مکی
معطل
اردو ابنٹو کی تیاری کے دوران میں اسے یو ایس بی سے بوٹ کر کے ٹیسٹ کرتا رہا تھا، ٹیسٹنگ کا یہ طریقہ انتہائی مفید ہے، خاص طور سے اس سے سیڈیوں کی بہت بچت ہوتی ہے، اور ہر ٹیسٹ کے لیے بار بار سی ڈی برن نہیں کرنا پڑتی، اور سسٹم بھی سی ڈی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے چلتا ہے، اب چونکہ اس میں یو ایس بی سے بوٹ کرنے کے لیے درکار لائبریریاں موجود ہیں چنانچہ میں نے سوچا کہ کیوں نا اسے اب بھی یو ایس بی سے بوٹ کرواکر عوام الناس کو فیضیاب کیا جائے..
اس کے لیے میں نے سلیکس لائیو انسٹالر پر مبنی ایک سکرپٹ تیار کیا ہے جسے آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں.. اس میں ذیل کی دو فائلیں ہوں گی:
install.bat
syslinux.cfg
طریقہ انتہائی آسان ہے، اپنی یو ایس بی فیٹ فائل سسٹم پر فارمیٹ کر لیں اور اردو ابنٹو کی سی ڈی کا سارا ڈیٹا اس پر کاپی کردیں ساتھ ہی یہ دو فائلیں بھی کاپی کردیں اور install.bat کو چلاکر ظاہر ہونے والی ہدایات پر عمل کریں، آپ کو صرف دو اینٹر ہی دبانے ہوں گے، اور لیجیے جناب آپ کی یو ایس بی بوٹبل ہوگئی ہے، اب یو ایس بی سے بوٹ کریں اور یو ایس بی پر اردو ابنٹو کے مزے لوٹیں..