مکی
معطل
اگرچہ اردو ابنٹو میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ موجود ہے تاہم یہ کام نہیں کرتا، عارف کریم صاحب نے تحقیق کے بعد پتہ چلایا کہ اس کی وجہ فونٹ کا پوسٹ سکرپٹ طویل نام ہے، چنانچہ انہوں نے فونٹ میں تبدیلی کر کے اس کا نام مختصر کیا اور اب یہ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے، اردو ابنٹو میں اس بگ کو فِکس کرنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں پرانے جمیل نوری نستعلیق فونٹس حذف کرنے ہوں گے اور اردو ابنٹو کے لیے تیار کردہ نئے جمیل نوری نستعلیق فونٹس ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کرنے ہوں گے.
تو سب سے پہلے نئے جمیل نوری نستعلیق فونٹ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں.
اب روٹ کی ونڈو کھولیں، ذیل کی تصویر روٹ کی ونڈو کھولنے کے عمل کی وضاحت کر رہی ہے:
اب ذیل کے پاتھ پر پہنچ جائیں:
اور ذیل کے فونٹ حذف کردیں:
اب روٹ کی ونڈو بند کردیں کہ اب اس کی ضرورت نہیں رہی، اور اپنے ہوم فولڈر میں پہنچ جائیں، وضاحت کے لیے بتاتا چلوں کہ آپ کا ہوم فولڈر وہی ہے جو ڈیسک ٹاپ پر "میری دستاویزات" کے نام سے ظاہر ہو رہا ہے.
منظر کے مینیو سے پوشیدہ فائلیں ظاہر کریں منتخب کریں، اس سے تمام پوشیدہ فائلیں اور فولڈر ظاہر ہوجائیں گے، اب اس نام کا ایک فولڈر بنائیں:
یعنی پہلے ڈاٹ لگائیں اور پھر fonts لکھیں اور نئے فونٹ اس میں کاپی کردیں.. اس طرح فونٹ کی تنصیب تمام ہوئی.. اب ٹیکسٹ ایڈیٹر یا اوپن رائٹر میں یہ بالکل ٹھیک کام کرے گا تاہم اگر آپ اسے پورے نظام پر اپلائی کرنا چاہیں تو کنٹرول+آلٹ+بیک سپیس دباکر ایکس کو ری سٹارٹ کر لیں.

کوڈ:
/usr/share/fonts/truetype/urdufonts
اور ذیل کے فونٹ حذف کردیں:
کوڈ:
Jameel_Noori_Nastaleeq_2.ttf
Jameel Noori Nastaleeq Kasheeda 2.ttf
Jameel Noori Kasheeda 2.ttf
اب روٹ کی ونڈو بند کردیں کہ اب اس کی ضرورت نہیں رہی، اور اپنے ہوم فولڈر میں پہنچ جائیں، وضاحت کے لیے بتاتا چلوں کہ آپ کا ہوم فولڈر وہی ہے جو ڈیسک ٹاپ پر "میری دستاویزات" کے نام سے ظاہر ہو رہا ہے.
منظر کے مینیو سے پوشیدہ فائلیں ظاہر کریں منتخب کریں، اس سے تمام پوشیدہ فائلیں اور فولڈر ظاہر ہوجائیں گے، اب اس نام کا ایک فولڈر بنائیں:
کوڈ:
.fonts