السلام علیکم!
مکتبۃ الحکیم کے لیے ایک بابرکت اضافہ کیا ہے جو آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں.
یہ اضافہ قرآن عظیم کا ہے. اوراس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا رسم ہندوستان پاک وہند میں رائج رسم کے مطابق دیکھا جاسکتا ہے. ملاحظہ فرمائیے اضافے کے بعد کا منظر.
اس کے اضافے کا طریقہ یہ ہے کہ نیچے دیے گئے ربط سے فائل ڈاؤن لوڈ کریں
http://www.4shared.com/file/s0RAvZZV/Quran_E_Azeem.html
اور اس کو extract کرنے کے بعد مکتبہ الحکیم کے فائل مینیو میں تیسری آپشن "کتاب کا اضافہ"پر کلک کریں.اس کے بعد ظاہر ہونے والی ونڈو میں قرآن عظیم کو مکتبہ میں رکھنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کر کے OK پر کلک کر دیں.
اس کے بعد اگر آپ کے کمپیوٹر میں "Al Qalam Quran Publisher"فونٹ موجود نہ ہو تو نیچے دیے گئے ربط سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد عام طریقہ کے مطابق انسٹال کر لیں.
http://www.4shared.com/file/S20Vdbzl/Al_Qalam_Quran_Publisher.html
لیجئے اب آپ اس قابل ہو چکے ہیں کہ استعمال شروع کر سکیں . بس اتنا کریں کہ قرآن عظیم کو کھولنے کے بعد انسٹال کیے ہوئے فونٹ Al Qalam Quran Publisher کو مکتبہ کی فونٹ سیٹینگ میں جا کراپلائی کرلیں.شکریہ
اللہ تعالی کی توفیق رہی تو وقتا فوقتا جیسے جیسے تیاری ہوتی رہی کتابیں شیئر کرتا رہوں گا آپ سے بھی حصہ لینے کی درخواست ہے.جزاک اللہ تعالی