بہت عمدہ شاکر ، جواب نہیں تمہارے آئیڈیے کا
یعنی تمہارے خیال سے دوبارہ پہیہ ایجاد کیا جائے اور انہی جاں گسل مراحل سے گزرا جائے جس سے گزر کر یہ الفاظ بنے تھے اور آخر میں پتہ چلے کہ صرف 5،6 ہزار الفاظ کا اضافہ ہوا ہے تو لٹھ لے کر کس کو تلاش کیا جائے۔
میرے خیال سے الف سے یے تک کی فہرست انگریزی کی طرح اردو میں ایکسل کو استعمال کرتے ہوئے بنا لوں اور پھر اسے اپلوڈ کر دوں اور چند اراکین کو ان میں الفاظ جمع کرنے پر لگایا جائے ، کام چاہے سست روی سے بھی چلے مگر چلتا رہے گا اور ترتیب بھی رہے گی۔ پھر انہی الفاظ کو انگریزی لغت میں بھی استعمال کرتے جائیں گے۔