اردو انسٹالر کے بارے میں

مہوش علی

لائبریرین
بہت بہت شکریہ نبیل برادر۔

اردو کے لیے آپ کی خدمات بے نظیر ہیں۔

فائر فوکس اور موزیلا میں لیکن ٹیکسٹ کو کاپی اور پیسٹ نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے صرف ایکسپلورر کو ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کی نسبت ہماری محفل کا ٹیکسٹ ایڈیٹر بہت بہتر ہے (اگرچہ کہ یہ مکمل طور پر ویسیوگ نہیں ہے۔

والسلام۔

مزید براں:

ایک ویسیوگ ایڈیٹر تھا NVU کے نام سے، جس کا لنک میں نے اس سے قبل آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا۔
اور پروگرام یہ تھا کہ اُسے اردو ایڈیٹر لائٹ کی طرز پر اردو کے لیے موزوں کریں۔

اس ایڈیٹر میں رائیٹ ٹو لیفٹ سپورٹ پہلے سے ہی موجود ہے۔ کام اُس میں صرف یہ کرنا ہے کہ اردو، انگلش، عربی، فارسی اور سندھی کلیدی تختہ متعارف کروانا ہے (یونی پیڈ کی طرز پر)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلکہ میں چاہتی ہوں کہ ایک ایسا مکمل سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کے لیے دیا جائے جو کہ ذیل کی خصوصیات کا حامل ہو۔

1۔ جو مختلف اردو فونٹز کو انسٹال کر دے۔

2۔ جو یو ایس پی 10 ڈی ایل ایل کو انسٹال کر دے۔

3۔ جو اردو ایڈیٹر لائیٹ (یا پھر نئے ویسیوگ اردو ایڈیٹر کو انسٹال کر دے)

ایسا مکمل سوفٹ ویئر انشاء اللہ بہت کارآمد رہے گا (مثلاً ایک انپیج پروگرام انسٹال کرنے سے یہ ساری چیزیں خود بخود انسٹال ہو جاتی ہیں،مثلا مختلف اردو فونٹز، کلیدی تختے وغیرہ وغیرہ)

والسلام۔
 

اجنبی

محفلین
مجھے اگر کہیں سے ایم ایس آئی انسٹالر بنانے والا پروگرام مل جائے تو میں یہ کام کر دوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
سب سے پہلے مہوش آپ کا شکریہ وزی وگ ایڈیٹر پسند کرنے کا۔ جہاں تک NVu کا تعلق ہے تو مجھے اس میں اردو سپورٹ شامل کرنا کچھ مشکل کام لگ رہا ہے اور مجھے اس کا فائد ہ بھی صحیح طور پر سمجھ نہیں آرہا۔ اس میں اگر لیفٹ ٹو رائٹ سپورٹ موجود ہے اور اگر اس کے ذریعے یونیکوڈ میں کام ہو سکتا ہے تو ان آپریٹنگ سسٹمز میں جہاں اردو کی بورڈ سپورٹ موجود ہے، اس کے ذریعے اردو ویب پیج بنائے جا سکتے ہیں۔ یہ windows 98 پر پھر بھی نہیں چلے گا۔ یہ وہی مسئلہ ہے جو مجھے اردو ایڈیٹر لکھنے کے دوران پیش آیا تھا۔ اسی لیے میں نے اردو ایڈیٹر لائٹ لکھا جو windows 98 پر بھی چل سکتا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اسی طرز پر ایک اپلیکیشن وزی وگ اردو کے ساتھ بھی پیش کردوں۔

فائر فاکس اور موزیلا پر html کاپی پیسٹ کرنا اسی وقت ممکن ہے جب آپ اس کی سیٹنگز میں کچھ ردوبدل کرلیں۔ اس کی تفصیلات آپ شاید یہاں دیکھ چکی ہوں۔

جہاں تک انسٹال پروگرام کے ذریعے فونٹس بانٹنے کا تعلق ہے تو میرے خیال میں ہمیں اس بارے میں کچھ احتیاط کرنی چاہیے۔ میرے پاس InstallShield ہے۔ اس کے علاوہ Visual Studio میں بھی سیٹ اپ پروگرام بنائے جاسکتے ہیں۔ آصف اقبال نے Visual Studio.NET کے ذریعے ہی فونٹس انسٹالر بنایا تھا لیکن اس میں وہی فونٹ شامل ہیں جنہیں ڈسٹریبیوٹ کرنے کی اجازت ہے جیسے کہ نفیس فونٹس وغیرہ۔ یہ مہوش کا پرانا مطالبہ رہا ہے کہ دوسرے عام استعمال ہونے والے فونٹس جیسے کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ وغیرہ بھی سیٹ اپ پراگراموں کے ساتھ ڈسٹریبیوٹ کیے جائیں۔ ایسا تکنیکی طور پر تو ممکن ہے لیکن ہم لائسنسڈ فونٹس کو خود سے ڈسٹریبیوٹ نہیں کرسکتے۔ کیا کہتے ہیں باقی اس بارے میں؟
 
حوصلہ شکنی

جی بالکل ایشیا نسخ اور دوسرے ایسے فونٹ جو فری نہیں ان کو تقسیم کردینا مناسب نہیں بلکہ ان کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے کیونکہ کم از کم ایشیا ٹائپ سے بہتر فونٹ موجود ہیں جو کہ فری ہیں مثلاً اردو نسخ یونی کوڈ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ لوگوں کی آراء کا شکریہ۔

نبیل بھائی، جو باتیں مجھے یہاں طے ہوتی ہوئی دکھائی دی ہیں، وہ یہ ہیں۔

1۔ صرف وہ فونٹ شامل کیے جائیں جو کہ مفت تقسیم کیے جا سکیں۔

(اس لسٹ میں کون کون سے فونٹ شامل ہیں؟ نفیس فیملی، پاک ٹائپ، لطیف اور شاہرزادے، امانت علی گوہر صاحب کے فونٹز، غدیر۔۔۔۔۔۔۔۔)


2۔ ایکس پی اور دو ہزار کے لیے اردو ایڈیٹر، جبکہ 98 کے لیے اردو ایڈیٹر لائٹ۔


3۔ مائکرو سافٹ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ USP10.dll کو ونڈوز کے سسٹم میں انسٹال کیا جائے۔ (یہ بات اُن کے Contract Form میں لکھی ہوئی ہے۔
بلکہ اجازت یہ ہے کہ اس کو صرف ایپلیکیشن کے ساتھ تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ اپلیکشنز ہیں انٹرنیٹ ایکسپلورر، آتشی لومڑی، اوپرا، نیٹ سکیپ، فلاپ۔۔۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ ہمارا سوفٹ ویئر ان اپلیکیشنز کی موجودگی کو چیک کرے اور پھر اُن میں یہ ڈی ایل ایل انسٹال کرے۔

اس کے علاوہ بھی اگر کوئی چیز اردو سپورٹ کے لیے چاہیے، تو وہ بھی شامل ہونی چاہیے۔

مثلاً میں اس بات کے بہت حق میں تھی کہ کسی طرح ایسا آٹو انسٹالر بنایا جائے جو کہ مکمل اردو کیبورڈ کو خود بخود انسٹال کر دے۔

کیا ایسا ممکن ہے؟

البتہ اردو سپورٹ انسٹال کرنے کے لیے لگتا ہے کہ ایسا کوئی آٹو انسٹالر نہیں بنایا جا سکتا۔

والسلام۔
 
یقینی طور پر

میرا بھی یہ شوق رہا ہے کہ ایک انسٹالر لوگوں کے لئے جملہ کام انجام دے دے۔ جب آپ اردو کی بورڈ اور ایشین لینگویجز ایکس پی میں انسٹال کرتے ہیں تو وہ ونڈوز کی انسٹالیشن ڈسک مانگتا ہے۔ تکنیکی اعتبار سے ہم ان تمام فائلوں کو اپنے انسٹالر کا حصہ بنا سکتے ہیں مگر یہ یقینی طور پر غیر قانونی ہوگا۔

یا تو کوئی ایسا انسٹالر ہو جو مطلوبہ فائلوں کے لئے یوزر سے ونڈوز کی سی ڈی مانگ لے۔

بات دلچسپ ہے لیکن موضوع سے ہٹ کر ہے۔ بہتر ہوگا اس کے لئے ایک نیا پیغام لکھ دیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
یقینی طور پر

شارق مستقیم نے کہا:
میرا بھی یہ شوق رہا ہے کہ ایک انسٹالر لوگوں کے لئے جملہ کام انجام دے دے۔ جب آپ اردو کی بورڈ اور ایشین لینگویجز ایکس پی میں انسٹال کرتے ہیں تو وہ ونڈوز کی انسٹالیشن ڈسک مانگتا ہے۔ تکنیکی اعتبار سے ہم ان تمام فائلوں کو اپنے انسٹالر کا حصہ بنا سکتے ہیں مگر یہ یقینی طور پر غیر قانونی ہوگا۔

یا تو کوئی ایسا انسٹالر ہو جو مطلوبہ فائلوں کے لئے یوزر سے ونڈوز کی سی ڈی مانگ لے۔

بات دلچسپ ہے لیکن موضوع سے ہٹ کر ہے۔ بہتر ہوگا اس کے لئے ایک نیا پیغام لکھ دیں۔

شارق صاحب!

جہاں تک اردو سپورٹ انسٹال کرنے کا تعلق ہے، تو یہ خود مائکرو سافٹ کی طرف سے مکمل طور پر فری ہے مگر انہوں نے اس کا طریقہ کار پیچیدہ بنا دیا ہے۔

میں کاپی رائیٹ کے قانون کی خلاف ورزی کے خلاف ہوں، مگر جہاں تک اس معاملے کا تعلق ہے، تو مجھے اخلاقی طور پر یہ کاپی رائیٹ قانون کی خلاف ورزی معلوم نہیں ہوتی (اگرچہ کہ مائکرو سافٹ مجھ سے متفق نہیں ہو گا)۔

میرے خیال میں ای میل کے ذریعے پرائیویٹلی ایسا سوفٹ ویئر تقسیم کیا جا سکتا ہے اور یقینی طور پر بہت بڑا اردو دان طبقہ اس سے مستفید ہو گا۔

والسلام۔

نوٹ:
ایکس پی میں انٹرنیٹ کے لیے اگر ہم ایکسپلورر کا نیا ورژن استعمال کرتے ہیں تو بغیر عربی سپورٹ کے بھی بالکل صحیح ٹیکسٹ نظر آتا ہے۔

اسی طرح اگر صرف کرلپ سے صوتی کیبورڈ انسٹال کر لیا جائے تو اوپن آفس میں بغیر عربی سپورٹ کی تنصیب کیے اردو لکھی جا سکتی ہے۔
 

سیفی

محفلین
یقینی طور پر

شارق مستقیم نے کہا:
میرا بھی یہ شوق رہا ہے کہ ایک انسٹالر لوگوں کے لئے جملہ کام انجام دے دے۔ جب آپ اردو کی بورڈ اور ایشین لینگویجز ایکس پی میں انسٹال کرتے ہیں تو وہ ونڈوز کی انسٹالیشن ڈسک مانگتا ہے۔ تکنیکی اعتبار سے ہم ان تمام فائلوں کو اپنے انسٹالر کا حصہ بنا سکتے ہیں مگر یہ یقینی طور پر غیر قانونی ہوگا۔

یا تو کوئی ایسا انسٹالر ہو جو مطلوبہ فائلوں کے لئے یوزر سے ونڈوز کی سی ڈی مانگ لے۔

بات دلچسپ ہے لیکن موضوع سے ہٹ کر ہے۔ بہتر ہوگا اس کے لئے ایک نیا پیغام لکھ دیں۔

شارق بھیا۔۔۔۔

بہت پہلے میں نے اسی طرح کی ایک درخواست کی تھی۔۔۔۔جناب ہوگا تو غیر قانونی مگر یہ ذہن میں رکھئے کہ بہت سی کمپیوٹر ترقی غیر قانونی طور پر ہی ہوئی ہے۔۔۔۔۔

ویسے اگر آپ یہ تیار کر لیں اور کسی اور جگہ اس کا سیٹ اپ رکھ کر لنک دے دیں تو میرا خیال ہے کہ میرا بہت سا حلقہ احباب کے کمپیوٹر اردو سمجھنے لگ جائیں گے۔۔۔

تو کیا خیال ہے میں کوئی امید لگا لوں۔۔۔۔۔ 8)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش علی اور سیفی ، یہ آپ لوگ کیا کہہ رہے ہیں۔۔ :x ہمم۔۔۔ویسے سوچا جا سکتا ہے اس بارے میں۔ موقع ملنے پر اس جانب توجہ دوں گا۔ باقی دوست اس بارے میں معلومات اکٹھی کریں۔ اس سیٹ اپ کو کم از اردو ویب پر تو ڈاؤنلوڈ کے لیے نہیں پیش کیا جا سکتا، شاید فلسطین میں کوئی فائل سرور اس کام کے لیے زیادہ مناسب ہو۔ :hatoff:
 

الف عین

لائبریرین
بہتر یہی ہوگا کہ صارف سے ونڈوز کی سی ڈی انزرٹ کرنے کا انتظام کیا جائے، باقی کام انسٹالر کر سکتا ہے جو قانونی ہوں مثلاً کی بورڈ کی تنصیب اور فانٹس۔ً
 
میری ووٹ بھی کچھ کرنے کے حق میں ہے، ویسے بھی مائیکروسافٹ کے ان جھمیلوں سے تب ہی جان چھٹے گی جب اس سے بالا ہوکر کچھ ہوگا تو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چلیں مہوش اور سیفی، اب آپ تردد نہ کریں، ڈاکٹر صاحب اندر ہونے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ :p
 

زیک

مسافر
جیسا اعجاز صاحب کہہ رہے ہہیں کہ ایسا انسٹالر ہو جو کاپی رائٹ کا خیال رکھے۔ ونڈوز کی سی ڈی کی ضرورت تو پھر بھی پڑے گی مگر کام ذرا آٹومیٹک ہو جائے گا۔ کیا خیال ہے؟
 
ناں جی ناں، یار کیوں میرے ساتھ ظلم کرنے پر تلے ہوئے ہو۔ بھلا ووٹ دینے سے بھی کوئی اندر ہوا ہے، کدھر ہیں وکیل صاحب؟ ویسے آپس کی بات ہے کہ میرے پاس سوائے چوری کی “کھڑکیاں“ استعمال کرنےکے علاوہ کوئی چارہ نہیں کیونکہ اصل کی قیمت کل 360 یورو ہے جسکے بنتے ہیں تقریباُ 25000 روپئے، پاکستانی سکہ رائج الوقت۔ جی اب بھلے کوئی اندر کردے مگر ہم تو رہے یہ قیمت ادا کرنے سے۔


اچھا نبیل بھائی ایک مسئلہ درپیش ہے کہ اردو کا تختہ انسٹال کرنے بعد معلوم ہوا کہ وہ فونیٹک تو ہے مگر الٹا کام کر رہا ہے۔ مثلاُ او کے نیچے سے ھ، اور ایچ کے نیچے سے ہ برآمد ہورہی ہے۔ جبکہ اسی طرح خ کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ کدھر ہے جبکہ جے کے نیچے سے حمزہ برآمد ہو رہی ہے ۔
یار اسکا کوئی حل بتاؤ۔ اور دعائیں لو۔
 

الف عین

لائبریرین
Onscreen keyboardکھول کر دیکھو تو معلوم ہوگا کہ کیا لے آؤٹ ہے۔ وییسے کبھی کبھی میں نے محسوس کیا ہے کہ اگرچہ Caps Lock کا کچھ اثر نہیں پڑتا، لیکن کبھی کبھی کلیدی تختہ کچھ دیوانگی کی حرکتیں کرنے لگتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
Onscreen keyboardکھول کر دیکھو تو معلوم ہوگا کہ کیا لے آؤٹ ہے۔ وییسے کبھی کبھی میں نے محسوس کیا ہے کہ اگرچہ Caps Lock کا کچھ اثر نہیں پڑتا، لیکن کبھی کبھی کلیدی تختہ کچھ دیوانگی کی حرکتیں کرنے لگتا ہے۔
 
Top