دوسری سالگرہ اراکین اشعار کے آئینے میں

ماوراء

محفلین
نبیل نے کہا:
زبردست ماوراء اور حجاب، بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔ "کچھ لوگوں" کا مزاج صحیح پہچانی ہیں آپ۔ :p
شکریہ نبیل۔ لیکن یہ بھی تو بتا دیتے کہ وہ “کچھ لوگوں“ کون ہیں۔تاکہ ہمیں بھی پتہ چلتا کہ کس کے بارے کوئی اور بھی ہم جیسا ہی سوچ رہا ہے۔ :p
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ضبط کے نک سے ایک سکوت کا تاثر ذہن میں آتا ہے اور ان کی پوسٹ کردہ شاعری اتنا ہی بولتی ہوئی محسوس ہوتی ہے تو یوں لگتا ہے کہ۔۔
“کبھی کبھی خموشی بھی بولتی ہے سحر“​


اور محب علوی کے نک، اوتار، دستخط اور حتٰی کہ بلاگ پر بھی۔۔ہر طرف “محبت“ کو براجمان دیکھ کر مجھے تو ایک ہی شعر یاد آتا ہے۔۔

“رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی
سدو نی مینوں دھیدو رانجھا، ہیر نہ آکھو کوئی“

b3.gif
 

محسن حجازی

محفلین
لو جی ہمیں تو کوئی رکن ہی نہیں سمجھتا سو ہمیں از خود نوٹس لیتے ہوئے فی البدیہہ شعر کہنے کی مشقت اٹھانا پڑ رہی ہے۔


کرتے ہیں ہم ارسال سال میں ایک آدھ بار


صاحبو یہ تو ایک ہی مصرعہ ہوا۔۔۔۔ دوسرے کا کسی اور کو ٹھیکہ دے دیتے ہیں۔۔۔ مال وقت پر تیار ہونا چاہیے!
 

شمشاد

لائبریرین
اس لحاظ سے آپ کی چند سو خطوط کے لیے :

تم جیو ہزاروں سال، ہر سال کے دن ہوں پچاس ہزار
 

جیہ

لائبریرین

جیہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
جیہ نے کہا:
لاجواب



مجھ پر تو اچھی خاصی چوٹ کی ہےlol: :lol:

جیہ کی نازک مزاجی اور بے نیازی پر غالب کا ہی شعر

بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور، کب تلک
ہم کہیں گے حالِ دل، اور آپ فرمائیں گے 'کیا'؟

تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا
کبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا
 
جیہ نے کہا:
محب علوی نے کہا:
جیہ نے کہا:
لاجواب



مجھ پر تو اچھی خاصی چوٹ کی ہےlol: :lol:

جیہ کی نازک مزاجی اور بے نیازی پر غالب کا ہی شعر

بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور، کب تلک
ہم کہیں گے حالِ دل، اور آپ فرمائیں گے 'کیا'؟

تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا
کبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا

جیا قسم سے پہلے یہی شعر تمہارے لیے لکھنے لگا تھا پھر دوسرا لکھ ڈالا۔ :)


پاکستانی

بول کہ لب آزاد ہیں تیرے
بول کہ زباں اب تک تیری ہے
 
محسن حجازی نے کہا:
لو جی ہمیں تو کوئی رکن ہی نہیں سمجھتا سو ہمیں از خود نوٹس لیتے ہوئے فی البدیہہ شعر کہنے کی مشقت اٹھانا پڑ رہی ہے۔


کرتے ہیں ہم ارسال سال میں ایک آدھ بار


صاحبو یہ تو ایک ہی مصرعہ ہوا۔۔۔۔ دوسرے کا کسی اور کو ٹھیکہ دے دیتے ہیں۔۔۔ مال وقت پر تیار ہونا چاہیے!

قیصرانی کی طرح طبع آزمائی کرتے ہوئے


کرتے ہیں ہم ارسال سال میں ایک آدھ بار
وہ پیغام جو محفل کی جان ہوا کرتا ہے


ایک اور


جب تک تجھے خوابوں کی ہوا راس تھی محسن
یوں جاگتے رہنا تیری عادت نہ ہوئی تھی
 

سارہ خان

محفلین
زبردست۔۔۔ سب نے بہت چن چن کر اور ٹھیک ٹھیک اشعار لکھے ہیں ۔۔ مزہ آیا پڑھ کر ۔۔۔ :)

کچھ اشعار میری طرف سے بھی :


باجو کے لئے :

جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگ
آپ نے شاید نہ دیکھے ہونگے مگر ایسے بھی ہیں



ماورا کے لئے :

سادگی، َبانکپن ، اغماض، شوخی و شرارت
تو نے انداز وہ پائے ہیں کہ جی جانتا ہے



حجاب کے لئے :

تیرا سحر ، تیری بات ، تیرا پیکر ، تیری خوشبو
دل کو تیری گفتگو اور سادگی اچھی لگی



شگفتہ کے لئے :

باتیں تیری خوشبو خوشبو اور لہجہ ہے دھیما دھیما
نام تیرا میں نہ بھی لوں تو لوگ تجھے پہچانیں گے


ضبط کے لئے:

خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں



قیصرانی کے لئے:

جب ان سے ملوگے تو انہیں پاؤگے مخلص
ہر چند کہ اخلاص کا دعویٰ نہیں کرتے



فرزانہ سسٹر کیونکہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے کم کم آتی ہیں محفل پر تو ان کے لئے :

تمہاری دید ہوتی ہے
ہماری عید ہوتی ہے ۔۔
 

الف عین

لائبریرین
بھائیو بہنو بھتیجو بھتیجیو بیٹو بیٹیو
کوئی ہم کو یہاں یا اوارڈ کے لیے یاد کر رہا ہو تو ذ پ کر دیں۔ مابدولت ان راستوں میں جادہ نہیں فرماتے، لیکن اگر یاد کیا جائے تو چراغ تو گھسنا پڑے گا نا۔۔۔
 
Top