اردومحفل مقابلہ مضمون نویسی : موضوع: سیرت النبی ﷺ : (تبصرہ جات کے لیے مخصو ص لڑی )

مغزل

محفلین
موضوع: سیرت النبی ﷺ :
(تبصرہ جات کے لیے مخصو ص لڑی )
احباب یاد رکھیں کہ :
الف : مضمون کم ازکم پانچ سو الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے ۔ ( زائد الفاظ کی کوئی قید نہیں)​
ب : حوالہ جات کو ”واوین “یعنی کاما (”) میں شامل کیا جائے ۔​
ج : اشتعال انگیز جملوں سے اجتناب کیا جائے اور شائستگی کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے ۔​
د : کسی بھی رکن کو محفل کو یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ ”مکتبۂ فکر کی وجہ سے اختلافی مراسلات و تبصرہ جات “ شامل کرے۔​
ہ : ایسے تمام مراسلات و تبصرہ جات بغیر کسی انتباہ کے حذف کردیے جائیں گے کہ مقصود لکھنے والوں کی تربیت مقصود ہے ،نہ یہ کہ ”مذہبی مباحث کا اکھاڑہ بنانا “۔۔​
ی: سو امید ہے تمام اراکین اس صحت مندسرگرمی میں ہمارے ساتھ معاونت فرمائیں گے ۔​
حاشیہ: مضامین شامل کرنے کی آخری تاریخ 29 فروری 2012 ہے ۔​
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ

محمود بھائی بہت ہی اچھا خیال ہے اور بہت ہی اچھا مقابلہ ہے۔ جزاک اللہ۔ خوش رہیں۔
 
مغزل

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی ۔۔ آپ اس کا اشتہار بنوا کر محفل کی لوح پر لگوا دیں ۔ کہ ٹیگ کا سلسلہ اس میں فی الحال نہیں رکھا، یعنی ہر رکن شمولیت کرسکتا ہے ۔۔ ( ابن سعید بھائی بھی توجہ فرمائیں )
 
کاشفی

محفلین
سبحان اللہ۔ بہت ہی خوب۔ بہت ہی اچھا خیال ہے۔ اچھا مقابلہ رہے گا۔ اور اسی بہانے پڑھنے کو بھی بہت کچھ ملے گا۔ جزاک اللہ۔ خوش و آباد رہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر محمود۔بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔ انشاءاللہ جلد ہی اس کا نوٹس بنا کر فورم پر چسپاں کر دیا جائے گا۔ سیرت النبی تو ویسے بھی ایسا موضوع ہے کہ اس میں مناظرے یا مباحثے کی گنجائش نہیں نکلتی۔
 
مغزل

محفلین
بہت خوب اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد ہونا چایئے
سبحان اللہ۔ بہت ہی خوب۔ بہت ہی اچھا خیال ہے۔ اچھا مقابلہ رہے گا۔ اور اسی بہانے پڑھنے کو بھی بہت کچھ ملے گا۔ جزاک اللہ۔ خوش و آباد رہیں۔
شکریہ حسیب نذیر گل اور کاشفی بھائی ۔۔ اللہ جزا دے ۔۔۔ سلامت رہیں ۔۔ سب احباب کودعوتِ عام ہے ۔۔ ضرور لکھیے ۔۔
 
مغزل

محفلین
جزاک اللہ خیر محمود۔بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔ انشاءاللہ جلد ہی اس کا نوٹس بنا کر فورم پر چسپاں کر دیا جائے گا۔
سیرت النبی تو ویسے بھی ایسا موضوع ہے کہ اس میں مناظرے یا مباحثے کی گنجائش نہیں نکلتی۔
جزاک اللہ نبیل بھائی ۔ بس آپ کی دعا چاہیے ۔ بڑی محبت سلامت رہیں ۔شاد رہیں آباد رہیں ۔ آمین
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں میں نے موضوع غور سے نہیں دیکھا تھا۔ میلاد النبی کے بارے میں میری معلومات محدود ہیں۔ میں اس موضوع پر لکھنے سے قاصر ہوں۔ بہرحال اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ یہ سلسلہ بغیر کسی تنازعے کے جاری رہے۔
 
مغزل بھائی! ذرا وضاحت فرمادیجیے کہ مضمون میں میلا النبی ﷺ کی فضیلتوں اور فیوض و برکات کا بیان ہو یا سیرتِ مطہرہ کے کسی اور پہلو کو بھی موضوع بنایا جاسکتا ہے۔
 
آمین ثم آمین ۔ شکریہ نبیل بھائی ۔
مغزل بھائی! ذرا وضاحت فرمادیجیے کہ مضمون میں میلا النبی ﷺ کی فضیلتوں اور فیوض و برکات کا بیان ہو یا سیرتِ مطہرہ کے کسی اور پہلو کو بھی موضوع بنایا جاسکتا ہے۔
جی خلیل صاحب ۔میلاد اور سیرت النبی ﷺ ایک جامع موضوع ہے جس گوشہ اور پہلو پر آپ زیادہ چاہیں لکھ سکتے ہیں سبھی احباب کو کلی اجازت ہے بس جو قیود ہیں ان کی بابت بتا دیا گیا ہے ۔ والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی میں اس سلسلے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ :

1) جو بھی رکن مضمون لکھے وہ ذاتی پیغام میں آپ کو ارسال کر دے اور اردومحفل مقابلہ مضمون نویسی : موضوع: میلادالنبی ﷺ اور سیرتِ طیّبہ والے دھاگے میں صرف اتنا لکھ دے کہ مضمون ارسال کر دیا ہے۔

2) حتمی تاریخ کے بعد یا تو وہی رکن اپنا مراسلہ مدون کرتے ہوئے اپنا مضمون اس لڑی میں شائع کر دے یا کوئی موڈیریٹر اس مضمون کو وہاں شائع کر دے۔

3) تمام مضامین کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے جو کم از کم ایک منتظم، ایک موڈیریٹر اور ایک رکن پر مشتمل ہو۔

4) کمیٹی تمام مضامین کو پڑھنے کے بعد اول دوئم اور سوئم کا اعلان کرے۔

5) کمیٹی کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے

فی الحال تو میرے ذہن میں یہی تجاویز ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ محمود صاحب۔ مجھے شمشاد صاحب کی رائے سے اتفاق ہے، ہاں اگر آپ کے ذہن میں کچھ اور تجاویز ہوں تو ضرور لکھیے۔

والسلام
 
ویسے تو ہمیں شمشاد بھائی کی رائے سے اتفاق ہے لیکن عنوان سے ضرور تھوڑی سی تشویش ہو رہی ہے۔ میلاد النبی اور سیرت طیبہ در اصل دو علیحدہ موضوعات ہیں۔ سیرت طیبہ اپنے آپ میں ایک جامع موضوع ہے جس پر مضمون تو کیا، کئی کئی جلدوں پر مشتمل کتابیں لکھی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ میلاد النبی کا معاملہ ایسا ہے کہ اس کی تاریخ اور اس سے معلقہ رسومات میں بہت زیادہ مسلکی اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں۔ یوں تو کوئی حرج نہیں کہ اختلافی مسائل کو زیر بحث لایا جائے لیکن مسئلہ تب ہے جب حکم صاحبان کا فیصلہ میلاد النبی کے متعلق ان کی اپنی ذاتی رائے سے متاثر ہو جائے، جو کہ فطری عمل ہے۔ اس کا ایک منفی اثر یہ دیکھنے میں آئے گا کہ قارئین میں سے وہ احباب جو مقابلہ جیتنے والے رکن کی رائے سے متفق نہ ہوں گے وہ جج صاحبان کی دیانت داری پر شدید رد عمل کا اظہار کریں گے، خواہ وہ مضمون اصلوب مضمون نویسی کا کتنا ہی اعلیٰ نمونہ کیوں نہ ہو۔ :)

جہاں دینی معاملات پر لکھنا اور پڑھنا ایک طرف سعادت کی بات ہے وہیں اس کے نتیجے میں ہونے والی کشیدگیاں پریشان کن اور افسوسناک ہوتی ہیں۔ اس لئے ماضی میں مضمون نویسی کا مقابلہ عموماً معاشرتی مسائل مثلاً تعلیمی نظام، جہیز اور شادی کے دیگر رسومات و مسائل اور دیار غیر میں رہنے والے لوگوں کے مسائل وغیرہ پر مشتمل ہوا کرتا تھا۔ اس طرح کے مضامین میں نفس مضمون سے اختلاف ہونے کے باوجود جج صاحبان کے لئے یہ سہل ہوتا تھا کہ مضمون کو اس کی عمومی افادیت اور ادبی پیمانے پر پرکھا جا سکے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں ربیع الاول کے مہینے کی مناسبت سے یہ مقابلہ کروایا جا رہا ہے جبکہ مضمون سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی تعلیمات پر ہونا چاہیے۔
 
میرے خیال میں ربیع الاول کے مہینے کی مناسبت سے یہ مقابلہ کروایا جا رہا ہے جبکہ مضمون سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی تعلیمات پر ہونا چاہیے۔
میرا بھی یہی خیا ل ہے میں ابن سعید بھائی کی رائے سے اتفاق کرتی ہوں اور کیا میں بھی شامل ہو سکتی ہوں اس مقابلے میں
 
ویسے تو ہمیں شمشاد بھائی کی رائے سے اتفاق ہے لیکن عنوان سے ضرور تھوڑی سی تشویش ہو رہی ہے۔ میلاد النبی اور سیرت طیبہ در اصل دو علیحدہ موضوعات ہیں۔ سیرت طیبہ اپنے آپ میں ایک جامع موضوع ہے جس پر مضمون تو کیا، کئی کئی جلدوں پر مشتمل کتابیں لکھی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ میلاد النبی کا معاملہ ایسا ہے کہ اس کی تاریخ اور اس سے معلقہ رسومات میں بہت زیادہ مسلکی اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں۔ یوں تو کوئی حرج نہیں کہ اختلافی مسائل کو زیر بحث لایا جائے لیکن مسئلہ تب ہے جب حکم صاحبان کا فیصلہ میلاد النبی کے متعلق ان کی اپنی ذاتی رائے سے متاثر ہو جائے، جو کہ فطری عمل ہے۔ اس کا ایک منفی اثر یہ دیکھنے میں آئے گا کہ قارئین میں سے وہ احباب جو مقابلہ جیتنے والے رکن کی رائے سے متفق نہ ہوں گے وہ جج صاحبان کی دیانت داری پر شدید رد عمل کا اظہار کریں گے، خواہ وہ مضمون اصلوب مضمون نویسی کا کتنا ہی اعلیٰ نمونہ کیوں نہ ہو۔ :)

جہاں دینی معاملات پر لکھنا اور پڑھنا ایک طرف سعادت کی بات ہے وہیں اس کے نتیجے میں ہونے والی کشیدگیاں پریشان کن اور افسوسناک ہوتی ہیں۔ اس لئے ماضی میں مضمون نویسی کا مقابلہ عموماً معاشرتی مسائل مثلاً تعلیمی نظام، جہیز اور شادی کے دیگر رسومات و مسائل اور دیار غیر میں رہنے والے لوگوں کے مسائل وغیرہ پر مشتمل ہوا کرتا تھا۔ اس طرح کے مضامین میں نفس مضمون سے اختلاف ہونے کے باوجود جج صاحبان کے لئے یہ سہل ہوتا تھا کہ مضمون کو اس کی عمومی افادیت اور ادبی پیمانے پر پرکھا جا سکے۔ :)
مجھے آپ اور شمشاد بھائی کی رائے سے اتفاق ہے
 
شمشاد

لائبریرین
میرا بھی یہی خیا ل ہے میں ابن سعید بھائی کی رائے سے اتفاق کرتی ہوں اور کیا میں بھی شامل ہو سکتی ہوں اس مقابلے میں
اس میں پوچھنے کی بھلا کیا بات ہے۔ ہر رکن کو بصد شوق اس مقابلہ مضمون نویسی میں حصہ لینا چاہیے۔ جس میں آپ بھی شامل ہیں۔
 
Top