اربعینِ جامی

الف نظامی

لائبریرین
حدیث:39
قال النبی
النظرۃ سھم مسموم من سھام ابلیس
بدنظری شیطان کے تیروں میں سے ایک تیر ہے۔

دیدنی زلف و خالِ نامحرم
دانہ کید و دامِ ابلیس است
ہر نظر ناو کیست زہر آلود
کہ ز شست و کمانِ ابلیس است

(جامی)

نظر کا تیر نامحرم پہ جب تم نے چلایا ہے
اسے ابلیس نے زہر بلاہل میں بجھایا ہے
(ظفر علی خان)​
 

الف نظامی

لائبریرین
حدیث:40
قال النبی
لا یشبع المومن دون جارہ
مومن اپنے ہمسائے سے علیحدہ کبھی اپنا پیٹ نہیں بھرتا۔

ہر کہ در خطہ ء مسلمانی
باشد از نقدِ دیں گرانمایہ
کے پسندد کہ خود بخسپد سیر
بنشید گرسنہ ہمسایہ!

(جامی)

نہیں ہے شائبہ تک اس میں اے مسلم تیری خو کا
کہ خود تو پیٹ بھر کھائیں ہمسایہ رہے بھوکا
(ظفر علی خان)​
 
حدیث: 1

قال النبی
لا یومن احدکم حتی یحبُ لاخیہ ما یُحبُ لنفسہ
کوئی تم میں سے مومن نہیں ہو سکتا حتی کہ جو چیز اپنے لیے پسند رکھتا ہو وہی اپنے بھائی کے لیے پسند رکھے

ہر کسے را لقب مکن مومن
گرچہ از سعی جان و تان کاہد
تا نخواہد برادرِ خود را
آنچہ از بہر خویشتن خواہد

(جامی)

مسلمانو اسی صورت میں تم ہو اہلِ ایماں سے
کہ جو الفت ہے اپنے نفس سے ہو اپنے اخواں سے
(ظفر علی خان)​
گرچہ از سعی جان و تان کاہد
بہ ظاہر کتابت کی غلطی ہے۔ واللہ اعلم
گرچہ از سعی جان و تن کاہد
 
حدیث: 1

قال النبی
لا یومن احدکم حتی یحبُ لاخیہ ما یُحبُ لنفسہ
کوئی تم میں سے مومن نہیں ہو سکتا حتی کہ جو چیز اپنے لیے پسند رکھتا ہو وہی اپنے بھائی کے لیے پسند رکھے

ہر کسے را لقب مکن مومن
گرچہ از سعی جان و تان کاہد
تا نخواہد برادرِ خود را
آنچہ از بہر خویشتن خواہد

(جامی)

مسلمانو اسی صورت میں تم ہو اہلِ ایماں سے
کہ جو الفت ہے اپنے نفس سے ہو اپنے اخواں سے
(ظفر علی خان)​
عربی عبارات (منقولہ احادیثِ مبارکہ) پر اعراب کا اہتمام فرمائیے۔
 
من اعطی للہ و منع للہ و احب للہ و ابغض للہ فقد استکمل ایمانہ
جو شخص اللہ کے لیے دیتا ہے اور اللہ کے لیے روکتا ہے اور اللہ کے لیے محبت کرتا ہے اور اللہ کے لیے بغض کرتا ہے ، یقینا اس نے اپنے ایمان کو کامل کر لیا۔

یہاں معانی میں اِشکال ہو رہا ہے۔ اعراب لگے ہوں تو معاملہ صاف ہو جائے۔
من اعطی للہ و منع للہ و احب للہ و ابغض للہ فقد استکمل ایمانہ
 
خصلتانِ لا یجتمعان فی مومن البخل و سوء ُالخلقِ
دو خصلتیں مومن میں کبھی اکٹھی نہیں ہو سکتیں ، بُخل اور بدخُلقی

بذل کن مال خوئے نیکو درز

۔1۔ لا یجتمعان یا لا تجتمعان؟ ۔۔۔ توثیق فرما لیں
۔2۔ جامی کے پہلے مصرعے کا لفظِ آخر ۔۔۔ توثیق فرما لیں
 
کتاب میں تو لا یجتمعانلکھا ہے
میرے محدود علم کے مطابق ۔۔۔
خصلۃ ۔۔ مؤنث ہے۔ ۃ ۔ اور اس کا تثنیہ ہوا ۔۔ خصلتان ۔۔ تثنیہ مؤنث
صیغہء فعل بمطابق فاعل ۔۔۔ تثنیہ مؤنث تجتمعان ہوا (یجتمعان تثنیہ مذکر ہے)۔ کتابت میں تا اور یا کے نقطوں کا ادل بدل ہو جانا بھی بعید از قیاس نہیں۔

بہ این ہمہ ۔۔ عربی زبان (بالتخصیص اللسان الحدیث) کے کسی عالم کی رائے لے لیجئے یا پھر سند دیکھ لیجئے۔ وما توفیقی الا باللہ۔
 
حدیث:8
قال النبی
الدنیا ملعونۃ و ملعون ما فیھا الا ذکر اللہ تعالی
دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے لعنت کے قابل ہے۔ سوائے اللہ تعالی کے ذکر کے۔

ہدفِ لعنتِ خدا آمد
دنیا و ہر چہ ہست در دنیا
غیر ذکرِ خدا کہ صاحبِ ذکر
در دو عالم برحمت ست اولٰی

(جامی)

یہ دنیا اور جو کچھ اس میں ہے لعنت کے قابل ہے
مگر جس کو خدا یاد آئے وہ رحمت کے قابل ہے
(ظفر علی خان)​

چھوٹا منہ بڑی بات ۔۔ اس حدیث کی سند دیکھ لیجئے گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کسی محفل میں شامل ہو تو اس نکتہ پہ عامل بنو
کہ راز اس کی امانت ہے ،ہے تم جس کے حامل ہو
(ظفر علی خان)
اس شعر میں کتابت کی اغلاط ہیں۔
پہلا مصرع۔ آخری لفظ "ہو" نہ کہ "بنو" ۔ دوسرا مصرع (جیسے لکھا ہے) وزن سے خارج ہے۔
 
الدنیا ملعونۃ و ملعون ما فیہا الا ذکر اللہ [ترمذی و ابن ماجہ] ۱۱۴:۱۱۰۔۱؛ ۸۶:۱۹۷۔۱؛
براہ کرم تصدیق فرمائیں اگرمحولہ کتبِ حدیث یعنی ترمذی و ابن ماجہ موجود ہیں تو۔
تصدیق میں بہتری ہوا کرتی ہے، اس لئے عرض کیا تھا۔
اللہ جزائے خیر سے نوازے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
۔
اس شعر میں کتابت کی اغلاط ہیں۔
پہلا مصرع۔ آخری لفظ "ہو" نہ کہ "بنو" ۔ دوسرا مصرع (جیسے لکھا ہے) وزن سے خارج ہے۔
بہت شکریہ ۔کیا اب درست ہے؟
کسی محفل میں شامل ہو تو اس نکتہ پہ عامل ہو
کہ راز اس کی امانت ہے تم جس کے حامل ہو
(ظفر علی خان)
 
Top