اردو الفاظ و کلمات کی پہلی فہرست اور مستقبل کا لائحہ عمل

آصف

محفلین
اللہ کے فضل و کرم سے ہم اردو ویب پر جاری اردو لغت و تھیسارس پراجیکٹ کے تحت 33651 اندراجات پر مشتمل اردو الفاظ و کلمات کی تصحیح شدہ فہرست کی پہلی ورژن شائع کر رہے ہیں۔ اس فہرست کی تیاری میں مندرجہ ذیل ارکان کا تعاون شامل رہا ہے:
محمد شاکر عزیز، اعجاز اختر، رضوان، محب علوی۔
اس کے علاوہ ہم اردو ویب دوسرے ارکان کی حوصلہ ا‌فزائی کے حد درجہ مشکور ہیں۔

اس کام کے اگلے مرحلہ کی ترتیب میرے ذہن میں کچھ یوں ہے:
1۔ اس فہرست کے الفاظ کی مندرجہ ذیل اقسام میں تقسیم:
(ا) اسم
(ب) فعل (بلا تخصیص لازم اور متعدی)
(ج) اسم صفت (انگریزی میں Adjective کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اس کا اسم سے علیحدہ کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے)
(د) حرف (بقیہ سب کچھ منجملہ ضمائر، حروفِ علت، ربط، فجائیہ وغیرہ)
(ر) امثلہ (مثالیں یعنی محاورات، ضرب الامثال وغیرہ)
(س) تصریف(مثلا "کتابوں" کو "کتابیں" کی طرف پلٹانا)
(ط) واحد اور جمع(مثلا "کتابیں" کو "کتاب" کی طرف پلٹانا)
اسی مرحلے میں ہم اس فہرست کی دوبارہ تصحیح کی ذمہ داری سے بھی عہدہ براء ہو جائيں گے۔ اس کی مثال کے طور پر میں ایک فائل پوسٹ کروں گا۔ اس کے بعد آپ لوگوں کے تعاون سے ہم انشاءاللہ اس کو مکمل کر لیں گے۔

2۔ لغت کے اردو اور انگریزی الفاظ کا تعلق آپس میں جوڑنے کیلئے php اور mysql پر مشتمل ایک ویب ربط کی تشکیل۔ پہلے نکتہ کی مثال پوسٹ کرنے کے بعد اس دوسرے قدم کیلئے میں اپنے پاس موجود ڈیٹابیس کا schema اردو ویب پر رکھ دوں گا۔ اس کے علاوہ میں نے کچھ use cases بھی لکھے ہیں اور ویب ربط کا خاکہ سا بھی بنایا ہے۔

جس اثناء میں ہم فائل پر کام کر رہے ہوں گے، اگر کوئی صاحب سافٹوئیر ڈیویلپمنٹ کا کام نبٹا لیں تو لغت کی منزل جلد قریب آ سکتی ہے۔

برادرم شارق اگر چاہیں تو اس فہرست کو اوپن آفس میں اردو الفاظ کے پڑتال کنندہ میں استعمال کر سکتے ہیں۔

اگلے مرحلے کے لئے جو احباب ساتھ دینا چاہیں وہ اس دھاگے کے جواب میں اپنی دلچسپی ظاہر فرما سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں اس پراجیکٹ کی بہتری کیلئے کوئی تجاویز ہیں تو ہمیں ضرور آگاہ فرمائیں۔

اطلاعا عرض ہے کہ اردو لغت اور تھیسارس پراجیکٹ کھلے مصدر کے تحت مرتب کیا جا رہا ہے اور یہ فہرست GNU General Public License کے تحت شائع کی جا رہی ہے۔

ملاحظہ فرمائیے اسی پراجیکٹ سے متعلقہ اردو محفل پر دوسرے دھاگے:

اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پہلا قدم
اردو لغت اور تھیسارس۔ اب تک کی ترقی کا حال
 

Attachments

  • urduwordsrev1_880.zip
    107.5 KB · مناظر: 196

دوست

محفلین
یا اللہ تیرا شکر ہے۔
بھائی جی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔سب دوستوں کو بہت مبارک باد۔
آج سولہویں دن میرا ٹیلی فون ٹھیک ہوا ہے اور اردو ویب کھولتے ہی دل خوش ہوگیا یہ پڑھ کر۔اگلے مراحل کے لیے جان و دل سے حاضر ہوں مگر ابھی میرے امتحان ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی والے بھی عجیب لوگ ہیں 15 دن لیٹ کردیے اب 21 جون تک سر پر تلوار لٹکتی رہے گی پھر امتحان شروع ہونگے جو پورا مہینہ چلیں گے۔یعنی 2 ماہ تو کہیں نہیں گئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، کوئی بات نہیں۔ آپ کے امتحانات کی اہمیت کسی اور کام سے زیادہ ہے۔ ہم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
 

رضوان

محفلین
بہت شکریہ آصف آپکا ۔ اگلے مرحلے کے لیے بھی تیار ہیں سمجھانا اور دماغ تو آپ کو کھپانا ہے مجھ جیسے کے ساتھ۔ اسی بہانےآپ سمجھانا سیکھ جائیں گے۔ :D
 
مبارکباد۔

آصف، محمد شاکر عزیز، اعجاز اختر، رضوان، محب علوی آپ سارے ہی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

آصف میں نے یہ فائل ڈاؤن لوڈ کر لی ہے تاہم کچھ سوالات ذہن میں ہیں۔ ان پر آپ کو بور کرتا رہوں گا۔ فی الحال: صرف مبارکباد۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
شارق بھائی اب آپ کی طرف سے اوپن آفس میں اس کی شمولیت کا انتظار رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو لغت بنانے پراجیکٹ‌کے اگلے مرحلے کے سلسلے میں وضاحت تو آصف کریں گے، یہاں میں اپنی چند گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔ موجودہ اردو ذخیرہ الفاظ کا فوری استعمال املا کی پڑتال کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ شارق اسے اوپن آفس میں زیر استعمال لانے کے بارے میں تحقیق کریں گے۔ میرے ذہن میں بھی خیال آیا ہے کہ اس فورم کے پوسٹ پیج پر بھی ایک سپیل چیکر شامل کیا جانا چاہیے۔ میں اس بارے میں مزید تحقیق کروں گا۔

میرے ذہن میں ایک اور خیال آ رہا تھا کہ ان الفاظ کی مختلف زمرہ جات میں تقسیم اور درجہ بندی کے کام کے لیے کچھ ماہرین لسانیات کی رہنمائی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں اردو ویب کے بلاگ پر پوسٹ کرکے لوگوں کی توجہ مبذول کرائی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ میرے خیال میں ایک ایسا ورک فلو بھی متعارف کرا دینا چاہیے کہ اس ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جاتا رہے۔ اگر ایسے پروگرام تیار کر لیے جائیں جن میں یوزر کسی بھی ویب سائٹ یا پروگرام سے ٹیکسٹ کاپی کرکے اس میں پیسٹ کریں تو یہ تمام الفاظ کو الگ الگ کر دے۔ اس کے بعد اردو الفاظ کی ڈیٹابیس کے کسی فرنٹ اینڈ میں یہ سہولت ہونی چاہیے جو صرف نئے الفاظ کے اندراج کو قبول کرے۔ نئے الفاظ کے اندراج سے پہلے ان پر اس پراجیکٹ کے ایڈمنسٹریٹر ان پر نظر ثانی کریں اور پھر ہی ان کو ڈیٹابیس میں درج کریں۔ اس طرح اس ذخیرہ الفاظ میں بتدریج اضافے اور بہتری کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سب کو بہت مبارک۔
نبیل نے کہا:
اگر ایسے پروگرام تیار کر لیے جائیں جن میں یوزر کسی بھی ویب سائٹ یا پروگرام سے ٹیکسٹ کاپی کرکے اس میں پیسٹ کریں تو یہ تمام الفاظ کو الگ الگ کر دے۔
نبیل یہ کام میں بہت پہلے کرچکا ہوں جب مجھے ارو ویب کا ٹیکسٹ درکار تھا لغت کے لیے۔
جن احباب کو چاہیے ہو مجھے ای میل کردیں یا محفل پر کہیں اٹیچ کردوں اگر اجازت ہو۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ایک اور کام ذہن میں آیا ہے امید ہے جلد ہی کردوں گا۔
اس فہرست سے تمام غیر منقوطہ الفاظ علیحدہ کرنا
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ راجہ۔ میں کچھ ہی دیر میں اس فورم پر تمہیں فائل اٹیچمنٹ کی سہولت دے دوں گا۔

غیر منقوط الفاظ الگ کرنے کی ضرورت کس لیے پیش آئے گی؟
 

الف نظامی

لائبریرین
غیر منقوطہ الفاظ کی اپنی اہمیت ہے ان کی فہرست کوئی بھی کسی بھی مقصد کے لیے استمعال کرسکتاہے۔
ہادی عالم شاید سیرت کی کتاب ہے جس میں تمام غیر منقوطہ الفاظ استمعال ہوئے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راجہ، ایسی سیرت کی کتاب کا مجھے تو علم نہیں البتہ ایسا نعتوں کا مجموعہ ضرور ہے جس میں تمام غیر منقوط الفاظ استعمال ہوئے ہوئے ہیں۔ اس کے مصنف میرے والد صاحب کے دوست بھی ہیں۔ اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو ان کا نام امین نقوی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نبیل مجھے اس نعتوں کی کتاب کا نام پتہ کرکے بتاو اور یہ بھی کہ کہاں سے ملے گی۔
باقی میں فائل کیسے اٹیچ کروں
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھا، میں پتا کرکے بتا دوں گا۔ ویسے میرے خیال میں ایسی کتابوں کا کافی محدود ایڈیشن ہوتا ہے۔ بہرحال میں اطلاع کر دوں گا۔

میں نے تمہارے اکاؤنٹ میں کچھ تبدیلی کی تو ہے۔ تم اگر اس فورم پر پوسٹ کرو تو تمہیں پوسٹ پیج پر فائل اٹیچمنٹ کا کنٹرول مل جائے گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اردو یوٹیلیٹی کے استمعال کرنے کا طریقہ
یہ کمانڈ لائن سے چلے گی اور ڈاٹ نیٹ کا ہونا ضروری ہے
[align=left:e0ea8ee392][ Clean--To Remove Englis text form file ]

UT /C Filename

output file=Cleand.html

[ Make List--Prepare List of word from Cleaned File ]

UT /L Filename

output file =List.html

[ Merge files-- To merge all Files present in a specified Directery ]

output file=MergedFiles.txt

UT /J Path_Of_Direcory_Which_Contains_Files[/align:e0ea8ee392]
 

Attachments

  • ut_175.zip
    2.8 KB · مناظر: 82

آصف

محفلین
نبیل تجاویز کا شکریہ۔ ان پر میں بعد میں بات کرتا ہوں۔

راجہ بہتر ہو گا کہ آپ اپنے پروگرام کا سورس کوڈ اردو ویب پر رکھیں۔
 
Top