اردوزبان کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ / نئے الفاظ کی تشکیل

تمام احباب سے گزارش ہے کہ کوئی ایسا سلسلہ شروع کیا جائے کہ انگلش یا کس دیگر زبانوں کے الفاظ کو اردہ کا جامہ پہنایا جائے
ہم تو نوارد ہیں اور دیگر وجوہا ت بھی ہیں ، تو تجربہ کار احباب اگر اس سلسلہ کو شروع کریں تو ہی کچھ پیش رفت ہو سکے گی
میری تجویز یوں ہے کہ لفظ ایک نئی لڑی میں پیش کیا جائے اور احباب اس کا اردو پیش کریں -بہت ہی تخلیقی ذہین احباب موجود ہیں تو یہ ممکن بھی ہو سکے گا
جیسے ڈرائیور کو انڈیا کے کچھ لوگ چالک بولتے ہیں

الف عین ، ابن سعید ،محمد وارث ،نبیل ،جیہ
 
دوست

محفلین
نئے الفاظ بنانے کو ہم ترجمے کی زبان میں اصطلاح سازی کہتے ہیں۔ اس کے لیے یا تو مائیکروسافٹ جیسی کمپنیاں مترجم ہائر کرتی ہیں تاکہ ان کی مصنوعات کا ترجمہ ہو سکے۔
یا حکومتیں لغات اور فرہنگیں شائع کرتی ہیں۔ پاکستانی حکومت کو ایسی کوئی توقیق میرے ہوش سنبھالنے کے دوران نہیں ہوئی۔
عوام میں الفاظ فروغ پا جاتے ہیں۔ یا تو وہ بگڑی ہوئی شکل ہوتے ہیں یا زبان میں نئی تخلیق یا پھر مستعار شدہ۔
اس سلسلے کا مقصد اگر ایسے الفاظ تخلیق کرنا ہے تو بے مقصد کام ہے۔ اردو وکی پیڈیا پر تشریف لے جائیں وہاں ایسی مردہ اصطلاحات کا ایک بڑا میانی صاحب وجود میں آ چکا ہے۔
اگر اس کا مقصد ایسے مستعمل الفاظ کو اکٹھا کرنا ہے تو بسم اللہ کریں۔ مجھے فی الوقت ایسا کوئی لفظ یاد نہیں آ رہا جو انگریزی کے کسی تصور کا اردو یا مقامی ترجمہ ہو اور عوام میں قبولیت پا چکا ہو۔
 
اردو ویکیپیڈیا کے متعلق یہ غلط فہمی یا غلط پروپیگنڈا اب ختم کیا جائے، بار بار اعلان کرنے کے باوجود آپ لوگ یہ کہنے سے اب تک باز نہیں آئے :) :)
 
نئے الفاظ بنانے کو ہم ترجمے کی زبان میں اصطلاح سازی کہتے ہیں۔ اس کے لیے یا تو مائیکروسافٹ جیسی کمپنیاں مترجم ہائر کرتی ہیں تاکہ ان کی مصنوعات کا ترجمہ ہو سکے۔
یا حکومتیں لغات اور فرہنگیں شائع کرتی ہیں۔ پاکستانی حکومت کو ایسی کوئی توقیق میرے ہوش سنبھالنے کے دوران نہیں ہوئی۔
عوام میں الفاظ فروغ پا جاتے ہیں۔ یا تو وہ بگڑی ہوئی شکل ہوتے ہیں یا زبان میں نئی تخلیق یا پھر مستعار شدہ۔
اس سلسلے کا مقصد اگر ایسے الفاظ تخلیق کرنا ہے تو بے مقصد کام ہے۔ اردو وکی پیڈیا پر تشریف لے جائیں وہاں ایسی مردہ اصطلاحات کا ایک بڑا میانی صاحب وجود میں آ چکا ہے۔
اگر اس کا مقصد ایسے مستعمل الفاظ کو اکٹھا کرنا ہے تو بسم اللہ کریں۔ مجھے فی الوقت ایسا کوئی لفظ یاد نہیں آ رہا جو انگریزی کے کسی تصور کا اردو یا مقامی ترجمہ ہو اور عوام میں قبولیت پا چکا ہو۔

اور ان ہی کرائے کے مترجمین نے اصطلاح سازی کا بیڑا غرق کیا ہے کیونکہ صرف کمپیوٹر پروگرامنگ یا دوسرے آئی ٹی پروگرامز کسی آدمی کو مصطلحات کا ماہر نہیں بناسکتے ۔
 
یا حکومتیں لغات اور فرہنگیں شائع کرتی ہیں۔ پاکستانی حکومت کو ایسی کوئی توقیق میرے ہوش سنبھالنے کے دوران نہیں ہوئی۔

پاکستانی حکومتوں کے مختلف اداروں نے وقتا فوقتا کچھ کام کیا ہے جس سے انکار ممکن نہیں البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ:

"جیسا کام اصطلاح سازی کے حوالے سے ہونا چاہیے تھا نہیں ہوا"

یہ حقیقت کے قریب ہے ۔
 
nazar haffi

محفلین
جو کام ہوچکاہے اگر اس کا مختصر تعارف کروا دیاجائے تو آگے بڑھنے میں تقریبا آسانی ہوجائے گی۔
 
arifkarim

معطل
اگر اس کا مقصد ایسے مستعمل الفاظ کو اکٹھا کرنا ہے تو بسم اللہ کریں۔ مجھے فی الوقت ایسا کوئی لفظ یاد نہیں آ رہا جو انگریزی کے کسی تصور کا اردو یا مقامی ترجمہ ہو اور عوام میں قبولیت پا چکا ہو۔
سنا ہے انٹرنیت کی اردو اصطلاح "جالبین" نوجوانوں میں بہت مقبول ہے:
http://ur.wikipedia.org/wiki/انٹرنیٹ
 
Top