انلارج کرنے کے بجائے A3 پر ہی کیوں پرنٹ نہیں کر لیتے؟میرے خیال میں دیواروں پر چسپاں کیے جانے والے اشتہارات تقریباً A2 سائز یا اس سے تھوڑے بڑے کاغذ پر چھپتے ہیں اور لوگ اس کے لئے ورڈ یا ان پیج اور کورل ڈرا استعمال کرتے ہیں۔ دو(یا چار) A4 سائز کے صفحات پر ایک اشتہار اپنے پاس چھاپتے ہیں، پھر فوٹو کاپیئر پر ان صفحات کو A3 سائز پر انلارج کرتے ہیں۔ پرنٹر انہیں اکٹھا استعمال کر کے اشتہار چھاپتے ہیں۔
لوگوں کے پاس عام طور پر ڈیسکٹوپ پرنٹر ہوتے ہیں اور ان پر لیٹر، لیگل، A4 یا چھوٹے سائز ہی پرنٹ ہوتے ہیں۔ A4 سے A3 انلارجمنٹ ایک بٹن سے ہو جاتی ہے۔انلارج کرنے کے بجائے A3 پر ہی کیوں پرنٹ نہیں کر لیتے؟
زیادہ تر جگہوں پر A3 سائز سے بڑے کاپیئر دستیاب نہیں ہوتے۔ اگر براہ راست مطلوبہ سائز کی کاپی کی سہولت میسر ہو تو یقیناً ایسا ہی کرنا چاہئیے۔ایم ایس ورڈ پر اپنی مرضی کی کتابت کر لیں اور بازار میں فوٹو کاپی کرنے والے بیٹھے ہیں۔ A0 پر پرنٹ نکلوا لیں۔
میں یہ کر چکا ہوں۔ پرنٹ نکلوانے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت نکلتا ہے۔
کیلک سے بہتر خطاطی کا سافٹوئیر موجود نہیں ہے۔ تصمیم میں یہ سہولت ہے لیکن وہ انڈیزائن کے مڈل ایسٹرن ورژن 5،5 کے بعد نہیں چلتا۔او پا جی یہ سارے کام میں جانتا ہوں۔ پہلے اشتہار بنے گا چاہے جس بھی سائز کا ہو پھر اس کا پازٹیو بنے گا پھر اس کی پلیٹ لگے گی اس کے بعد اس پلیٹ کی مدد سے پرنٹنگ پریس پر مطوبہ سائز کا اشتہار پرنٹ ہو جاتا ہے۔
مجھے تو بس اردو کتابت کے لئے کوئی ایسا سافٹ وئیر چاہیے۔ جو ایسے الفاظ لکھنے میں مدد دے جیسے کیلک میں ہوتا ہے۔
جی نہیں وہاں تمام اشکال الگ الگ ہیں اور پروگرام کے اندر یکجا ہوتی ہیں۔کیلک میں موجود فونٹس کی ترکیب کیا ہے کیا کیلک میں بھی ان پیج کی طرح فونٹس کی ساری اشکال کو پہلے سے خطاطی کر کے فونٹس کی صورت میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔
بالکل۔ ایسا ہی ہے۔یا کیلک میں جیسے جیسے ہم ڈیزائن کرتے ہیں اس طرح سے کمپیوٹر ان حروف کو کسی الگورتھم کے تحت بناتا ہے۔
انپیج یونیکوڈ کے زمانہ سے پہلے کا پروگرام ہے اسلئے۔دوسرا ان پیج کا نوری نستعلیق فونٹ کی اس قدر زیادہ(82) فائلیں کیوں ہے ۔یونی کوڈ فونٹس تو ایک ہی فائل میں موجو دہوتے ہیں۔
کیونکہ یہ ایک یونیکوڈ فانٹ ہے۔ انپیج کے نستعلیق فانٹس یونیکوڈ نہیں ہیں۔ صرف نسخ فانٹس یونیکوڈ میں ہیں۔جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی تو صرف ایک ہی فائل ہمیں نظر آتی ہے۔