اردوویب کی منتقلی

زیک

مسافر
محفل بالکل ٹھیک لگ رہی ہے۔ بلاگ بھی۔

البتہ اردو سیارہ کے اپڈیٹ میں کچھ مسائل درپیش ہیں جن پر کام جاری ہے۔
 
زیک

مسافر
محفل بالکل ٹھیک لگ رہی ہے۔ بلاگ بھی۔

البتہ اردو سیارہ کے اپڈیٹ میں کچھ مسائل درپیش ہیں جن پر کام جاری ہے۔
سیارہ اب چل رہا ہے مگر اس کی آر ایس ایس فیڈ کے ساتھ کچھ مسائل ہیں۔

یہ کروم کی ڈی این ایس کیش کیسے ٹھیک کروں؟ فائرفاکس سے تو urduweb.org نئے سرور پر لا رہا ہے مگر کروم میں نہیں۔
 
سیارہ اب چل رہا ہے مگر اس کی آر ایس ایس فیڈ کے ساتھ کچھ مسائل ہیں۔

یہ کروم کی ڈی این ایس کیش کیسے ٹھیک کروں؟ فائرفاکس سے تو urduweb.org نئے سرور پر لا رہا ہے مگر کروم میں نہیں۔

تھوڑی دیر قبل تک ہمارے ساتھ بھی یہی ہو رہا تھا لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے۔ ویسے گوگل کروم کے انڈر دا ہڈ آپشنز کے پرائیویسی بلاک میں کچھ ایسے اختیارات ہیں جن سے چھیڑ چھاڑ کچھ مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
فی الحقیقت وہ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جس کے باعث اس قدر سرعت کے ساتھ یہ منتقلی ممکن ہوئی۔
 
فاتح

لائبریرین
منتقلی کے ان مراحل کی تکمیل کے بعد اگر ممکن ہو تو مرحلہ وار یہ تمام سرگزشت تحریر بھی کر دیجیے گا تا کہ مجھ جیسوں کو یہ علم ہو جائے کہ کس قدر جان جوکھوں کا کام ہے نیز اسی بہانے ڈاکومنٹیشن بھی ہو جائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب۔ اب تو فورم کا رسپانس دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔ :)
سب سے زیادہ@ زیک اور@ ابن سعید کا شکریہ۔زیک نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں اور لاتیں چلا رہے ہیں، یعنی کہ alive and kicking ہیں۔ :)
 
سعید

محفلین
مبارک ہو دوستو! میں ہمیشہ یہاں محفل میں آکر سائٹ میں تھوڑی سی سستی محسوس کرتا تھا، مگر اب یہ صحیح معنوں میں XenForo کی زبردست رفتار کے جوہر دکھا رہی ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بخیر و خوبی انجام پانے والی منتقلی کیلیے سب کو مبارک ہو اور بالخصوص زیک، سعود اور نبیل کو کہ انہی کی محنت سے یہ کام انجام پایا۔
 
الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ نیا سرور مبارک ہو۔ بس یہ ہوا کہ میرے کل کے سارے پیغامات غائب ہو گئے۔ بالخصوص غالب کے سلسلے کے جوابات اور فی البدیہہ شاعری والے جوابات غائب ہونے کا افسوس ہے۔ بہر حال۔
 
ماشاء اللہ نیا سرور مبارک ہو۔ بس یہ ہوا کہ میرے کل کے سارے پیغامات غائب ہو گئے۔ بالخصوص غالب کے سلسلے کے جوابات اور فی البدیہہ شاعری والے جوابات غائب ہونے کا افسوس ہے۔ بہر حال۔

کل واضح الفاظ میں اعلان موجود تھا کہ ایسے مواد پوسٹ نہ کیئے جائیں جن کے منتقل نہ ہونے کا افسوس ہو۔ اور ایسا صرف تین چار گھنٹوں کے لئے کیا گیا تھا اس کے بعد نئے سرور کا ربط فراہم کر دیا گیا تھا۔ خیر پیغامات بہت ضروری ہوں تو بتا دیجئے گا۔ :)
 
نئے سرور کو خوش آمدید۔
میں اس وقت آپ urduweb.org کے ذریعے یہاں آیا ہوں محفل ٹھیک کام کررہی ہے میرے پاس

جی آپ درست فرما رہے ہیں۔ زیادہ تر ٹریفک اس وقت ڈاٹ آرگ سے ہی آ رہی ہے۔ پھر بھی ہم دو روز مزید انتظار کرنا پسند کریں گے تاکہ کسی کو مشکل درپیش نہ ہو۔ اسٹینڈرڈ کے مطابق ڈی این ایس پروپگیٹ ہونے کی حد 72 گھنٹوں تک ہوتی ہے۔ :)
 
Top