اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

ذیشان

محفلین
السلام علیکم!
آج آپ کے سامنے اردو اسلامی لائبریری کے لیے ماہ رمضان کی بابرکت ساعات میں ایک خوبصورت تحفہ (سوفٹ ویئر کی صورت میں)اس امید پر پیش کرنے جارہا ہوں کہ رب تعالی اس کوشش کو قبول فرما کر میرے ، میرے والدین ، اساتذہ اور تمام متعلقین اور ہر اس شخص کے لیے عظیم صدقہ جاریہ بنائیں گے جو اس میں‌ ذرہ برابر بھی حصہ لے ۔
پروگرام کھلتے وقت
splash.jpg

مین ونڈو
Main.jpg

کتاب کھلے ہونے کا منظر
openbook.jpg

سوفٹ ویئر کی مختلف ٹول بار
tool1.jpg

tool2.jpg

tool3.jpg

tool4.jpg

سوفٹ کی تین طرح کی تلاش میں سے سب سے اہم اور مفید تلا ش کا منظر
search-1.jpg

کئی کتابیں مختلف ونڈو ز میں ایک ساتھ کھولنے کی سہولت
Difrentwindows.jpg

سوفٹ ویئر میں مختلف قسم کی فائلیں امپورٹ کرنے کی سہولت تاکہ مکتبہ کا حصہ بن سکے۔اور لائبریری میں اضافہ وغیرہ ہو سکے۔
Aadhtml.jpg

Aadshamela.jpg

Aadown.jpg

سوفٹ ویئر میں سے کتابیں برآمد Export کرنے کی سہولت مختلف فارمیٹ میں جس میں html,PDF.Openoffice شامل ہیں
Exportbooks.jpg

کتاب کی اپنی پسند کی فہرست بنانے کی سہولت
Bookindex.jpg

پرنٹ کرنے کی سہولت پرنٹ پری ویو کے ساتھ
printpriview.jpg

print.jpg

تحریر کا خط رنگ بیک گراؤنڈ کا رنگ اور تھیم تبدیل وغیرہ کرنے کی سہولت
Font.jpg

options2.jpg

options1.jpg

بک مارک کرنے کی سہولت
bookmark.jpg

کسی لفظ کو کسی دوسرے صفحے کسی دوسری کتاب یا کسی بک مارک سے مربوط کرنے کی سہولت
Link.jpg

باقی تفاصیل اور خصوصیات آپ استعمال کرکے جان لیں گے۔ اس کے بارے میں‌ آپ کی آراء اور سوالات کا انتظار رہے گا۔
اس کے استعمال کی ابتداء کرنے کے لیے کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔
اس تحفہ کو آپ مندرجہ ذیل دو ذریعوں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
پہلا ذریعہ
DivShare File - Setup For Maktaba Tul Hakeem.rar
DivShare File - Books For Maktaba Tul Hakeem.rar
ڈواؤن لوڈ کا دوسرا ذریعہ
Setup For Maktaba Tul Hakeem.rar

Books For Maktaba Tul Hakeem.rar

ہر ذریعے کی پہلی فائل سوفٹ ویئر کے انسٹالر کا ہے. یہ انسٹالر عام انسٹالروں کی طرح سوفٹ ویئر کو انسٹال کر دے گا. اس کے انسٹال کے بعد جب آپ اس کی exe فائل کو چلائیں گے تو خودکار طریقے سے جس یوزر کو آپ استعمال کر رہے ہوں گے اس کی Documents and Settings میں موجود اس یوزر کے اندر .alhakeem نامی فولڈر بن جائے گا . اس فولڈر میں پھر مزید دو فولڈر ہوں گے ایک کا نام books ہو گا اور دوسرے کا نام data ہو گا . جو پہلا فولڈر ہے books کے نام کا اس میں وہ فائلیں رکھنی ہیں جو ہر ذریعے کی دوسری فائل میں موجود ہیں اس کے بعد آپ اس لائبریری سوفٹ ویئر کو اس میں موجود کچھ کتابوں کے ساتھ استعمال کرسکیں گے.
آخر میں‌ بس اتنی عرض ہے کہ فرقہ وارانہ فکر سے بالا تر ہو کر رب تعالی کی رضا کے لیے اس کو استعمال کرتے ہوئے اس کام کو انجام دیں ۔ اور زیادہ سے زیادہ اردو میں یونیکوڈ اسلامی کتابیں اس میں جمع کریں .شکریہ
آپ کے تعاون اور دعاؤں کا طالب
حافظ محمد ذیشان
 
ذیشان

محفلین
حافظ صاحب کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس سافٹ ویئر میں کونسی کتب شامل

ہیں۔
اس سوفٹ ویئر کا مقصدہی کتابوں کو جمع کرنا ہے یعنی اس میں فی الحال یہ سہولت موجود ہے کہ آپ تین طرح کی فائلیں اس میں امپورٹ

کر سکتے ہیں۔
1:html.htm
2:مشہور لائبریری سوفٹ ویئر "مکتبۃ الشاملہ" کی کتابیں
3:خود اس سوفٹ ویئر میں بنی ہوئی کتابیں باہر )Export(نکال کر
باقی جو کتابیں میں نے فی الحال عجلت میں شامل کی ہیں ان میں
1:ماہ نامہ انوار مدینہ (جو لاہور کے مشہور دینی ادارے "جامعہ مدنیہ "سے شائع ہوتا ہے اس کے 2002 سے لے کر 2009 تک کے شمارے
2:تقابل ادیان کے فولڈر میں 40 روزرہ رد قادیانیت کورس کی فائل
3:حدیث شریف کے سیکشن میں "ریاض الصالحین " کا اردو ترجمہ
باقی آخر میں ایک بار پھر عرض ہے کہ اس سوفٹ ویئر کو استعمال کرکے ہم سب نے مل کر جس کے پاس جو علمی دینی مستند مواد ہو وہ یہاں شیئر کرنا ہے تاکہ اس کا حصہ بن سکے ۔آپ خو د اس میں اوپر دی گئی تین قسموں میں سے کسی قسم کو اس میں امپورٹ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔شکریہ
 
ذیشان

محفلین
و علیکم السلام،
ذیشان صاحب ، کیا "مکتبہ الشاملہ" کو آپ نے اردو میں ڈھالا ہے ؟
نہیں ، البتہ اس کے لیے میں نے مکتبہ شاملہ کی ٹیم کو یہ پیغام بھجوایا ہے اپنے ایک سعودی دوست کے ذریعے سے کہ اس میں یونیکوڈ سپورٹ فراہم کر دیں تاکہ اردو کے لیے درست طورپر استعمال ہو سکے ۔دیکھیں اب کب تک یہ کام ہوتا ہے ۔
اسی لیے اب اس سوفٹ ویئر پر کام کرنے کا ارادہ ہے آج نہیں تو کل یہ بھی انشاء اللہ تعالی مکتبہ ساملہ کی طرح اردو دینی کتب کا ایک اچھا سوفٹ ویئر بن جائے گا۔
بس ہمیں کرنا یہ ہے کہ مشورہ سے مکتبہ شاملہ کی سائٹ کی طرح جس کے پاس جو مواد موجود ہو وہ شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنا لیں تاکہ اضافے کا کام شروع ہوجائے ۔ میں خود بھی اضافے کے لیے مواد کی تیاری میں مصروف ہوں اور مختلف ذرائع سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ۔آپ حضرات بھی کوشش کریں۔شکریہ
 
ذیشان

محفلین
اب یہ بتائیں کہ اس کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کیا پولیسی بنائی جائے ؟ مزہ تو جب آئے گا جب اس میں بہت سی مفید کتابیں بھی موجود ہوں۔میرے ذہن میں‌یہ رائے ہے کہ ایک سیکشن بنا کر دعوت دے دی جائے کتابوں کے اکٹھا کرنے کی اور خود بھی اللہ کا نام لے کر کام شروع کر دیا جائے ۔ ایزی قرآن و حدیث سوفٹ ویئر سے کافی مواد مل جائے گا تھوڑی سے مشقت کے بعد۔
 
باذوق

محفلین
نہیں ، البتہ اس کے لیے میں نے مکتبہ شاملہ کی ٹیم کو یہ پیغام بھجوایا ہے اپنے ایک سعودی دوست کے ذریعے سے کہ اس میں یونیکوڈ سپورٹ فراہم کر دیں تاکہ اردو کے لیے درست طورپر استعمال ہو سکے ۔دیکھیں اب کب تک یہ کام ہوتا ہے ۔
ہمارے کچھ ساتھی تو کافی عرصہ سے مکتبہ شاملہ ٹیم سے ربط میں ہیں۔ مگر ابھی تک اردو یونیکوڈ سپورٹ میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ ٹیم شاملہ کا کہنا تو یہ ہے کہ ابھی خود عربی شاملہ میں کچھ مسائل ہیں جنہیں پہلے حل کرنے کی طرف وہ لوگ متوجہ ہیں۔
 
بلال

محفلین
میرے پاس تو یہ سافٹ ویئر انسٹال ہی نہیں ہو رہا۔ یہ اس جگہ پہنچ کر رک جاتا ہے اور کافی دیر انتظار کیا لیکن پھر بھی نہیں چلا۔
lib-sw-error.jpg

مجھے لگا ہو سکتا ہے پہلے سے موجود جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی وجہ سے ہو اس لئے میں نے فونٹ ختم، رجسٹری صاف اور پھر کمپیوٹر ری سٹارٹ کر کے بھی دیکھا ہے لیکن انسٹال نہیں ہو رہا۔ یہ میں ونڈوز ایکس پی (اصلی) پر انسٹال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بعد میں سیون پر بھی دیکھ لیتا ہوں فی الحال آپ اس مسئلہ کو دیکھیں۔ کیا کسی ڈاٹ نیٹ فریم ورک وغیرہ کی ضرورت تو نہیں؟
 
دوست

محفلین
ڈاٹ نیٹ فریم ورک کی ضرورت ہوتی تو پہلے ہی ایرر آجاتا۔ بلکہ ڈاؤنلوڈ ہونے لگتا۔
 
ذیشان

محفلین
میرے پاس تو یہ سافٹ ویئر انسٹال ہی نہیں ہو رہا۔ یہ اس جگہ پہنچ کر رک جاتا ہے اور کافی دیر انتظار کیا لیکن پھر بھی نہیں چلا۔
lib-sw-error.jpg

مجھے لگا ہو سکتا ہے پہلے سے موجود جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی وجہ سے ہو اس لئے میں نے فونٹ ختم، رجسٹری صاف اور پھر کمپیوٹر ری سٹارٹ کر کے بھی دیکھا ہے لیکن انسٹال نہیں ہو رہا۔ یہ میں ونڈوز ایکس پی (اصلی) پر انسٹال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بعد میں سیون پر بھی دیکھ لیتا ہوں فی الحال آپ اس مسئلہ کو دیکھیں۔ کیا کسی ڈاٹ نیٹ فریم ورک وغیرہ کی ضرورت تو نہیں؟

بھائی آپ ایک بارپھر انسٹال کرنے کی کوشش کریں اور اس بات کا اہتمام کریں کہ کمپیوٹر پر دوسرے پروگرام نہ چل رہے ہوں اور کمپیوٹر اپنی پوری طاقت استعمال خرچ کرنے کے لیے تیار ہو ۔ کیونکہ ایک آدھ بارمیرے پاس بھی کسی کمپیوٹر پر یہ ہوا جو آپ بیان کر رہے ہیں مگر دوبارہ کوشش کرنے پر کامیابی سے انسٹال ہو گیا ۔
باقی فونٹ کے پہلے سے موجود ہونے ۔ ڈاٹ نیٹ کے نہ ہونے ۔ یا ونڈو ایکس پی کے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگرکوشش کے باوجود بھی فرق نہ پڑے تو بتائیے گا۔
 
اب انسٹال ہو گیا ہے اور کسی حد تک مسئلہ کی سمجھ بھی آ گئی ہے۔ جب میں پہلے انسٹال کر رہا تھا تو ساتھ میں انٹرنیٹ براؤزر کھلا ہوا تھا اور کئی اردو ویب سائیٹ جن میں جمیل نوری نستعلیق لگا تھا وہ کھلی ہوئی تھیں۔ اور ایسی صورت میں فونٹ ریپلیس نہیں ہو پا رہا تھا۔

ایک سوال تھا کیا میں اس میں پی ڈی ایف فائل کو امپورٹ کر سکتا ہوں یا پھر کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے پہلے کسی پی ڈی ایف فائل کو کنورٹ کر لوں اور پھر اس میں امپورٹ کر لوں۔
 
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کے پاس بھی انسٹال ہو گیا۔
جہاں تک اس میں پی ڈی ایف امپورٹ کرنے کی بات ہے تو ایسا ابھی ممکن نہیں اور نہ ہی ابھی تک کوئی ایسا او سی آر وجود میں آیا ہے جس سے پی ڈی ایف یا امیج فائل کو جس میں اردو درج ہو ٹیکسٹ فائل بنایا جاسکتا ہو ۔ اس وقت تو اس میں کمپوز شدہ یونیکوڈ فائلیں ہی امپورٹ ہو سکتی ہیں ۔ شکریہ
 
ذیشان

محفلین
ایک سوال تھا کیا میں اس میں پی ڈی ایف فائل کو امپورٹ کر سکتا ہوں یا پھر کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے پہلے کسی پی ڈی ایف فائل کو کنورٹ کر لوں اور پھر اس میں امپورٹ کر لوں۔

کچھ عرصے کے بعد انشاء اللہ اردو کے لیےایک ایسا سوفٹ ویئر متعارف کروائوں گا جس میں پی ڈی ایف فائلیں امپورٹ بھی ہوں سکیں اور ان میں تلاش بھی ہو سکے۔ ابھی اس پر کام ہو رہا ہے ۔ اپنی غائبانہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔شکریہ
 
ذیشان

محفلین
میں نے کئی بار کوشش کی ہے مگر ڈاون لوڈ نہیں ہو پارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی میں چیک کرتا ہوں کہ کہیں لنک کے ساتھ تو کوئی مسئلہ نہیں ۔ چلیں لنک کے ساتھ مسئلہ نہ بھی ہو تب بھی دوسری جگہ اپ لوڈ کر کے آپ کو ربط فراہم کرتا ہوں انتظار فرمائیے۔شکریہ
 
ذیشان

محفلین
میں نے کئی بار کوشش کی ہے مگر ڈاون لوڈ نہیں ہو پارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی معذرت ، ڈیو شیئر کے علاوہ میرا اکاؤنٹ 4 شیئر پر ہے مگر کافی کوشش کے باوجود پتہ نہیں کیوں 4 شیئر کی سائٹ کھل نہیں رہی اور ایرر آرہا ہے اب کل کوشش کروں گا۔
 
ذیشان

محفلین
سوفٹ ویئر میں ہلکی سی تبدیلی اور کچھ اضافی کتابوں کے ساتھ مزید ایک سائٹ پر اپ لوڈ کر کے ربط اپنی پہلی پوسٹ میں‌دے دیا ہے کیونکہ بعض دوستوں نے ڈاؤن لوڈنگ میں مشکل کے بارے میں‌ بتایا ہے .شکریہ
 
Top