اس سلسلے میں کام کچھ رک گیا ہے۔
نبیل صاحب، میرے خیال میں مکمل اردو سپورٹ کرنا ضروری نہیں ہے (کم از کم اس اردو سوفٹ ویئر کے لیے)
ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ ایک ایسا سوفٹ ویئر ہونا چاہیئے کہ جس کے بعد لوگ با آسانی اردو کے ویب پیجز پڑھ سکیں۔
یہ مقصد سب سے اہم ہے، اور اسکا حل اردو کے موجودہ تمام قانونی فونٹز اور یو ایس پی ڈی ایل ایل کو ایک پیکج میں فراہم کرنا ہے۔
دوسرا مقصد یہ ہے کہ لوگ اس قابل ہو سکیں کہ وہ خود سے اردو میں ٹائپ بھی کر سکیں۔ لوگ دو جگہ اردو ٹائپ کر سکتے ہیں۔ ایک آف لائن ہو کر اردو ایڈیٹر لائٹ میں اور دوسرا ویب پر (جیسے یہ ڈسکشن فورم)
اگر لوگوں کو ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کرنا ہے تو انہیں مکمل اردو سپورٹ انسٹال کرنی پڑے گی۔ ہم لوگ اپنے کام کو آسان کرتے ہیں اور اس فیچر کو فی الحال اس پیکج کا حصہ نہیں بناتے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اردو ایڈیٹر لائٹ اپنی موجودہ حالت میں ایم ایس ورڈ کی جگہ لے سکتا ہے؟ تو جواب ہے نہیں۔
لیکن اگر NVU جیسے کسی سوفٹ ویئر میں اردو لائٹ کی طرح کی خصوصیات بھر دی جائیں، تو پھر ورڈ کی ضرورت نہ رہے گی کیونکہ یہ ویب پبلشنگ کا ایک مکمل نظام ہے۔
NVU میں رائیٹ ٹو لیفٹ سپورٹ پہلے سے ہی موجود ہے۔ اگر کسی چیز کا اضافہ کرنا ہے تو وہ صرف یہ ہے کہ انگلش کیبورڈ سے ہی اردو لکھی جائے(جیسا کہ اردو ایڈیٹر میں ہوتا ہے)
اگر صرف یہ چیزیں موجود ہوں تو سٹارٹ لینے کے لیے کافی ہیں۔
اگر ہمیں اس سے ٖآگے جانا ہے تو اگلا مرحلہ ہے سسٹم میں اردو کیبورڈ کی تنصیب۔
ایسا کرتے ہیں اردو صوتی تختہ 2 کو اس میں رکھ دیتے ہیں اور ساتھ میں ہدایات بھی۔
اس سے زیادہ ہم اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے۔
اب آتے ہیں اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کی طرف۔ اگر یہ شامل ہو تو اس کا بہت فائدہ ہو گا، اور اس وقت ہم اس قابل نہیں آتے ہیں کہ یہ ٹاسک انجام دے سکیں۔
ایک اور چیز جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے وہ یونیکوڈ کی طرز پر اردو کیبورڈ کے امیج کی ونڈو ہے۔ ایسے سوفٹ ویئر موجود ہیں جو کہ ایک چھوٹی سی ونڈو کھول دینے ہیں جو کہ تمام ونڈوز کے اوپر موجود رہتی ہے اور وقت پڑنے پر بڑی یا چھوٹی کی جا سکتی ہے۔
مثال کے طور پر ذیل میں ایک ڈکشنری کا ربط موجود ہے۔
http://www.wordbrowser995.com/
جب یہ سافٹ ویئر انسٹال کر کے چلایا جاتا ہے تو یہ ایک چھوٹی سی ونڈو کھول دیتا ہے جو کہ دیگر تمام ونڈوز کے اوپر موجود رہتا ہے اور وقت پڑنے پر چھوٹا یا بڑا کیا جا سکتا ہے۔
اگر یہی سہولت اردو کیوبورڈ کے لیے فراہم ہو جائے تو یقینا اس کا بھی بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ خصوصی طور پر ویب پر اس کا بہت استعمال ہو گا مثال کے طور پر اس ڈسکشن فورم میں لکھتے ہوئے، یا پھر کسی اور ڈسکشن فورم میں اردو لکھتے ہوئے کہ جہاں انہوں نے اردو کیبورڈ کا عکس نہیں دے رکھا ہو گا۔
اسی طرح اردو لائیٹ ایڈیٹر یا ایم ایس ورڈ میں بھی لکھتے ہوئے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے (اصل میں یوں کہنا چاہیے کہ ہر ہر اپلیکشن کے ساتھ اسے استعمال کیا جا سکے گا)
اردو ٹائپنگ کی دنیا میں نیا قدم رکھنے والوں کے لیے یہ سوفٹ وئیر اتنا ہی اہم ہو گا جتنا کہ اردو ٹائپنگ ٹیوٹر۔
نبیل صاحب پہلے ہی بہت سے کاموں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مگر لگتا ہے کہ اردو کا کوئی کام اُس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جبتک نبیل صاحب اسے ہاتھ نہ لگائیں۔ میری خواہش ہے کہ دیگر پروگرامنگ جاننے والے حضرات اس سلسلے میں دلچسپی ظاہر کریں اور نبیل صاحب کا ہاتھ بٹائیں۔
شکریہ۔