہے
جو محفل میں قریب ہوتا ہے ( ویسے کچھ اور اشعار بھی ہیں جو حجاب میں رہ کر نہیں لکھے :wink:



ماورا

یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے
ہوئے تم دوست جس کے، دشمن اس کا آسماں کیوں ہو



جواب دیتے ہوئے ماورا اور حجاب کو اپنے بارے میں

محب علوی حجاب سے
ٓ
میں تو دو چار لفظ کہہ کر خاموش ہو گیا
وہ مسکرا کر بولے بہت بولتے ہو تم



محب علوی ماورا سے
ٌٌٌٌ
ناحق ہم مجبوروں پر تہمت ہے مختاری کی
چاہتے ہیں سو آپ کریں ہیں ہم کو عبث بدنام کیا
لو، ہم نے تو ایک بار لکھ تو دئیے تھا۔ تم نے کیوں ہماری طرف سے بھی لکھ دئیے؟ :p
 

فرحت کیانی

لائبریرین
شازیہ(بوچھی) کی اتنی نٹ کھٹ اور خیال رکھنے والی طبیعت کے مدِ نظر یہ شعر۔۔

“رنگ ہے، پھول ہے، خوشبو ہے ، ہوا ہے کوئی
موسمِ گُل کی طرح مجھ سے ملا ہے کوئی​
۔۔

(شازیہ جی ۔ مجھے گُل کی یاد دلا دی :cry: :) )

بہت اچھی سی شگفتہ کے لئے۔۔

“تکمیلِ گلستاں میں ہمارا بھی ہاتھ تھا“
اور

“میرے دل کی یہ دعا ہے کہ

“خدا کرے تیری زیست کا

ہر لمحہ گلاب ہو جائے“​


ماوراء کی چلبلی باتیں اس مصرعے کی عکاس ہیں۔۔

“زندگی زندہ دلی کا نام ہے“​



حجاب کے نک کو دیکھ کر اس شعر کا خیال آتا ہے ۔۔

“وہ سدا ہم سے ملا سیپ کا موتی بن کر
اس کے اندازِ تکلم میں حجاب آج بھی ہے“​

فرزانہ کی دل نشیں شاعری کے لئے۔۔

“خوش بیاں ہوں گے بہت اس شہرِ نستعلیق میں
اس کے لہجے کی دھنک ہم نے کہیں دیکھی نہیں“​
 
Top