اردو اشتہارات

فخرنوید

محفلین
اردو اشتہارات کے لئے کاتبین سے جان چھڑوانی ہے کوئی ایسا طریقہ یا سافٹ وئیر بتائیں بمعی لنک چاہے چوری کا ہی ہو۔ جس سے کام بن جائے
 
قیصرانی

لائبریرین
اس قدر کھلے عام "لٹ" نہ مچائیں، ذرا تفصیل سے بتائیے کہ کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ اگر تو اشتہارات دیواروں پر لگنے ہیں تو کاتبین کی مجبوری ہی ہے۔ اس کے علاوہ کیا چاہ رہے ہیں؟
 
فخرنوید

محفلین
اشتہارات دیواروں پر ہی پیسٹ ہونے ہیں۔ کاتبین سے اشتہار لکھوانے جاو تو 2 دن کا وقت دیتے ہیں۔ کام 2 گھنٹے میں کرنا ہوتا ہے۔ اس لئے کوئی سافٹ وئیر بتا دیں پلیز
 
اسد

محفلین
میرے خیال میں دیواروں پر چسپاں کیے جانے والے اشتہارات تقریباً A2 سائز یا اس سے تھوڑے بڑے کاغذ پر چھپتے ہیں اور لوگ اس کے لئے ورڈ یا ان پیج اور کورل ڈرا استعمال کرتے ہیں۔ دو(یا چار) A4 سائز کے صفحات پر ایک اشتہار اپنے پاس چھاپتے ہیں، پھر فوٹو کاپیئر پر ان صفحات کو A3 سائز پر انلارج کرتے ہیں۔ پرنٹر انہیں اکٹھا استعمال کر کے اشتہار چھاپتے ہیں۔
 
نکتہ ور

انلارج کرنے کے بجائے A3 پر ہی کیوں پرنٹ نہیں کر لیتے؟
 
شمشاد

لائبریرین
ایم ایس ورڈ پر اپنی مرضی کی کتابت کر لیں اور بازار میں فوٹو کاپی کرنے والے بیٹھے ہیں۔ A0 پر پرنٹ نکلوا لیں۔
میں یہ کر چکا ہوں۔ پرنٹ نکلوانے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت نکلتا ہے۔
 
اسد

محفلین
انلارج کرنے کے بجائے A3 پر ہی کیوں پرنٹ نہیں کر لیتے؟
لوگوں کے پاس عام طور پر ڈیسکٹوپ پرنٹر ہوتے ہیں اور ان پر لیٹر، لیگل، A4 یا چھوٹے سائز ہی پرنٹ ہوتے ہیں۔ A4 سے A3 انلارجمنٹ ایک بٹن سے ہو جاتی ہے۔
ایم ایس ورڈ پر اپنی مرضی کی کتابت کر لیں اور بازار میں فوٹو کاپی کرنے والے بیٹھے ہیں۔ A0 پر پرنٹ نکلوا لیں۔
میں یہ کر چکا ہوں۔ پرنٹ نکلوانے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت نکلتا ہے۔
زیادہ تر جگہوں پر A3 سائز سے بڑے کاپیئر دستیاب نہیں ہوتے۔ اگر براہ راست مطلوبہ سائز کی کاپی کی سہولت میسر ہو تو یقیناً ایسا ہی کرنا چاہئیے۔
 
منصور مکرم

محفلین
آسان طریقہ جو کسی زمانے میں استعمال کیا تھا ،وہ یہی کہ ورڈ میں یا پاور پوائینٹ میں اشتھار بنائیں ،اور پیج سائز A3 رکھ لیں۔بعد مین کسی فوٹو کاپیئر والے سے اے تھری پیج پر ہی پرنٹ کروالیں۔

کافی بڑا اشتھار آجاتا ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
او پا جی یہ سارے کام میں جانتا ہوں۔ پہلے اشتہار بنے گا چاہے جس بھی سائز کا ہو پھر اس کا پازٹیو بنے گا پھر اس کی پلیٹ لگے گی اس کے بعد اس پلیٹ کی مدد سے پرنٹنگ پریس پر مطوبہ سائز کا اشتہار پرنٹ ہو جاتا ہے۔
مجھے تو بس اردو کتابت کے لئے کوئی ایسا سافٹ وئیر چاہیے۔ جو ایسے الفاظ لکھنے میں مدد دے جیسے کیلک میں ہوتا ہے۔
 
arifkarim

معطل

کیلک سے بہتر خطاطی کا سافٹوئیر موجود نہیں ہے۔ تصمیم میں یہ سہولت ہے لیکن وہ انڈیزائن کے مڈل ایسٹرن ورژن 5،5 کے بعد نہیں چلتا۔
 
نوشاب

محفلین
کیلک میں موجود فونٹس کی ترکیب کیا ہے کیا کیلک میں بھی ان پیج کی طرح فونٹس کی ساری اشکال کو پہلے سے خطاطی کر کے فونٹس کی صورت میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔
یا کیلک میں جیسے جیسے ہم ڈیزائن کرتے ہیں اس طرح سے کمپیوٹر ان حروف کو کسی الگورتھم کے تحت بناتا ہے۔
دوسرا ان پیج کا نوری نستعلیق فونٹ کی اس قدر زیادہ(82) فائلیں کیوں ہے ۔یونی کوڈ فونٹس تو ایک ہی فائل میں موجو دہوتے ہیں۔
جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی تو صرف ایک ہی فائل ہمیں نظر آتی ہے۔
 
جی نہیں وہاں تمام اشکال الگ الگ ہیں اور پروگرام کے اندر یکجا ہوتی ہیں۔

یا کیلک میں جیسے جیسے ہم ڈیزائن کرتے ہیں اس طرح سے کمپیوٹر ان حروف کو کسی الگورتھم کے تحت بناتا ہے۔
بالکل۔ ایسا ہی ہے۔

دوسرا ان پیج کا نوری نستعلیق فونٹ کی اس قدر زیادہ(82) فائلیں کیوں ہے ۔یونی کوڈ فونٹس تو ایک ہی فائل میں موجو دہوتے ہیں۔
انپیج یونیکوڈ کے زمانہ سے پہلے کا پروگرام ہے اسلئے۔

جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی تو صرف ایک ہی فائل ہمیں نظر آتی ہے۔
کیونکہ یہ ایک یونیکوڈ فانٹ ہے۔ انپیج کے نستعلیق فانٹس یونیکوڈ نہیں ہیں۔ صرف نسخ فانٹس یونیکوڈ میں ہیں۔
 
Top