ارتقا سے متعلق اشعار

عرفان سعید

محفلین
آج کل محفل پر حیاتیاتی ارتقا پر گرما گرم اور دلچسپ گفتگو چل رہی ہے۔ جب کبھی مذہب اور سائنس کا نظری تصادم ہوا ہے نظریہ ارتقا تختہ مشق ضرور بنا ہے۔ اس سے قطع نظر کہ کون سا نقطہ نظر قوی ہے، اس لڑی میں ہم دیکھنے کی کوشش کریں گے کہ شاعر حضرات اپنے تخیل کی جولانیوں کے ساتھ ارتقا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
اس کھیل میں ہم نے کرنا یہ ہے کہ ارتقا سے متعلق اشعار جمع کرنے ہیں۔ یہاں "ارتقا" کو حیاتیاتی ارتقا تک محدود کرنے کی بجائے، وسیع تر مفہوم میں دیکھنے کی کوشش کریں۔ "ارتقا" کے لفظ سے بھی چپکے رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے مترادفات بھی دیکھیں اور ارتقا کے تصور کے ابلاغ کو سامنے رکھیں۔ شعر کا رنگ اور مزاج جیسا بھی ہو قبول ہو گا۔ محفل کے کہنہ مشق شعرا کو طبع آزمائی کی دعوتِ عام ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین

زبردست زیک!
شاعری کے زمرے میں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
اب آپ کی اسائنمنٹ یہ ہے کہ جتنے شعر آپ نے تلاش کیے ہیں ان کو کھنگال کر اپنے نقظہ نظر کے حق والے اشعار پیش کرنے ہیں!
 

زیک

مسافر
زبردست زیک!
شاعری کے زمرے میں آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
اب آپ کی اسائنمنٹ یہ ہے کہ جتنے شعر آپ نے تلاش کیے ہیں ان کو کھنگال کر اپنے نقظہ نظر کے حق والے اشعار پیش کرنے ہیں!
اس کے لئے شعر کا سمجھ آنا ضروری ہے۔ یہاں تو ایسے عالم فاضل پائے جاتے ہیں جو دنیا کے تمام بیالوجسٹس سے بہتر علم رکھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top