السلام علیکم!
آج آپ کے سامنے اردو اسلامی لائبریری کے لیے ماہ رمضان کی بابرکت ساعات میں ایک خوبصورت تحفہ (سوفٹ ویئر کی صورت میں)اس امید پر پیش کرنے جارہا ہوں کہ رب تعالی اس کوشش کو قبول فرما کر میرے ، میرے والدین ، اساتذہ اور تمام متعلقین اور ہر اس شخص کے لیے عظیم صدقہ جاریہ بنائیں گے جو اس میں ذرہ برابر بھی حصہ لے ۔
پروگرام کھلتے وقت
مین ونڈو
کتاب کھلے ہونے کا منظر
سوفٹ ویئر کی مختلف ٹول بار
سوفٹ کی تین طرح کی تلاش میں سے سب سے اہم اور مفید تلا ش کا منظر
کئی کتابیں مختلف ونڈو ز میں ایک ساتھ کھولنے کی سہولت
سوفٹ ویئر میں مختلف قسم کی فائلیں امپورٹ کرنے کی سہولت تاکہ مکتبہ کا حصہ بن سکے۔اور لائبریری میں اضافہ وغیرہ ہو سکے۔
سوفٹ ویئر میں سے کتابیں برآمد Export کرنے کی سہولت مختلف فارمیٹ میں جس میں html,PDF.Openoffice شامل ہیں
کتاب کی اپنی پسند کی فہرست بنانے کی سہولت
پرنٹ کرنے کی سہولت پرنٹ پری ویو کے ساتھ
تحریر کا خط رنگ بیک گراؤنڈ کا رنگ اور تھیم تبدیل وغیرہ کرنے کی سہولت
بک مارک کرنے کی سہولت
کسی لفظ کو کسی دوسرے صفحے کسی دوسری کتاب یا کسی بک مارک سے مربوط کرنے کی سہولت
باقی تفاصیل اور خصوصیات آپ استعمال کرکے جان لیں گے۔ اس کے بارے میں آپ کی آراء اور سوالات کا انتظار رہے گا۔
اس کے استعمال کی ابتداء کرنے کے لیے کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔
اس تحفہ کو آپ مندرجہ ذیل دو ذریعوں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
پہلا ذریعہ
DivShare File - Setup For Maktaba Tul Hakeem.rar
DivShare File - Books For Maktaba Tul Hakeem.rar
ڈواؤن لوڈ کا دوسرا ذریعہ
Setup For Maktaba Tul Hakeem.rar
Books For Maktaba Tul Hakeem.rar
ہر ذریعے کی پہلی فائل سوفٹ ویئر کے انسٹالر کا ہے. یہ انسٹالر عام انسٹالروں کی طرح سوفٹ ویئر کو انسٹال کر دے گا. اس کے انسٹال کے بعد جب آپ اس کی exe فائل کو چلائیں گے تو خودکار طریقے سے جس یوزر کو آپ استعمال کر رہے ہوں گے اس کی Documents and Settings میں موجود اس یوزر کے اندر .alhakeem نامی فولڈر بن جائے گا . اس فولڈر میں پھر مزید دو فولڈر ہوں گے ایک کا نام books ہو گا اور دوسرے کا نام data ہو گا . جو پہلا فولڈر ہے books کے نام کا اس میں وہ فائلیں رکھنی ہیں جو ہر ذریعے کی دوسری فائل میں موجود ہیں اس کے بعد آپ اس لائبریری سوفٹ ویئر کو اس میں موجود کچھ کتابوں کے ساتھ استعمال کرسکیں گے.
آخر میں بس اتنی عرض ہے کہ فرقہ وارانہ فکر سے بالا تر ہو کر رب تعالی کی رضا کے لیے اس کو استعمال کرتے ہوئے اس کام کو انجام دیں ۔ اور زیادہ سے زیادہ اردو میں یونیکوڈ اسلامی کتابیں اس میں جمع کریں .شکریہ
آپ کے تعاون اور دعاؤں کا طالب
حافظ محمد ذیشان