اردو ابنٹو یو ایس بی سے بوٹ کریں

مکی

معطل
اردو ابنٹو کی تیاری کے دوران میں اسے یو ایس بی سے بوٹ کر کے ٹیسٹ کرتا رہا تھا، ٹیسٹنگ کا یہ طریقہ انتہائی مفید ہے، خاص طور سے اس سے سیڈیوں کی بہت بچت ہوتی ہے، اور ہر ٹیسٹ کے لیے بار بار سی ڈی برن نہیں کرنا پڑتی، اور سسٹم بھی سی ڈی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے چلتا ہے، اب چونکہ اس میں یو ایس بی سے بوٹ کرنے کے لیے درکار لائبریریاں موجود ہیں چنانچہ میں نے سوچا کہ کیوں نا اسے اب بھی یو ایس بی سے بوٹ کرواکر عوام الناس کو فیضیاب کیا جائے.. :grin:

اس کے لیے میں نے سلیکس لائیو انسٹالر پر مبنی ایک سکرپٹ تیار کیا ہے جسے آپ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں.. اس میں ذیل کی دو فائلیں ہوں گی:

install.bat
syslinux.cfg

طریقہ انتہائی آسان ہے، اپنی یو ایس بی فیٹ فائل سسٹم پر فارمیٹ کر لیں اور اردو ابنٹو کی سی ڈی کا سارا ڈیٹا اس پر کاپی کردیں ساتھ ہی یہ دو فائلیں بھی کاپی کردیں اور install.bat کو چلاکر ظاہر ہونے والی ہدایات پر عمل کریں، آپ کو صرف دو اینٹر ہی دبانے ہوں گے، اور لیجیے جناب آپ کی یو ایس بی بوٹبل ہوگئی ہے، اب یو ایس بی سے بوٹ کریں اور یو ایس بی پر اردو ابنٹو کے مزے لوٹیں.. :biggrin:
 
محمد سعد

محفلین
اس میں syslinux کا ونڈوز والا نسخہ تو شامل نہیں ہے۔ اور لینکس کا کوئی سکرپٹ بھی نہیں ہے کہ لینکس سے ہی تنصیب کی جا سکے۔ تو لوگ اسے نصب کیسے کریں گے؟ :confused:
 
ابو کاشان

محفلین
طریقہ انتہائی آسان ہے، اپنی یو ایس بی فیٹ فائل سسٹم پر فارمیٹ کر لیں اور اردو ابنٹو کی سی ڈی کا سارا ڈیٹا اس پر کاپی کردیں ساتھ ہی یہ دو فائلیں بھی کاپی کردیں اور install.bat کو چلاکر ظاہر ہونے والی ہدایات پر عمل کریں، آپ کو صرف دو اینٹر ہی دبانے ہوں گے، اور لیجیے جناب آپ کی یو ایس بی بوٹبل ہوگئی ہے، اب یو ایس بی سے بوٹ کریں اور یو ایس بی پر اردو ابنٹو کے مزے لوٹیں.. :biggrin:
یہ نتیجہ آ رہا ہے۔

301o6df.jpg

کیا کوئی فائل خراب ہو گئی ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
یو ایس بی سے بوٹ کرتے ہی یہ آ جاتا ہے۔
سب کچھ وہی کیا ہے جو بتایا تھا بلکہ fat کے ساتھ FAT32 پر بھی فارمیٹ کیا لیکن ہر بار ہر طرح یہی مسئلہ آ رہا ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
میں تو کچھ وثوق سے نہیں کہہ سکتا کیونکہ میرے کمپیوٹر میں یو ایس بی سے بوٹ کی سہولت ہی نہیں کہ خود آزما کر دیکھ لوں۔ لہٰذا بہتر ہوگا کہ دیگر لوگ اپنے تجربے کی کامیابی یا ناکامی کے متعلق بتاتے جائیں تاکہ کچھ اندازہ ہو سکے کہ کامیابی کی شرح کتنے فیصد ہے۔ پھر اگر کامیابی کی شرح اچھی خاصی ہوئی تو اس سے یہ معلوم ہوگا کہ یہ مسئلہ صرف آپ کے کمپیوٹر تک ہی محدود ہے۔ اس سے آگے پھر "تفتیش" صحیح معنوں میں شروع ہو سکے گی۔ :skull:
 
Top