اردو انسٹالر کے بارے میں

زیک

مسافر
360 یورو کوئی اتنے زیادہ نہیں ہیں جناب۔

اور اردوویب پر اگر چوری کی سافٹ‌ویر آئی تو چونکہ اس سائٹ کی رجسٹریشن میرے نام ہے تو میں ہی مارا جاؤں گا۔

onscreen keyboard دیکھنے کے لئے سٹارٹ مینو میں Accessories میں accessibility میں دیکھیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میرے خیال میں بات کو آگے بڑھایا جائے۔

یہ ممکن نظر نہیں آتا کہ مکمل اردو سپورٹ کا سوفٹ ویئر بنایا جائے۔ اب ہمیں کہیں نہ کہیں Compromise کرنا پڑے گا۔

میں دیکھتی ہوں کہ ذیل کی چیزیں ہم سوفٹ ویئر میں شامل کر سکتے ہیں۔

1۔ اردو لائٹ ایڈیٹر
2۔ اردو کلیدی تختہ
3۔ مختلف اردو فونٹز
4۔ USP10.dll (مگر یہ dll سسٹم میں شامل نہیں کی جا سکتی، بلکہ مختلف Browsers کو Detect کر کے اُن میں اسے انسٹال کی جا سکے
5۔ اردو ٹائپنگ ٹیوٹر

اگر صرف یہ چار چیزیں بھی کسی سافٹ ویئر میں شامل ہو جائیں تو کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔

جہاں تک مکمل اردو/ عربی سپورٹ کا تعلق ہے، تو وہ لازمی نہیں ہے اور اس کے بغیر بھی کام چل سکتا ہے۔

سب سے اہم چیز اردو فونٹز کی موجودگی اور نیٹ پر اردو ویب سائیٹز کا پڑھے جانا ہے۔

میری خواہش ہے کہ یہ سافٹ ویئر ہمارے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں جلد از جلد موجود ہو۔
 
اپنی خدمات

میں انسٹالر بنانے کے لئے اپنی خدمات دے سکتا ہوں مگر فانٹ اور دوسرے سافٹ ویئر پر ریسرچ کوئی اور کرے کہ کس کس چیز کو شامل کیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، آپ بات آگے بڑھاتی رہیں۔۔انشاءاللہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا لیکن ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فائل رکھنے والی بات کچھ گڑبڑ ہے۔ آپ کیوں اردو ویب بند کرانے پر تلی ہوئی ہیں۔ :?: چلیں ایسا کرتے ہیں کہ جب بھی کوئی ایسا انسٹالر تیار ہو۔۔اسے آپ کے حوالےکر دیں گے۔ پھر آپ جانیں اور آپ کا کام کہ اسے کیسے circulate کیا جائے۔ :p
 

اجنبی

محفلین
نبیل میرا خیال ہے کہ مہوش کی تجاویز میں کوئی برائی نہیں ہے ، ان کی بیان کردہ تمام اشیاء جی این یو لائسنس کے تحت ہی ہین ، البتہ اردو فونٹس کا مسئلہ ہے تو وہ ہم یوں کر لیتے ہیں کہ صرف جی این یو جی پی ایل والے فونٹس کو انسٹالر میں شامل کیا جائے ۔

مہوش نے usp10.dll شامل کرنے کی بات کی ہے ، میرا خیال ہے کہ اس کی زیادہ ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ ونڈوز ایکس پی میں یہ پہلے سے ہی موجود ہوتی ہے ۔ اور ونڈوز98 میں جب انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 انسٹال کیا جائے تو یہ اس کے ساتھ اپ ڈیٹڈ فائل آجاتی ہے ۔ ویسے اس کی پرانی فائل پہلے سے ہی موجود ہوتی ہے ۔
 
ونڈوز 98

کیا ونڈوز 98 کی سپورٹ ضروری ہے؟ کیا اس سے بچا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اگر ایسا ہوجائے تو بہت سے عذابوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

اگر نہیں بچ سکتے تو پہلے اس ہی کی بات کر لیتے ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ اس سسٹم پر usp10.dll انسٹال کرنا پڑتی ہے (کوئی صاحب وجہ بتائیں کیوں)۔ اب یہ سوال کہ کیا اس کو انسٹالر میں شامل کیا جاسکتا ہے؟

پھر فونٹ کی بات کریں: نفیس فیملی کے OTF فونٹ تو 98 پر نہیں چلیں گے۔ ایشیا ٹائپ بھی ہم تقسیم نہیں کر سکتے۔ ایک کام کرسکتے ہیں کہ تاہوما وغیرہ کے نئے ورژن سسٹم میں پہنچا سیں۔ اس کے علاوہ اردو کے کچھ TTF فونٹ بھی ڈالے جاسکتے ہیں۔

98 میں کلیدی تختہ وغیرہ کا کیا چکر ہوگا اس پر بھی کوئی روشنی ڈالے۔ اس کو حتمی کریں تو پھر سنہ 2000 میں داخل ہوتے ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
فونٹز کے لیے ہم اعجاز صاحب اور امانت علی گوہر صاحب کے فونٹز لے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ غدیر اور ایکس زر فونٹز بھی تقسیم ہو سکتے ہیں (جو میں نے یہاں پیش کیے تھے اور جن میں مکمل عربی اور فارسی سپورٹ بھی ہے)۔
[align=left:6b236afcfb]
I came across this installer by Microsoft, for win 98 that includes usp10.dll . It’s a small security patch.

If this works, then perhaps we could ask users to download this file:

http://support.microsoft.com/kb/q249973/
[/align:6b236afcfb]

ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ کرلپ کے او ٹی ایف فونٹز ونڈوز 98 میں نہیں چل سکتے، لیکن تاہوما چل سکتا ہے (جو کہ خود او ٹی ایف فونٹ ہے)۔ پلیز روشنی ڈالیں۔

یوں لگتا ہے کہ ہمیں دو انسٹالر پروگرام بنانے پڑیں گے۔

پہلا ونڈوز 98 کے لیے اور دوسرا دیگر سسٹمز کے لیے۔

شارق صاحب،

اردو کلیدی تختہ ہمیں کس لیے چاہیے؟ ونڈوز 98 میں بھی نبیل صاحب کا اردو لائٹ ایڈیٹر بغیر کلیدی تختے کے کام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں اردو ٹائپنگ ٹیوٹر شاید کام دے سکے۔

والسلام۔
 
بات تو خوب ہے اور اب مہوش نے ساری راہنمائی تفصیلاُ کردی ہے میرے خیال میں اسکے بعد چوہدری بل گیٹ کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
 

اجنبی

محفلین
تمام فونٹ

ٹاہوما اور نفیس فیملی کے تمام فونٹس ونڈوز98 پر بطریقِ احسن کام کرتے ہین اگر انٹرنیٹ ایسکپلورر 6 انسٹال ہو تو ۔ یوایس پی 10 والی فائل اس کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی آجاتی ہے اور میرا خیال ہے کہ اس کا پرانا ورژن ایکسپلورر کی انسٹالیشن سے پہلے بھی موجود ہوتا ہے ۔
بی بی سی اردو کا فونٹ انسٹالر جب چلایا جائے تو وہ یو ایس پی فائل کو تبدیل تو کرتا ہے مگر صحیح طرح نہیں۔ اس فائل کو دستی طور پر کاپی کرنا پڑتا ہے ۔ اس لیے اگر انسٹالر بناتے وقت اس فائل کو شامل کیا جائے تو اس بات کا خیال رکھا جائے کہ یہ پرانی فائل کا بالکل صفایا کر کے اس کی جگہ لے ۔
 
جو تصویر سامنے آئی

قدیر آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ نفیس ویب نسخ کا نیا ورژن 98 پر درستگی سے چلتا ہے جب کہ کرلپ اپنی سائٹ میں لکھ رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔ اس کی ذرا وضاحت کر دیجیئے۔ ی یاد رہے کہ ہم نفیس کے نئے ترین فونٹ کی بات کر رہے ہیں۔

دوسرے یہ کہ ہم usp10 خود distribute نہیں کر سکتے اسی لئے مائیکروسافٹ کے کسی ایسے پیکج کا سہارا لینا پڑے گا جو redistributable ہو اور اس میں یہ dll بھی موجود ہو۔ مہوش نے ایسے ایک پیکج کی طرف نشاندہی کی ہے۔

ابھی تک کی گفتگو سے جو تصویر سامنے آئی ہے برائے ونڈوز 98 :

۔ سسٹم میں usp10.dll : مائیکروسافٹ کے کسی پیکج کے ذریعے۔
۔ اردو لکھنے کے لئے: اردو ایڈیٹر۔
۔ اردو کلیدی تختہ: غیر ضروری۔
۔ فونٹ: ایسے ٹی ٹی ایف فانٹ ڈھونڈے جائیں جو اردو کی یونی کوڈ رینج سپورٹ کرتے ہوں۔
۔ اردو ٹائپنگ ٹیوٹر: میرے خیال میں کوئی اچھا اردو ٹائپنگ ٹیوٹر موجود نہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نفیس فانٹ کی ٹیکسٹ پراسیسنگ اور rendering کیلیے uniscribe کا ہونا ضروری ہے۔۔جو کہ windows 98 میں موجود نہیں۔
 

اجنبی

محفلین
کافی عرصہ پہلے ونڈوز98 استعمال کی تھی اس لیے کچھ کہ نہیں سکتا کہ نفیس ویب نسخ کا نیا ورژن اس پر چلے گا یا نہیں۔ پرانے تو ٹھیک چلتے ہیں ، ایکسپلورر 6 کے ساتھ
 
تجربہ

راجہ محمد نعیم اختر نے کہا:
نفیس فانٹ کی ٹیکسٹ پراسیسنگ اور rendering کیلیے uniscribe کا ہونا ضروری ہے۔۔جو کہ windows 98 میں موجود نہیں۔

شائد تجربہ کرنا پڑے کہ usp10.dll سسٹم پر پہنچانے کے بعد یہ کہیں کام تو نہیں کرنے لگتا۔ ایسا ہوگیا تو بہت اچھا ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس موضوع پر میں بھی اپنا مصرعہ لگاؤں گا، پہلے تو اسے متعلقہ فورم میں منتقل کر رہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے دیکھنا پڑے گا کہ اس موضوع کو ایک پوسٹ میں سمیٹا جا سکتا ہے یا نہیں۔ اگر موضوع طول کھینچ گیا تو میں اسے ایک سے زیادہ پوسٹس میں کور کروں گا۔

میری رائے کے مطابق تمام پلیٹ فارمز کے لیے ایک ہی اردو انسٹالر نہیں بنایا جا سکتا اگرچہ کچھ کمپوننٹ ایسے ہیں جو کہ تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز (Win 9.x, Win2000, WinXP) کے لیے مشترکہ ہیں۔ ایک ایسا انسٹالر ضرور ممکن ہے جو آپریٹنگ سسٹم کو پہچان کر اس کے لیے ضروری کمپوننٹ انسٹال کردے۔

سب سے پہلے اپنی ضروریات (requirements) پر غور کرتے ہیں۔ یہ مہوش کی دی گئی لسٹ ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ یہ انسٹالر کمپیوٹر پر اردو فونٹ ، کی بورڈ سپورٹ، اردو لینگویج سپورٹ، اردو ایڈیٹر اور ٹائپنگ ٹیوٹر انسٹال کردے۔ اب مختلف آپریٹنگ سسٹمز کا علیحدہ سے جائزہ لیتے ہیں۔

Windows 98

ونڈوز 98 پر تو اردو لینگویج اور کی بورڈ سپورٹ ویسے ہی غیر متعلقہ ہے۔ ونڈوز 98 پر انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس میں یونیکوڈ سپورٹ موجود ہے۔ اسی لیے میں نے اردو ایڈیٹر لائٹ میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی اس فیچر کا فائدہ اٹھایا ہے۔ اردو ایڈیٹر لائٹ میں اصل میں HTML کا ٹیکسٹ ایریا استعمال ہو رہا ہے۔ فائل utf-8 فارمیٹ میں سیو کرنے کے لیے مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 98 پر فراہم کی گئی یونیکوڈ layer کا استعمال کیا گیا ہے۔ اردو ایڈیٹر لائٹ کے لیے کسی خاص انسٹالیشن روٹین کی ضرورت نہیں ہے۔ اسے کسی بھی فولڈر میں ضروری فائلوں کے ساتھ کاپی کرکے کام چلایا جا سکتا ہے۔ باقی اردو فونٹس اور usp10.dll انسٹال کرنے کام تو آصف اقبال کا فونٹ انسٹالر بھی کرتا ہے اور میرے خیال میں اسے ہمارے مجوزہ اردو انسٹالر کے بنیادی جز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں دوبارہ آصف سے رابطہ کرتا ہوں کہ وہ یہ انسٹال پراجیکٹ ہمارے حوالے کردیں۔

میں نے اکثر دیکھتا ہوں کہ دوست اردو نسخ ایشیا ٹائپ کی بجائے دوسرے فونٹس کے استعمال کو پروموٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں میری یہ عرض ہےکہ ابھی اردو ویب اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ اپنے استعمال کنندگان کو کسی ایک خاص فونٹ کے استعمال کی ڈائریکشن دے سکے۔ میری رائے یہ رہی ہے کہ عام طور پر لوگ کسی سائٹ کو پڑھنے کی خاطر فونٹ انسٹال کرنے پر کسی تصویری اردو والی سائٹ پر جانے کو ترجیح دیں گے۔ اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ اپنی کوالٹی سے قطع نظر کم از کم بی بی سی اردو کی وجہ سے مقبول عام ہے اور ونڈوز 98 پر بھی چل جاتا ہے۔ ہم نے یہاں نفیس فونٹس اور ٹاہوما کا استعمال بھی کرکے دیکھا ہے جو کہ زیادہ اچھا نہیں رہا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اس سلسلے میں کام کچھ رک گیا ہے۔
نبیل صاحب، میرے خیال میں مکمل اردو سپورٹ کرنا ضروری نہیں ہے (کم از کم اس اردو سوفٹ ویئر کے لیے)
ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ ایک ایسا سوفٹ ویئر ہونا چاہیئے کہ جس کے بعد لوگ با آسانی اردو کے ویب پیجز پڑھ سکیں۔
یہ مقصد سب سے اہم ہے، اور اسکا حل اردو کے موجودہ تمام قانونی فونٹز اور یو ایس پی ڈی ایل ایل کو ایک پیکج میں فراہم کرنا ہے۔

دوسرا مقصد یہ ہے کہ لوگ اس قابل ہو سکیں کہ وہ خود سے اردو میں ٹائپ بھی کر سکیں۔ لوگ دو جگہ اردو ٹائپ کر سکتے ہیں۔ ایک آف لائن ہو کر اردو ایڈیٹر لائٹ میں اور دوسرا ویب پر (جیسے یہ ڈسکشن فورم)
اگر لوگوں کو ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کرنا ہے تو انہیں مکمل اردو سپورٹ انسٹال کرنی پڑے گی۔ ہم لوگ اپنے کام کو آسان کرتے ہیں اور اس فیچر کو فی الحال اس پیکج کا حصہ نہیں بناتے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اردو ایڈیٹر لائٹ اپنی موجودہ حالت میں ایم ایس ورڈ کی جگہ لے سکتا ہے؟ تو جواب ہے نہیں۔
لیکن اگر NVU جیسے کسی سوفٹ ویئر میں اردو لائٹ کی طرح کی خصوصیات بھر دی جائیں، تو پھر ورڈ کی ضرورت نہ رہے گی کیونکہ یہ ویب پبلشنگ کا ایک مکمل نظام ہے۔

NVU میں رائیٹ ٹو لیفٹ سپورٹ پہلے سے ہی موجود ہے۔ اگر کسی چیز کا اضافہ کرنا ہے تو وہ صرف یہ ہے کہ انگلش کیبورڈ سے ہی اردو لکھی جائے(جیسا کہ اردو ایڈیٹر میں ہوتا ہے)

اگر صرف یہ چیزیں موجود ہوں تو سٹارٹ لینے کے لیے کافی ہیں۔

اگر ہمیں اس سے ٖآگے جانا ہے تو اگلا مرحلہ ہے سسٹم میں اردو کیبورڈ کی تنصیب۔

ایسا کرتے ہیں اردو صوتی تختہ 2 کو اس میں رکھ دیتے ہیں اور ساتھ میں ہدایات بھی۔

اس سے زیادہ ہم اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے۔



اب آتے ہیں اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کی طرف۔ اگر یہ شامل ہو تو اس کا بہت فائدہ ہو گا، اور اس وقت ہم اس قابل نہیں آتے ہیں کہ یہ ٹاسک انجام دے سکیں۔

ایک اور چیز جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے وہ یونیکوڈ کی طرز پر اردو کیبورڈ کے امیج کی ونڈو ہے۔ ایسے سوفٹ ویئر موجود ہیں جو کہ ایک چھوٹی سی ونڈو کھول دینے ہیں جو کہ تمام ونڈوز کے اوپر موجود رہتی ہے اور وقت پڑنے پر بڑی یا چھوٹی کی جا سکتی ہے۔

مثال کے طور پر ذیل میں ایک ڈکشنری کا ربط موجود ہے۔
http://www.wordbrowser995.com/

جب یہ سافٹ ویئر انسٹال کر کے چلایا جاتا ہے تو یہ ایک چھوٹی سی ونڈو کھول دیتا ہے جو کہ دیگر تمام ونڈوز کے اوپر موجود رہتا ہے اور وقت پڑنے پر چھوٹا یا بڑا کیا جا سکتا ہے۔

اگر یہی سہولت اردو کیوبورڈ کے لیے فراہم ہو جائے تو یقینا اس کا بھی بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ خصوصی طور پر ویب پر اس کا بہت استعمال ہو گا مثال کے طور پر اس ڈسکشن فورم میں لکھتے ہوئے، یا پھر کسی اور ڈسکشن فورم میں اردو لکھتے ہوئے کہ جہاں انہوں نے اردو کیبورڈ کا عکس نہیں دے رکھا ہو گا۔

اسی طرح اردو لائیٹ ایڈیٹر یا ایم ایس ورڈ میں بھی لکھتے ہوئے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے (اصل میں یوں کہنا چاہیے کہ ہر ہر اپلیکشن کے ساتھ اسے استعمال کیا جا سکے گا)

اردو ٹائپنگ کی دنیا میں نیا قدم رکھنے والوں کے لیے یہ سوفٹ وئیر اتنا ہی اہم ہو گا جتنا کہ اردو ٹائپنگ ٹیوٹر۔

نبیل صاحب پہلے ہی بہت سے کاموں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مگر لگتا ہے کہ اردو کا کوئی کام اُس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جبتک نبیل صاحب اسے ہاتھ نہ لگائیں۔ میری خواہش ہے کہ دیگر پروگرامنگ جاننے والے حضرات اس سلسلے میں دلچسپی ظاہر کریں اور نبیل صاحب کا ہاتھ بٹائیں۔

شکریہ۔
 

دوست

محفلین
میں پی او ایڈٹ بسلسلہ ترجمہ انسٹال کر رہا تھا اس نے ایک آپشن دیا کہ ایم ایس یونی کوڈ سپورٹ(98کے لیے) حاصل کر کے نصب کریں ۔ یہ آپشن ایک چیک باکس کی صورت میں تھا ہاں کی صورت میں اس نے فائل انٹرنیٹ سے حاصل کرکے نصب کر دی۔
مقصد اس تمہید کا یہ ہے کہ تمام کمرشل فونٹ اور دوسرے حصے جنھیں اردو انسٹالر میں شامل کرنا ہے اسی طرح رکھ دیے جائیں۔
ڈیفالٹ قیمت “ہاں“ ہو یعنی چیک باکس ٹائپ آُپشن جو کہ پہلے ہی سے چیک ہو تاکہ صارف اس پریشانی سے بھی بچ جائے بس اسے آن لائن نصب کیا جائے اور ساتھ ہی تمام ضروری فونٹ اور دوسرے حصے بھی نصب ہو جائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں تھوڑا سا اس موضوع کو بھی آگے بڑھایا جائے۔ آج ہی میری آصف سے بات ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے فونٹ انسٹالر کا سورس مجھے بھیج دیا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ اس میں usp10.dll شامل ہے۔ یوں یہ پہلے سے ہی قدرے غیر قانونی ہے۔ اب ہمارا کام ہے کہ اس میں رہ جانے والی کسر کو پورا کریں۔ اب مجھے ان فائلوں کی لسٹ چاہئے جو کہ ونڈوز 2000 یا ونڈوز ایکس پی میں لینگویج سپورٹ انسٹال کرتے وقت کاپی کی جاتی ہیں۔ ان فائلوں کو انسٹالر میں شامل کیا جانا ضروری ہے۔ دوسرا متبادل طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ اس انسٹالر کے ذریعے ونڈوز کی سی ڈی کا مطالبہ کیا جائے جو کہ یوزر فراہم کرے اور یوں اس سے ضروری فیچرز انسٹال کی جائیں۔ یہاں مجھے اور غالباً دوسرے دوستوں کو بھی یہ ریسرچ کرنی پڑے گی کہ انسٹال شیلڈ یا وژول سٹوڈیو کے ذریعے بنائے گئے انسٹالر میں ایسا کرنا کیسے ممکن ہے۔ آصف نے مجھے یہ ہنٹ دیا تھا کہ سیٹ اپ کے اندر سے کسی طرح ونڈوز سکرپٹنگ ہوسٹ کو استعمال کیا جائے اور یوں ونڈوز کے مختلف حصوں کو استعمال کیا جائے۔ اس میدان میں میرا تجربہ قدرے محدود ہے۔ بہرحال امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ اس مسئلے کا کوئی حل سامنے آئے گا۔
 
کچھ کام کرنے کی کوشش

ان دنوں میں نے اس انسٹالر کے حوالے سے کچھ کام کرنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد سامنے آنے والے نتائج یہاں پیش کر رہا ہوں۔

پہلی چیز تو یہ کہ ریفرنس کے طور پر میں نے ایک ایسی وینڈوز 98 کی مشین استعمال کی جو بالکل کمترین (bare bones) تھی۔

اردو ویب پیج پڑھنے کے لئے سب سے پہلا مسئلہ ایکسپلورر 5 کی قابلیت کی کمی ہے۔ اسے ف‌ف کی مدد سے دور کیا گیا یعنی ف‌ف کو بھی انسٹالر کا حصہ بنانا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی فونٹ کا مسئلہ تھا۔ جیسبادی اپنے ونڈوز 98 کے ٹیوٹوریل میں کہتے ہیں کہ یوزر تاہوما استعمال کرے اور ف‌ف کو تاہوما ہی استعمال کرنے پر مجبور کرے۔ میں نے اپنی ایکس پی مشین سے نیا تاہوما 98 پر ڈال دیا تو ف‌ف بخوشی اردو پیجز دکھانے لگ گیا۔ تاہوما میں اردو کے حوالے سے کچھ گڑبڑ ہیں مگر یہ good enough ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ تاہوما کو انسٹالر میں کیسے ڈالیں۔ کیا ایسا کیا جاسکتا ہے؟

ٹیکسٹ ایڈیٹر کے سلسلے میں یہاں اردو ایڈیٹر لائٹ کی بات ہوئی تھی۔ اس کی ایک بڑی بھاری requirement ہے یعنی IE 6۔ اس لئے یہ کام بھی مشکل ہوگیا۔ بہتر سلوشن میری نظر میں یہ ہے کہ UrduEditor کا استعمال کیا جائے اور اسے بھی ف‌ف میں استعمال کیا جائے۔ اس کا ٹیسٹ کامیاب رہا ہے۔ اس کے علاوہ بیبل پیڈ نام کےایک فری یونی کوڈ ایڈیٹر پر بھی میں ریسرچ کر رہا ہوں۔
 
Top