اردو اخبار کی کمپوزنگ

راقم

محفلین
ایم ایس ورڈ میں اخبار کی کمپوزنگ

معزز احباب کی کسی اردو اخبار کی کمپوزنگ مکمل طور پر ان پیج کی بجائے ایم ایس ورڈ میں ہو سکتی ہے? اگر جواب ہاں میں ہو تو براہ کرم آٹھ کالمی اردو اخبار کا ایم ایس ورڈ میں سیمپل فارمیٹ اسی فورم میں میں شامل کی جائے یا مجھے براہ راس ای میل کر دی جائے۔
کل ہی ایک مقامی اردو اخبار کا ایڈیٹر مجھ سے بحث کر رہا تھا کہ ایسا ممکن نہیں جب کہ میں انھیں کہہ رہا تھا کہ ایسا ہو سکتا پے۔
براہ مہربانی مفصل جواب سے نوازیے۔
موصوف کا اخبار تصویری صورت میں نیٹ پر بھی موجود ہے۔

www.dailydhartiajkajk.com/
 
نبیل

تکنیکی معاون
سائٹ نہیں کھل رہی۔ میری معلومات کے مطابق ایم ایس ورڈ اس قسم کی پبلشنگ کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اخبارات کی اشاعت کے لیے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر جیسے کہ ان ڈیزائن یا کوارک ایکس پریس استعمال ہوتے ہیں۔ لیکن ابھی تک ان سوفٹویر میں بھی نوری نستعلیق فونٹ مکمل طور پر قابل استعمال نہیں ہے۔ میرے خیال میں فی الحال ان پیج پر ہی گزارا کرنا پڑے گا۔
 
arifkarim

معطل

جمیل نوری نستعلیق تو ڈیسکٹاپ کمپوزنگ کے بادشاہ انڈیزائن پر بالکل درست کام کرتا ہے۔ مسئلہ صرف کرننگ کا ہے کہ اسپر کام ہونا ابھی باقی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں بھی اسی جانب اشارہ کر رہا تھا۔ مسئلہ اگرچہ صرف کرننگ کا ہے لیکن ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں اس کے استعمال میں یہی چیز رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
جہاں تک اردو اخبارات کی اشاعت کا تعلق ہے تو مجھے اس بارے میں مکمل معلومات حاصل نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان پیج کے علاوہ بھی کوئی سوفٹویر استعمال ہوتے ہوں۔ اس ربط کو دیکھو۔ کیا یہ بھی ان پیج میں تیار لگتا ہے؟
 
انپیج۔
 
الف عین

لائبریرین
میری یہی سمجھ میں نہیں آتا کہ کرننگ ہو یا نہ ہو، پبلشنگ انڈسٹری میں ایسے فانٹ کی ضرورت کیوں ہے؟ اس لئے ورڈ یا پبلشر میں یونی کوڈ فانٹ سے پبلشنگ کیوں ممکن نہیں؟ پسند نہ آئے وہ بات دوسری ہے۔
 
کرننگ کے بغیر متن جگہ بہت گھیرتا ہے جو پبلشرز کیلئے غیرموذوں ہے۔
 
راقم

محفلین
میں ایک گھنٹے سے کوشش کر رہا ہوں کہ تفصیلی جواب بھیجوں لیکن میں کر سکا .
وجہ ؟
موبائل سے بھیج رہا ہوں .
 
راقم

محفلین
محترم نبیل صاحب
فوری جواب دینے کا بہت شکریہ۔
یقین کیجیے مجھے ایسے جواب کی قطعاً توقع نہیں تھی۔
خلافِ توقع جواب پا کر میری ذہنی کیفیت کیا تھی، اس کا آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔
آپ لوگوں نے بغیر معاوضے کے اردو کو کمپیوٹر پر لکھنے کے قابل بنا کر محبان اردو پر احسان عظیم کیا ہے اورنستعلیق فانٹ شامل کر کے چار چاند لگا دیے لیکن اس کے باوجود اگر ان پیج کا محتاج رہنا مایوس کن اور ناقابلِ یقین ہے۔
میں پیشے کے لحاظ سے ایک معلم ہوں اور اردو لکھنا میرا شوق ہے۔
میں نے اردو محفل میں داخل ہونے سے پہلے ہی کمپیوٹر پر اردو لکھنے لگا تھا، جب علوی نستعلیق متعارف ہوا تھا۔
میں آپ لوگوں کا دلی احترام کرتا ہوں اور کے بلند اقبال کے لیے دعاگو ہوں۔
آپ لوگوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
کرننگ کیا ہے? مجھے پتا نہیں۔
مجھے انپیج سے نفرت ہو گئی ہے اور بہت سے جاننے والوں کو ان پیج چھڑا بھی چکا ہوں لیکن آج سخت مایوسی ہوئی ہے کہ ہم اب تک انپیج سے مکمل پیچھا نہیں چھڑا سکے۔
آپ لوگوں کے لیے کرننگ کے مسئلے پر قابو پانا مشکل تو نہیں ہونا چاہئیے?
اخبار متذکرہ میں انپیج میں لکھی تحریر کو کورل ڈرا میں ایکسپورٹ کر کے قو کام کیا جاتا ہے۔
کیسے?مجھے معلوم نہیں۔ آخر انپیج میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں کہ اس سے پیچھا نہیں چھڑایا جا سکتا?
والسلام۔
 
افضل حسین

محفلین
عموما اردو اخبارات ان پیج میں خبروں کےمتن کو کمپوز کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ سرخیوں کی آرائش کے لئے کورل ڈرا کا سہار لیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کلر سیپریشن کے لئے بھی کورل ڈرا یا فوٹوشاپ کا استعمال کرنا پڑتا ہے -
 
اسد

محفلین
آپ کا سوال واضح نہیں ہے۔ بیشتر پبلشر انپیج بطور ٹائپ‌رائٹر استعمال کرتے ہیں، اصل کام کورل ڈرا میں کیا جاتا ہے۔ کورل ڈرا ایک ویکٹر گرافک پروگرام ہے، اور انپیج ٹائپ شدہ مواد/صفحہ گرافک فورمیٹ میں ایکسپرٹ کر سکتا ہے جو کورل ڈرا میں امپورٹ کے بعد اخباری صفحے کے لےآؤٹ میں ترتیب دیا جاتا ہے۔
آپ کیا پوچھنا/کرنا چاہتے ہیں؟ صرف انپیج کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ یا انپیج اور کورل ڈرا دونوں کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟

دونوں ہی کام مشکل ہیں، وجہ یہ ہے کہ کام کرنے والے ایک ہی طریقہ جانتے ہیں، ان کے پاس انپیج اور کورل ڈرا کے تیار ٹمپلیٹ موجود ہوتے ہیں جن کی مدد سے کام جلد ہو جاتا ہے۔ تبدیلی کی صورت میں انہیں ایک نیا پروگرام سیکھنا پڑے گا اور درجنوں ٹمپلیٹس تیار/فورمیٹ کرنی پڑیں گی، کیا آپ انہیں یہ نیا پروگرام سکھائیں گے اور اس میں تمام ٹمپلیٹس تیار کر کے دیں گے؟ تجربے کے طور پر (بغیر ٹمپلیٹس تیار کیے) تو یہ کام ہو سکتا ہے، لیکن پھر بھی عملی/کاروباری طور پر پانچ سے دس فیصد زیادہ کاغذ استعمال کرنا گھاٹے کا سودا ہے اور کوئی پبلشر اپنا نقصان نہیں کرے گا۔

اس کام کے لئے مائکروسوفٹ ورڈ کے بجائے مائکروسوفٹ پبلشر (یا کوئی بھی پبلشنگ سوفٹویئر) زیادہ مناسب ہے، وجہ یہ ہے کہ ورڈ میں "باقی صفحہ 7 پر۔۔" کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے، جبکہ پبلشر میں ٹیکسٹ بکس لنکنگ کی سہولت موجود ہے۔ میگزین اور ٹیبلائڈ سائز کے اردو رسالے مائکروسوفٹ پبلشر اور دوسرے ڈی ٹی پی (ڈیسک ٹاپ پبلشنگ) پروگرامز میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ لیکن یہ لوگ پہلے سے ڈی ٹی پی سوفٹویئر استعمال کرتے تھے۔
 
راقم

محفلین
محترم افضل حسین صاحب !
وضاحت کے لیے شکریہ .
میرے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ اخبارات کس کام کے لیے کون سا سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں .
میری دلچسپی صرف اس حد تک ہے کی یہ کام ان پیج کے بغیر کیوں ممکن نہیں .
جیسے انپیج کو کمپوزنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ویسے ہی ورڈ کو کیوں استعمال نہیں کیا جا سکتا ؟
کیا پورے پاکستان میں کوئی ایسا سافٹ ویئر انجینیئر نہیں جو قوم کو انپیج کی قید سے آزاد کر سکے ؟
کیا یہ کام ایٹم بم بنانے سے زیادہ مشکل ہے ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
۔ میگزین اور ٹیبلائڈ سائز کے اردو رسالے مائکروسوفٹ پبلشر اور دوسرے ڈی ٹی پی (ڈیسک ٹاپ پبلشنگ) پروگرامز میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ لیکن یہ لوگ پہلے سے ڈی ٹی پی سوفٹویئر استعمال کرتے تھے۔

یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوئی کہ اردو پبلشنگ کے لیے ان پیج کے علاوہ بھی کوئی اور سوفٹویر استعمال ہو رہا ہے۔ اگر آپ کو مائیکروسوفٹ پبلشر کے علاوہ کسی اور ڈی ٹی پی سوفٹویر کا علم جو اردو پبلشنگ کےلیے استعمال ہو رہا ہو تو اس کے بارے میں ضرور بتائیں۔

محترم افضل حسین صاحب !
وضاحت کے لیے شکریہ .
میرے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ اخبارات کس کام کے لیے کون سا سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں .
میری دلچسپی صرف اس حد تک ہے کی یہ کام ان پیج کے بغیر کیوں ممکن نہیں .
جیسے انپیج کو کمپوزنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ویسے ہی ورڈ کو کیوں استعمال نہیں کیا جا سکتا ؟
کیا پورے پاکستان میں کوئی ایسا سافٹ ویئر انجینیئر نہیں جو قوم کو انپیج کی قید سے آزاد کر سکے ؟
کیا یہ کام ایٹم بم بنانے سے زیادہ مشکل ہے ؟

راقم صاحب، میر ےخیال میں ان پیج سے نفرت کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔ مائیکروسوفٹ یا ایڈوبی کی پراڈکٹس بھی مفت نہیں ہیں، بلکہ یہ شاید ان پیج سے مہنگی ہی ہیں۔ نوری نستعلیق فونٹ میں فی الحال الفاظ کے درمیان سپیس کا مسئلہ ہے۔ یہ انشاءاللہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔ لیکن یہ مسئلہ حل ہونے کے بعد بھی اخبارات کی پبلشنگ کے لیے کوئی ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر جیسے کہ ایم ایس پبلشر یا ایڈوبی انڈیزائن درکار ہوگا۔ اور سرخیاں لگانے کے لیے اس وقت بھی شاید کورل ڈرا کی ضرورت پڑے گی۔ پاکستان میں یقیناً بہت باصلاحیت سوفٹویر انجینیر موجود ہیں۔ لیکن انہوں نے اگر ان پیج کا کوئی متبادل بنا بھی لیا تو یہ اس سے بھی زیادہ مہنگا بیچیں گے۔
 
راقم

محفلین
میں آپ تمام احباب کا بہت شکر گزار ہوں ،جنھوں نے میرے سوال کا جواب دینے کے لیے اپنی معلومات یہاں شیئر کیں .
جزا کم الله .
میں تکنیکی معاملات نہیں سمجھتا اس وجہ سے آپ کی بیان کردہ تکنیکی دشواریوں کو نہیں سمجھ سکتا .
اگر میری کسی بات سے کسی دوست کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں.
سابق " مقتدرہ قومی زبان " جو اب شاید " ادارہ فروغِ اردو " ہے ،ان سے بھی اس حوالے سے کچھ معلومات مل سکتی ہیں ؟
الله آپ اور آپ ایسے تمام محبان اردو کے علم میں برکت عطا فرمائے جو بغیر کسی لالچ کے اردو زبان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور قابلِ ستائش کارنامے سر انجام دے چکے ہیں .
 
عطاء رفیع

محفلین
مجھے اخبار کا تو تجربہ نہیں البتہ میری وابستگی کتابوں کی تیاری سے رہی ہے اور اب بھی ہے۔
ورڈ اور پبلشر وغیرہ سوفٹویئرز کا غیر قانونی استعمال ہضم نہیں ہوتا تب سے میں ایک ایسے سوفٹویئر کی تلاش میں تھا جو ورڈ کے مشابہ ہو۔
تو میری تلاش ”لِبر آفس رائٹر“ پر آکر رُک گئی ہے۔ فی الحال اس میں، میں نے 4 کتابیں تیار کی ہیں۔ جن میں سے تین چَھپ چکی ہیں۔ کچھ کی آمد آمد ہے۔
اردو کتابوں کی تیاری کے لیے یہ ”رائٹر“ بہت شاندار ہے۔
اب احباب کو اس طرف لانے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ وہی بات آڑے آتی ہے۔ نیا جی یو آئی سمجھنا نہیں چاہتے۔
www.libreoffice.org
مفت اور مکمل آفس سوئٹ 210 م ب میں۔
ایک کتاب کا نمونہ یہاں دیکھیں۔
فی الحال اس پر الگ سے پوسٹ لکھنے کا ارادہ ہے۔
 
loneliness4ever

جو تین کتابیں چھپ چکی ہیں ان کے نام کیا ہیں؟ ہم خرید کر پڑھ لیں گے۔۔۔۔
اور یہ لنک تو جانے کہاں لے جا رہا ہے، اب ڈومین تو خریدنی نہیں ہم کو ۔۔۔
لگتا ہے رائٹر ۔۔۔ ڈومین میں تبدیل ہوگیا ہے ۔۔۔۔
 
سرمایۂ گراں مایہ - شیخ عبد الفتاح أبو غدة رحمۃ اللہ علیہ کی عربی کتاب ”قیمة الزمن عند العلماء“ کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔از شیخ نور البشر محمد نور الحق حفظہ اللہ
باقی دو کتابیں عربی میں درسی کتابیں ہیں۔
تعریب تیسیر المنطق- درسِ نظامی دوسرے درجہ میں پڑھائی جانے والی کتاب تیسیر المنطق کا عربی ترجمہ از شیخ عمران حسن حفظہ اللہ
اور ساتویں درجہ میں پڑھائی جانے والے اردو کتابچے خیر الأصول کاعربی ترجمہ وتعلیق از شیخ نور البشر محمد نور الحق حفظہ اللہ
ان کتابوں کو فی الحال مارکیٹ نہیں کیا گیا۔ آپ ان کو ادارے سے منگواسکتے ہیں۔
لنک میں خرابی تھی، درست کردیا ہے۔
 
loneliness4ever

محفلین
سرمایۂ گراں مایہ - شیخ عبد الفتاح أبو غدة رحمۃ اللہ علیہ کی عربی کتاب ”قیمة الزمن عند العلماء“ کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔از شیخ نور البشر محمد نور الحق حفظہ اللہ
باقی دو کتابیں عربی میں درسی کتابیں ہیں۔
تعریب تیسیر المنطق- درسِ نظامی دوسرے درجہ میں پڑھائی جانے والی کتاب تیسیر المنطق کا عربی ترجمہ از شیخ عمران حسن حفظہ اللہ
اور ساتویں درجہ میں پڑھائی جانے والے اردو کتابچے خیر الأصول کاعربی ترجمہ وتعلیق از شیخ نور البشر محمد نور الحق حفظہ اللہ

لنک میں خرابی تھی، درست کردیا ہے۔

جزاک اللہ میرے بھائی ۔۔۔۔

بہترین بلکہ بہت بہترین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top