اردو اسم یم ایف میں‌جلدی جواب کا آپشن

nrafi

محفلین
سلام!
اردو ایس ایم ایف میں جلدی جواب کا آپشن کام نہیں‌کر رہا- اور پیش منظر بھی ابھی تک کچھ صیح نہیں‌ ہے۔

میں اپنے اردو سوفٹ ویر لکھنے والے دوستوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ پہلے سے جاری کیے گے سوفٹ ویر کو میچور (بالغ) کریں۔ کیونکہ کسی ویب سائیٹ کو چلانے کے لیے کسی non-mature سوفٹ ویر پر تکیہ کرنا کافی مشکل کام اور خطرناک ہو سکتا ہے۔

یہ میرا ذاتی خیال ہے ۔۔۔ mine two and half cents only

آپکا مخلص
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

یہ بات آپ ایس ایم ایف فورم بنانے والوں کو سمجھائیں۔

والسلام
 
nrafi

محفلین
نبیل بھائی میرا مقصد ظنز نہیں تھا۔ صرف ایک مشورہ تھا۔ یہ دونوں‌اپشن انگش ورزن میں ٹھیک کام کرتے ہیں۔ میں معذرت خواہ ہوں‌اگر اپ کو برا لگا ہے۔

آپکا مخلص۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جناب تو آپ پرابلم صحیح طور پر ڈسکرائب کریں۔ ہمارا کام محض سوفٹویر میں اردو سپورٹ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اس کی اصل functionality کو ہم نہیں چھیڑتے۔

میں نے کوئک رپلائی کے آپشن کو دیکھا ہے۔ میری لوکل انسٹالیشن پر یہ ٹھیک چل رہی ہے لیکن اس میں ویب پیڈ شامل نہیں ہے۔ پری ویو کی آپشن کوئک رپلائی کے کیس میں ٹھیک چل رہی ہے جبکہ نارمل پوسٹ پیج پر پری وی صحیح نہیں آ رہا۔

فری سوفٹویر کا بڑا مسئلہ اس کی نامکمل ٹیسٹنگ ہوتا ہے۔ میرے لیے ہر سوفٹویر کو ریلیز کرنے پہلے thoroughly ٹیسٹ کرنا ناممکن ہے۔ اسی لیے میں ہر سوفٹویر کی ریلیز کے وقت اسے تجرباتی ریلیز قرار دیتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ میں اسے باقیوں کی فیڈبیک کی روشنی میں بہتر بناؤں گا۔ لیکن اس کے لیے میں ڈیڈ لائن بھی سیٹ نہیں کر سکتا۔

میں نے ایک مرتبہ شاید عرض کیا تھا کہ اگر آپ بڑے پیمانے پر سائٹ لانچ کرنے کا سوچ رہے ہوں تو اس کی ایڈمنسٹریشن اور ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک ٹیم بنائیں تاکہ اس قسم کی پرابلم نہ صرف حل کریں بلکہ یہ حل دوسروں کے لیے بھی فراہم کریں۔ مجھے اردو ایس ایم ایف فورم کے حوالے سے مسائل کے بارے میں پتا چل رہا ہے اور وقت ملنے پر میں اس پر توجہ بھی دوں گا لیکن ان دنوں میں دوسرے کاموں میں بہت مصروف ہوں۔

والسلام
 
nrafi

محفلین
اپ کے جواب کا شکریہ۔۔
یہی دونوں پرابلم ہیں جو میں فیس کر رہا ہوں۔ میرا کہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ اپ نے جیسے ‌phpbb کو ایک اچھا اور کافی بالغ کر دیا ہے۔ جس سے اب اس کو کسی بھی طرح سے استعمال کیا جا سکتاہے۔ اگر اسی طرح اگر اپ کم لیکن زیادہ بالغ قسم کے سوفٹ ویر ریلیز کریں گے تو زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں گے۔
ابھی اردو کو کلک کرنے کے لیے ایک اچھی اور مظبوط قسم کی سائٹ چاہیے۔ جو کہ ایک مثال کے طور پر چل سکے۔ میرا خیال ہے کہ محفل اس پر پورا اترتی ہے۔ لیکن محفل کا دائرہ کار تھوڑا سا الگ ہے۔ اس کے بعد اپ دیکھیں گے کہ اردو کہاں سے کہاں پہنچ جاتی ہے۔

اپ نے جو ٹیم والی بات کی ہے میں اس سے بہت حد تک متفق ہوں۔ لیکن ایک اچھی ٹیم بنانا اور اس کو تنخواہ دینا کافی مشکل کام ہے۔
میں نے ماضی میں کچھ اپنے پاکستانی بھائیوں‌کے لیے اپنی کمپنی کے کچھ کام نکالے تھے مگر بہت ہی برا تجربہ ثابت ہوا۔۔ خیر اگر اپ کچھ دیکھ سکتے ہیں‌اس کے بارے میں تو کوئی راے دیں اور کسی اچھے دوست کو ریفر کریں۔

الللہ اپکو مزید کی توفیق عطاء فرمائے۔

اپکا مخلص
 
نبیل

تکنیکی معاون
nrafi نے کہا:

ندیم، ٹیم بنانے سے میرا مطلب لوگ hire کرنا نہیں تھا، اگرچہ ایسا ممکن ہو تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا۔ میرا مطلب اردو ویب کی مثال دینا تھا جہاں میں اور زکریا باقی دوستوں کے ساتھ مل کر انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔ phpbb میں اردو سپورٹ mature ہونے کا معاملہ دوسرا ہے۔ ایک تو یہ ہمارے براہ راست استعمال میں ہے اور اس کے بگز کا ہمیں پتا چلتا رہتا ہے اور انہیں ہم وقتاً فوقتاً ٹھیک کرتے رہتے ہیں۔ دوسرے ہم اسے تقریباً دو سال سے استعمال کر رہے ہیں۔ اتنے عرصے میں ہم اس میں مختلف موڈز کے ذریعے کافی امپروومنٹ لا چکے ہیں۔ ایس ایم ایف فورم کا معاملہ دوسرا ہے۔ اسے میں خود سے استعمال نہیں کر رہا ہوں، دوسرے اس کی اردو سپورٹ پر حال ہی میں کام شروع کیا گیا ہے۔

اردو ویب کا بنیادی مقصد اردو کی ترویج ہے۔ اس کا مقصد اردو کی مقبول ترین سائٹ بننا نہیں ہے۔ لیکن اگر یہ بن جائے تو ہمیں کوئی مضائقہ بھی نہیں ہے۔ آج کل سوشل نیٹورکنگ سائٹس جیسے کہ مائی سپیس، فیس بک وغیرہ کافی مقبول ہیں۔ لیکن ایسی سائٹس لانچ کرنے کے لیے کافی انوسٹمنٹ اور پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح کی سائٹس فری اور اوپن سورس سوفٹویر کے ذریعے بنانا تقریباً ناممکن ہے۔ بلکہ کوئی ایس کمرشل آف دا شیلف سولیوشن بھی موجود نہیں ہے جس کے ذریعے ایسا کیا جا سکے۔

والسلام
 
nrafi

محفلین
سلام!
میں اپکی بات سے متفق ہوں۔ لیکن ایک اچھی اور فری سروسز کی ٹیم ملنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

جہاں تک سوشل نیٹ ورکنگ کا تعلق ہے- کوئی بھی اف دی شیلف سوفٹ ویر نہیں ہے۔ جو تمام تقاضے پورے کرتا ہو- اور ایمانداری کی بات ہے کہ ابھی تک ہماری کمیونٹی اس کے لیے تیار بھی نہیں ہے۔ ابھی تک ہمارے معاشرے میں سوشل نیٹ ورکنگ کی گنجائش شاید نہیں ہے۔

آپکا مخلص
 
Top