اردو ادب کی سائٹ

امن ایمان

محفلین
اردو کی ایک سائٹ۔۔

http://www.u4u.com/

یہاں آپ کو بے شمار چیزیں پڑھنے کو ملیں گی جیسے نثر،نظم، غزل اور بھی پتہ نہیں کیا کیا۔۔۔ لیکن اس سائٹ کو دیکھنے کی محدود مدت ہے۔۔بعد میں پیسے دے کر دیکھائیں گے غریب لوگ۔ :rolleyes:

اس لیے جلدی سے یہاں شئیر کررہی ہوں ایسا نہ ہو کہ دیر ہوجائے۔: grin:
 

ماوراء

محفلین
امن۔۔۔۔۔۔۔۔امن۔۔۔۔۔۔۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا۔۔کہ میں تمھارا شکریہ کس طرح ادا کروں۔

مجھے مل گیا، جس کے لیے میں اتنے دنوں سے پریشان تھی۔ لیکن ایک مسئلہ ہے۔۔ کہ پیچ سیو نہیں ہو سکے۔:eek: ممبر بھی بن کر دیکھا۔ لیکن سیو نہیں کر سکتے۔ صرف پڑھ سکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
طلسم ہوش ربا موجود ہے، پوری کی پوری۔ پر ممبر بن کر پتہ چلا کہ پہلے پانچ صفحے مفت، پھر سے پے پیل کی مدد سے رقم ادا کرکے کتاب کو پڑھا جا سکتا ہے۔ محفوظ پھر بھی نہیں کر سکتے
 

امن ایمان

محفلین
ماوراء شکریہ اس طرح ادا کریں کہ جلدی سے اک دعا کریں کہ میں ہمیشہ سب کی دعاؤں میں رہوں۔
biggrin.gif


منصور بھائی اور ماوراء میں نے خود اس سائٹ کو مکمل نہیں دیکھا۔۔۔کل اے-ٹی- وی پر لنک دیکھا تھا۔۔ابھی آنلائن آئی تو یاد آگیا۔۔۔باقی یہاں اور کیا کچھ ہوتا ہے یا ہورہا ہے ۔۔مجھے اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ :confused:
 

قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی اور ماوراء میں نے خود اس سائٹ کو مکمل نہیں دیکھا۔۔۔کل اے-ٹی- وی پر لنک دیکھا تھا۔۔ابھی آنلائن آئی تو یاد آگیا۔۔۔باقی یہاں اور کیا کچھ ہوتا ہے یا ہورہا ہے ۔۔مجھے اس بارے میں کچھ پتہ
نہیں۔ :confused:
آپی جی اپنی رائے دی ہے، گلہ شکوہ نہیں کیا:cool:
 

ماوراء

محفلین
امن، دعا میں تمھارے لیے تب کرتی ہوں اگر اس سائٹ سے میرا کام نکل آیا تو۔:p

قیصرانی۔۔۔۔مجھے تو لگ رہا ہے۔ کہ میری طرف باغ و بہار کے سارے صفحے دکھائی دے رہے ہیں۔ (میری آنکھیں اکثر دھوکا کھاتی ہیں۔ دوبارہ غور سے دیکھتی ہوں۔) ویسے ماہانہ فیس 5 ڈالر ہے۔۔۔ہممممم:rolleyes:
 

امن ایمان

محفلین
جی اچھا۔۔۔ویسے بھی آپ جس خوبصورتی سے نطرانداز کررہے ہیں۔۔۔اس کے بعد گلے شکوے کی گنجائش باقی رہتی بھی نہیں۔ :grin:
 

ماوراء

محفلین
اچھا۔۔۔مجھے کوئی یہ بتائے کہ اس سائٹ پر کون سا فانٹ ہے۔ جو کاپی کرنے پر کوئی اور ہی شکل دکھاتا ہے۔ اس کا کوئی حل ممکن ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
طلسم ہوش ربا موجود ہے، پوری کی پوری۔ پر ممبر بن کر پتہ چلا کہ پہلے پانچ صفحے مفت، پھر سے پے پیل کی مدد سے رقم ادا کرکے کتاب کو پڑھا جا سکتا ہے۔ محفوظ پھر بھی نہیں کر سکتے

کیا آپ کو طلسم ہوش ربا محفوظ حالت میں چاہئے؟;) شششششش
 

فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب، یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے۔ چاہیے اور ضرور چاہیے۔

ماورا صاحبہ اب جب کہ میں اپنی پسند کی کافی کتب وہاں سے اپنی ہارڈ ڈسک پر اتار چکا ہوں سوچتا ہوں کہیں زیادتی تو نہیں ہو جائے گی ان احباب کے ساتھ جنہوں نے یہ سائٹ بنائی ہے:confused:
 

ماوراء

محفلین
زیادتی۔۔۔؟ نہیں ہم کوئی زیادتی نہیں کریں گے فاتح۔ اگر یونی کوڈ میں موجود ہوئی تو اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ ہمیں دوبارہ سے محنت کر کے لکھنا نہیں پڑے گی۔ اور اگر کسی اور حالت میں ہے تو ہمیں سکینگ کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ اگر اس سائٹ پر کاپی رائٹ کا مسئلہ ہوا تو پھر ہم وہاں سے کچھ نہیں لیں گے یا اجازت طلب کر لیں گے۔ اب اگر آپ بتانا چاہیں تو۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
زیادتی۔۔۔؟ نہیں ہم کوئی زیادتی نہیں کریں گے فاتح۔ اگر یونی کوڈ میں موجود ہوئی تو اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ ہمیں دوبارہ سے محنت کر کے لکھنا نہیں پڑے گی۔ اور اگر کسی اور حالت میں ہے تو ہمیں سکینگ کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ اگر اس سائٹ پر کاپی رائٹ کا مسئلہ ہوا تو پھر ہم وہاں سے کچھ نہیں لیں گے یا اجازت طلب کر لیں گے۔ اب اگر آپ بتانا چاہیں تو۔۔۔۔

یونی کوڈ میں تو نہیں ہیں اور نہ ہی سکین کی ہوئی ہیں بلکہ انہوں نے ان پیج میں لکھ کر تصویریں بنا کر رکھی ہوئی ہیں۔
جہاں تک کاپی رائٹ کا تعلق ہے تو کاپی رائٹ کے قانون سے کے مطابق اگر کوئی ادارہ یا شخص کسی مصنف کی تحریر کو آن لائن رکھتا ہے تو ساتھ ساتھ وہ اس مصنف کا تحریری اجازت نامہ بھی رکھنے کا پابند ہے جو یہاں ‌کہیں نظر نہیں آتا اور اکثر مصنفین تو بقید حیات ہی نہیں۔
پھر کلاسک ادب یعنی غالب و میر اور طلسم ہوشربا وغیرہ کے کاپی رائٹ اس ادارہ کو کیسے منتقل ہو گئے؟
اب اگر ہم نے کاپی کر لیا کچھ تو یہ تو چوروں کو مور پڑنے والی بات ہو گئی ہے;)
میں طلسم ہوشربا کو کہیں اپلوڈ کر کے ربط دیتا ہوں آپ کو۔ اور اس کے علاوہ بھی کوئی کتاب چاہئے ہو تو بندہ خادم حسین ہے;):grin:
 

ماوراء

محفلین
فاتح ، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم کاپی رائٹ سے آزاد کتابیں برقیائیں یا جو کاپی رائٹ کے حقوق محفوظ رکھتی ہیں، ان کی اجازت لے لی جائے۔ لیکن یہ آسان کام بھی نہیں ہے۔ بعض ارکان تو کاپی رائٹ کے مسئلے کو اتنی اہمیت ہی نہیں دیتے۔

طلسم ہو شربا کے علاوہ مجھے باغ و بہار بھی چاہیے۔ اس کے کچھ صفحات تو میرے پاس ہیں اور کافی نہیں ہیں۔ (یہ تو کاپی رائٹ سے آزاد بھی ہے)

اچھا۔۔۔کون کون سی کتب ہیں اس سائٹ پر۔۔؟آپ ایسا کریں ان کی لسٹ بنا دیں۔:p
 

فاتح

لائبریرین
ماورا صاحبہ آپ اپنی پوری کوشش جاری رکھیں اور ان اہمیت نہ دینے والوں کو ان کی اپنی پوری کوشش کرنے دیجئے;)
فہرست تو اسی ویب سائٹ پر موجود ہے کتابوں کی لیکن اگر مجھ سے پوچھنا چاہتی ہیں تو یہ پوچھیں کہ میری "ہارڈ ڈسک" پر کون کون سی کتب کا نزول ہو چکا ہے:grin:

ویسے آپ کی دونوں کتب موجود ہیں اب میرے پاس یعنی "طلسم ہوشربا" اور "باغ و بہار"۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فاتح، لائبریری پراجیکٹ میں داستان کا زمرہ چیک کریں۔ وہاں میں نے طلسم ہوشربا اور الف لیلہ ٹائپ کرنے کا آغاز کیا تھا۔
 

رضوان

محفلین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے شاکر نے طلسم ہوشربا محفل پر لائبریری پروجیکٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی ٹائپ کرنا شروع کردی تھی۔ شاکر ہی اس بارے میں درست بتا سکتے ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
جی اچھا۔۔۔ویسے بھی آپ جس خوبصورتی سے نطرانداز کررہے ہیں۔۔۔اس کے بعد گلے شکوے کی گنجائش باقی رہتی بھی نہیں۔ :grin:

ہیں؟؟؟‌یہ کب کا حادثہ ہے آپی صاحبہ؟

کیا آپ کو طلسم ہوش ربا محفوظ حالت میں چاہئے؟;) شششششش

نیکی کرنے کے بعد دریا میں بے شک ڈال دیں، لیکن نیکی کرنے سے قبل پوچھنا؟؟؟:grin:


بہت افسوس ہوا :( میں مفت میں امید لگائے بیٹھا تھا
 
Top