اردو ابنٹو میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا مسئلہ اور اس کا حل

مکی

معطل
اگرچہ اردو ابنٹو میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ موجود ہے تاہم یہ کام نہیں کرتا، عارف کریم صاحب نے تحقیق کے بعد پتہ چلایا کہ اس کی وجہ فونٹ کا پوسٹ سکرپٹ طویل نام ہے، چنانچہ انہوں نے فونٹ میں تبدیلی کر کے اس کا نام مختصر کیا اور اب یہ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے، اردو ابنٹو میں اس بگ کو فِکس کرنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں پرانے جمیل نوری نستعلیق فونٹس حذف کرنے ہوں گے اور اردو ابنٹو کے لیے تیار کردہ نئے جمیل نوری نستعلیق فونٹس ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کرنے ہوں گے.

تو سب سے پہلے نئے جمیل نوری نستعلیق فونٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں.

اب روٹ کی ونڈو کھولیں، ذیل کی تصویر روٹ کی ونڈو کھولنے کے عمل کی وضاحت کر رہی ہے:



اب ذیل کے پاتھ پر پہنچ جائیں:

کوڈ:
/usr/share/fonts/truetype/urdufonts

اور ذیل کے فونٹ حذف کردیں:

کوڈ:
Jameel_Noori_Nastaleeq_2.ttf
Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda 2.ttf
Jameel Noori Kasheeda 2.ttf

اب روٹ کی ونڈو بند کردیں کہ اب اس کی ضرورت نہیں رہی، اور اپنے ہوم فولڈر میں پہنچ جائیں، وضاحت کے لیے بتاتا چلوں کہ آپ کا ہوم فولڈر وہی ہے جو ڈیسک ٹاپ پر "میری دستاویزات" کے نام سے ظاہر ہو رہا ہے.

منظر کے مینیو سے پوشیدہ فائلیں ظاہر کریں منتخب کریں، اس سے تمام پوشیدہ فائلیں اور فولڈر ظاہر ہوجائیں گے، اب اس نام کا ایک فولڈر بنائیں:

کوڈ:
.fonts

یعنی پہلے ڈاٹ لگائیں اور پھر fonts لکھیں اور نئے فونٹ اس میں کاپی کردیں.. اس طرح فونٹ کی تنصیب تمام ہوئی.. اب ٹیکسٹ ایڈیٹر یا اوپن رائٹر میں یہ بالکل ٹھیک کام کرے گا تاہم اگر آپ اسے پورے نظام پر اپلائی کرنا چاہیں تو کنٹرول+آلٹ+بیک سپیس دباکر ایکس کو ری سٹارٹ کر لیں.
 

محمد سعد

محفلین
میرے خیال میں یہ بھی واضح کر دینا چاہیے کہ /usr/share/fonts اور .fonts میں فرق کیا ہے اور آپ نے اس عمل کے لیے .fonts کا انتخاب کیوں کیا۔ تاکہ لوگوں کو صرف تقلید پر ہی گزارا نہ کرنا پڑے بلکہ وہ خود مختار ہو سکیں۔
 

محمد سعد

محفلین
میں یہ تبصرہ کر کے نماز پڑھنے چلا گیا تھا۔ واپسی پر "ضمیر کی آواز پر" کسی اور کا انتظار کیے بغیر خود ہی سب کچھ واضح کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ :)
لینکس میں خطوط یا فانٹس کی تنصیب دو طرح سے ہوتی ہے۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ اس خط کو /usr/share/fonts میں ڈال دیا جائے جس سے خط تمام صارفین کے لیے نصب ہو جاتا ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر کسی مخصوص صارف کے لیے ہی نصب کرنا ہو تو اس کے ہوم فولڈر میں .fonts کے فولڈر میں خط کو نقل کر دیا جائے۔
یہاں پر غالباً پورے نظام کے لیے خط نصب کرنے کے بجائے صرف موجودہ صارف کے لیے اس لیے نصب کیا گیا ہے کیونکہ یہ حل زیادہ تفصیل سے آزمایا نہیں گیا۔ چنانچہ کسی مسئلے کی صورت میں خط کو حذف کرنا زیادہ آسان ہوگا۔
 
Top