اردو اوپن پیڈ کے لیے اردو کی بورڈ درکار!

نبیل

تکنیکی معاون
جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں، میرا ارادہ ہے کہ کچھ عرصے میں اس فورم پر اردو ویب پیڈ کی جگہ اردو اوپن پیڈ کا استعمال شروع کیا جائے۔ اس طرح صارفین کے لیے ایک سے زیادہ اردو کلیدی تختوں کا استعمال ممکن ہو جائے گا۔ اس وقت اردو ویب پیڈ میں اردو صوتی کی بورڈ استعمال ہو رہا ہے اور اوپن پیڈ میں بھی اردو کے لیے یہی کی بورڈ موجود ہے۔ فورم میں اوپن پیڈ انٹگریٹ کرنے کے بعد اس کے مؤثر استعمال کے لیے ضروری ہے کہ اوپن پیڈ میں اردو کے دوسرے مروجہ کی بورڈز بھی شامل کیے جائیں۔ اس مقصد کے لیے بھی مجھے آپ کا تعاون درکار ہوگا۔

اس تھریڈ کا مقصد اردو کے مختلف رائج شدہ کلیدی تختوں کے متعلق معلومات اکٹھا کرنا اور انہیں اوپن پیڈ میں شامل کرنے کے طریقے پر بات کرنا ہے۔

مجھے ابھی تک ذیل کے اردو کی بورڈز کا علم ہے:

صوتی 2 (یاہو اردو کمپیوٹنگ)
آفتاب
مقتدرہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو اوپن پیڈ میں فونیٹک کی بورڈ UrduPhonetic کے نام سے موجود ہے۔ ذیل کے کوڈ میں دکھایا گیا ہے کہ کوئی نیا کی بورڈ‌ کس طرح create کیا جاتا ہے:

کوڈ:
var UrduPhonetic= new Array();

بنانے کے بعد نئے کلیدی تختے کی تمام کی میپ ڈیفائن کرنے کا مرحلہ آتا ہے۔ ذیل کی مثال سے واضح ہوتا ہے کہ اوپن پیڈ میں کتنے طریقوں سے کی میپ ڈیفائن کیا جا سکتا ہے:

کوڈ:
UrduPhonetic['a']=new Key(0x0627, 0x0622);
UrduPhonetic['[']=new Key(0x64C);
Sindhi[charSingleQuote]=new Key(0x06B1, 0x0640);
اوپر کی مثال سے واضح ہوتا ہے کہ اوپن پیڈ میں کسی key کی تین سٹیٹس تک ڈیفائن کی جا سکتی ہیں۔ پہلے پیرامیٹر میں اس کی نارمل سٹیٹ میں میپنگ ہوتی ہے، دوسرا پیرامیٹر شفٹ سٹیٹ میں میپنگ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ تیسرا پیرامیٹر Alt Gr کی کے ساتھ اس کی میپنگ کو ظاہر کرتا ہے۔ Alt Gr انٹرنیٹ ایکسپلورر پر Ctrl+Alt اور فائر فاکس پر Shift+Alt کی کمبینیشن کے لیے استعمال ہو گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل میں اردو اوپن پیڈ میں موجود فونیٹک کی بورڈ کی مکمل میپنگ دی گئی ہے۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ دوسرے اردو کی بورڈز کے لیے ایسی میپنگ تیار کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

کوڈ:
var UrduPhonetic= new Array();
UrduPhonetic['a']=new Key(0x0627, 0x0622);
UrduPhonetic['b']=new Key(0x0628, 0x0628);
UrduPhonetic['c']=new Key(0x0686, 0x062B);
UrduPhonetic['d']=new Key(0x062F, 0x0688);
UrduPhonetic['e']=new Key(0x0639, 0x0651);
UrduPhonetic['f']=new Key(0x0641, 0x64D);
UrduPhonetic['g']=new Key(0x06AF, 0x063A);
UrduPhonetic['h']=new Key(0x06BE, 0x062D);
UrduPhonetic['i']=new Key(0x06CC, 0x0670);
UrduPhonetic['j']=new Key(0x062C, 0x0636);
UrduPhonetic['k']=new Key(0x06A9, 0x062E);
UrduPhonetic['l']=new Key(0x0644, 0x0628);
UrduPhonetic['m']=new Key(0x0645, 0x64B);
UrduPhonetic['n']=new Key(0x0646, 0x06BA);
UrduPhonetic['o']=new Key(0x06C1, 0x06C3);
UrduPhonetic['p']=new Key(0x067E, 0x064F);
UrduPhonetic['q']=new Key(0x0642, 0x0628);
UrduPhonetic['r']=new Key(0x0631, 0x0691);
UrduPhonetic['s']=new Key(0x0633 , 0x0635);
UrduPhonetic['t']=new Key(0x062A , 0x0679);
UrduPhonetic['u']=new Key(0x0626 , 0x0621);
UrduPhonetic['v']=new Key(0x0637, 0x0638);
UrduPhonetic['w']=new Key(0x0648, 0x0624);
UrduPhonetic['x']=new Key(0x0634, 0x0698);
UrduPhonetic['y']=new Key(0x06D2, 0x06D2);
UrduPhonetic['z']=new Key(0x0632, 0x0630);
UrduPhonetic['0']=new Key(0x0030, charCode(')'));
UrduPhonetic['1']=new Key(0x0031, charCode('!'));
UrduPhonetic['2']=new Key(0x0032, charCode('@'));
UrduPhonetic['3']=new Key(0x0033, charCode('#'));
UrduPhonetic['4']=new Key(0x0034, charCode('$'));
UrduPhonetic['5']=new Key(0x0035, charCode('%'));
UrduPhonetic['6']=new Key(0x0036, charCode('^'));
UrduPhonetic['7']=new Key(0x0037, charCode('&'));
UrduPhonetic['8']=new Key(0x0038, charCode('*'));
UrduPhonetic['9']=new Key(0x0039, charCode('('));
UrduPhonetic['=']=new Key(0x03D, 0x02B);
UrduPhonetic['-']=new Key(0x002D, 0x0640);
UrduPhonetic[',']=new Key(0x060C, 0x064E);
UrduPhonetic['.']=new Key(0x06D4, 0x0650);
UrduPhonetic['/']=new Key(0x002F, 0x061F);
UrduPhonetic['\\']=new Key(0x0674);
UrduPhonetic[';']=new Key(0x061B, 58);
UrduPhonetic['[']=new Key(0x64C);
UrduPhonetic[']']=new Key(0x0652);
UrduPhonetic[charSingleQuote]=new Key(0x2018, 0x201C);
UrduPhonetic['~']=new Key(0x2019, 0x201D);
UrduPhonetic[' ']=new Key(32);
 

دوست

محفلین
بھائی میں نے آپ کی مثال کو اتارا ہے۔ اب اس پر کچھ کام کرنے کی کوشش کروں گا۔میں مقتدرہ کے سلسلے میں کام کرسکتا ہوں۔موجود تو دونوں تختے ہونگے انپیج میں تاہم فی الحال ایک پر کام کی اطلاع دیتا ہوں تاکہ کوئی اور دوست اسی پر کام نہ شروع کردے۔
دعا کیجیےگا کہ کام ہوجائے ایویں پنگا سا لینے لگا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں شاید اس سلسلے میں ایک ضروری ہنٹ دینا بھول گیا کہ اوپن پیڈ کی کی میپنگز یونی پیڈ کی کی میپنگز سے مماثلت رکھتی ہیں اور اسی کی ukb کی بورڈ فائلوں کو دیکھ کر اوپن پیڈ کی کی میپنگ تیار کی جا سکتی ہے جیسے کہ میں پشتو اور سندھی کی میپ کے سلسلے میں کیا تھا۔

یہاں میں اردو آفتاب کی بورڈ کی ukb فائل پوسٹ کر رہا ہوں جو کہ دبئی والے محمد شعیب نے تیار کی تھی۔ اسی طرح اردو مقتدرہ کی بورڈ کی ukb فائل بھی کہیں موجود ہوگی۔ کسی صاحب کو اس بارے میں علم ہو تو یہاں اطلاع فرمائیں۔

یونی پیڈ میں کی بورڈ ڈیفینیشن کے لیے ورچوئل کی بورڈ سکیم استعمال کی جاتی ہے۔ ذیل کی تصویر میں یونی پیڈ کے ورچوئل کی بورڈ کی وضاحت کی گئی ہے اور یہ انفارمیشن یونی پیڈ کی ukb فائلوں سے اوپن پیڈ کے کی میپ بنانے کے لیے بہت مفید ہے۔

3_unipad_keycode_layout_1.gif
 

Attachments

  • aftab_690.zip
    1.3 KB · مناظر: 27

الف عین

لائبریرین
آفتاب اور مقتدرہ بھی میں نے یہاں پوسٹ کر رکھے تھے۔ اس میپنگ سے کام لیا جا سکتا ہے۔ ہاں، یو کے بی جیسی فائل یا کوڈ لکھنا ہو تو اس کے لئے وقت نکالنا ہوگا۔ شاکر مقتدرہ میں لگ گئے ہیں۔ اگر اور کوئی سامنے نہ آیا تو میں آفتاب دیکھتا ہوں۔ بلکہ جب کچھ اور فرصت ملے تو میں اپنے صوتی میں بھی کطھ مزید تبدیلیاں کرنا چاپتا ہوں۔ فی الحال یہ مسئلہ ہے کہ کچھ کیریکٹرس ڈہلیکیٹ ہو گئے ہیں، جیسے مربوطہ گول تا۔
 

دوست

محفلین
http://www.badongo.com/file/500613
یہاں ٹیکسٹ فائل موجود ہے۔
\ کچھ نہیں تھا میں نے اس پر میپنگ کر دی ہے۔// نہیں سمجھ سکا کونسی کلید تھی۔اس کو ٹھیک کرلیجیے گا۔
ویسے مجھ سے اوپن پیڈ پر یہ نہیں چلا۔میں نے کچھ کام کرنے کی کوشش کی تھی مگر انگریزی ہی لکھی جاتی تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوست نے کہا:
http://www.badongo.com/file/500613
یہاں ٹیکسٹ فائل موجود ہے۔
\ کچھ نہیں تھا میں نے اس پر میپنگ کر دی ہے۔// نہیں سمجھ سکا کونسی کلید تھی۔اس کو ٹھیک کرلیجیے گا۔
ویسے مجھ سے اوپن پیڈ پر یہ نہیں چلا۔میں نے کچھ کام کرنے کی کوشش کی تھی مگر انگریزی ہی لکھی جاتی تھی۔

زبردست شاکر اور بہت شکریہ۔ کسی کی میپ کو اوپن پیڈ میں ایک مرتبہ استعمال سے قبل ایکٹیویٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں اس کے متعلق جلد ہی عرض کروں گا۔ ذیل میں آپ کی پوسٹ کی گئی میپنگ ہے۔

کوڈ:
var UrduMuqtadra= new Array();
UrduMuqtadra['a']=new Key(0x0633 , 0x0651);
UrduMuqtadra['b']=new Key(0x0628, 0x003A);
UrduMuqtadra['c']=new Key(0x068B, 0x2019);
UrduMuqtadra['d']=new Key(0x062F, 0x0630);
UrduMuqtadra['e']=new Key(0x0639, 0x063A);
UrduMuqtadra['f']=new Key(0x0641, 0x64F);
UrduMuqtadra['g']=new Key(0x06AF, 0x061F);
UrduMuqtadra['h']=new Key(0x0627, 0x0622);
UrduMuqtadra['i']=new Key(0x06D2, 0x06EB);
UrduMuqtadra['j']=new Key(0x062C, 0x0622);
UrduMuqtadra['k']=new Key(0x06A9, 0x0650);
UrduMuqtadra['l']=new Key(0x0644, 0x0610);
UrduMuqtadra['m']=new Key(0x0645, 0x0632);
UrduMuqtadra['n']=new Key(0x0646, 0x0651);
UrduMuqtadra['o']=new Key(0x06C1, 0x06C3);
UrduMuqtadra['p']=new Key(0x067E, 0x0670);
UrduMuqtadra['q']=new Key(0x0642, 0x0657);
UrduMuqtadra['r']=new Key(0x0631, 0x0691);
UrduMuqtadra['s']=new Key(0x0634 , 0x003A);
UrduMuqtadra['t']=new Key(0x062A , 0x0612);
UrduMuqtadra['u']=new Key(0x062D , 0x062E);
UrduMuqtadra['v']=new Key(0x0648, 0x0621);
UrduMuqtadra['w']=new Key(0x0686, 0x064F);
UrduMuqtadra['x']=new Key(0x0635, 0x0636);
UrduMuqtadra['y']=new Key(0x06CC, 0x0613);
UrduMuqtadra['z']=new Key(0x06BA, 0x0698);
UrduMuqtadra['0']=new Key(0x06F0, 0x0028);
UrduMuqtadra['1']=new Key(0x00F1, 0x0021);
UrduMuqtadra['2']=new Key(0x00F2, 0x0611);
UrduMuqtadra['3']=new Key(0x00F3, 0x005D);
UrduMuqtadra['4']=new Key(0x00F4, 0x005B);
UrduMuqtadra['5']=new Key(0x00F5, 0x0611);
UrduMuqtadra['6']=new Key(0x00F6, 0x0601);
UrduMuqtadra['7']=new Key(0x00F7, 0x0654);
UrduMuqtadra['8']=new Key(0x00F8, 0x064C);
UrduMuqtadra['9']=new Key(0x00F9, 0x0029);
UrduMuqtadra['=']=new Key(0x0624, 0x0622);
UrduMuqtadra['-']=new Key(0x002D, 0x0642);
UrduMuqtadra[',']=new Key(0x0679, 0x2019);
UrduMuqtadra['.']=new Key(0x06D4, 0x0688);
UrduMuqtadra['/']=new Key(0x06EB, 0x061F);
UrduMuqtadra['\\']=new Key(0x0674);
UrduMuqtadra[';']=new Key(0x066C, 0x0618);
UrduMuqtadra['[']=new Key(0x0637, 0x0638 );
UrduMuqtadra[']']=new Key(0x06BE, 0x002F);
UrduMuqtadra['\']=new Key(0x060E, 0x064A);
UrduMuqtadra[charSingleQuote]=new Key(0x06D4, 0x201C);
UrduMuqtadra['~']=new Key(0x0626, 0x064D);
UrduMuqtadra[' ']=new Key(32);
 

دوست

محفلین
بھائی جی \ الٹی سلیش پر کچھ نہیں تھا وہ دیکھ لیجیے گا میں نے اسے میپ کرنے کی کوشش کی تھی۔
// یہ دو سلیش پتا نہیں‌کس لیے تھے۔اس کو ایسے ہی رہنے دیا تھا۔انتظار رہے گا کہ یہ کی بورڈ ٹھیک چلے اور اردوویب میں شامل ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر نے اوپن پیڈ کے لیے مقتدرہ کی بورڈ تیار کر دیا ہے اور میں نے آفتاب کی بورڈ بھی تیار کر لیا ہے۔ یہاں میں مختلف اردو فونیٹک کی بورڈز کے حوالے سے گفتگو کرنا چاہوں گا۔ ایک صوتی کی بورڈ تو وہ ہے جو کہ اردو ویب پیڈ کا حصہ ہے۔ آپ اسے اردو ویب کا صوتی کی بورڈ کہہ لیں۔ میں نے اس کے علاوہ دو اور اردو صوتی کی بورڈز کے متعلق سنا ہے:

1۔ یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ
2۔ کرلپ

سوال یہ ہے کہ کتنے لوگ ان صوتی کی بورڈز کو استعمال کرتے ہیں اور کونسا زیادہ مستعمل ہے؟ کیا ان کے علاوہ بھی اردو کا کوئی اور اہم کی بورڈ وجود رکھتا ہے۔ میں اردو اوپن پیڈ کو اپ گریڈ اور اسے فورم میں شامل کرنے پر کام کر رہا ہوں اور یہ معلومات اس سلسلے میں مفید ثاب ہو سکتی ہیں۔
 

زیک

مسافر
نبیل میرا تو خیال ہے کہ اردوویب اور یاہو اردو کمپیوٹنگ (یعنی اعجاز صاحب) کے صوتی کیبورڈ کچھ ملا دیئے جائیں اور ایک ہی ورژن بنایا جائے۔ میں اعجاز صاحب والا استعمال کرتا ہوں کہ اس میں کنٹرول حروف بھی ہیں مگر کچھ معاملات میں ویب‌پیڈ والا بہتر ہے مثلاً ئ اور ؤ وغیرہ۔

کیا خیال ہے اعجاز صاحب؟
 

الف عین

لائبریرین
میرا کی بورڈ تو جو ورژن یہاں ہے وہ اب تک یاہو گروپ میں پوسٹ ہی نہیں کیا۔ پہلے یہاں اپ لوڈ کیا تھا فیڈ بیک کے لئے۔ اور زکریا، ئ اور ٓٓؤ کو میں نے ان پیج کے مطابق رکھا تھا یہ سوچ کر کہ لوگ ان پیج کے عادی ہیں۔ اور میں اردو ویب اس وجہ سے نہیں کرتا۔ حالاں کہ اردو پیڈ کا ئ اور ؤ زیادہ لاجیکل ہے۔ میرے خیال میں ایک پول کر لیا جائے کہ لوگ کون سا کی بورڈ زیادہ پسند کرتے ہیں۔ یہ بھی اچھی تجویز ہے کہ دونوں کو انٹیگریٹ کر دیا جائے۔ اگر ایسا ہو تو میپنگ مجھے بھی بتا دینا۔ میں بھی صوتی۔3 بنا دوں گا۔
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب پہلے بھی درخواست کی تھی۔اب بھی عرض ہے چاہے پول شول کروا لیں۔مگر اس کام کو کردیں۔
یہ تین چار کنجیاں جان کو آگئی ہیں۔میرا ہاتھ تین چار جگہوں پر چلا جاتا ہے انھیں دبانے کے لیے۔
ان پیج،اردو ویب اور ساتھ صوتی2 مجھے لگ پتے جاتے ہیں انھیں استعمال کرتے ہوئے۔
خود سے کوشش کی تھی مگر ڈاٹ نیٹ فریم ورک ہی نہیں اتار سکا ابھی تک دو بار اتارا دونوں‌ بار فائل کرپٹ فونٹ کرئیٹر کی طرح۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، میں نے اردو ایڈیٹر پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک کام آپ کے ذمے بھی لگا دیا ہے۔ اب پتا نہیں آپ کے پاس ونڈوز 98 رہی بھی ہے کہ نہیں۔ بہرحال آپ Visual Studio.NET انسٹال کریں۔ اس سے ڈاٹ نیٹ فریم ورک خود ہی آپ کے سسٹم پر انسٹال ہو جائے گا۔

اور جن کنجیوں کی آپ بات کر رہے ہیں ان کی تفصیل بھی یہاں لکھ دیں اور ان کی میپنگ کے لیے اپنی ترجیح بھی بتا دیں۔
 

دوست

محفلین
ونڈوز 98 کو تو دیس نکالا مل گیا ہے کب کا۔
ایکس پی اور 2000۔
شفٹ w پر ؤ
یو پر ئ
شفٹ یو پر ء
آئی پر ی
شفٹ سپیس پر زونج
یہ ہی فی الحال میرا خیال ہے۔
 

دوست

محفلین
میری طرف سے بہت بہت شکریہ۔
جانے کیوں پپشتو انداز میں قسم کھا کر یقین دلانے کو دل کر رہا ہے
قسم پہ خدا اس کی بورڈ کی سب سے زیادہ خوشی اور انتظار مجھے ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس پر مزید ڈسکشن کر لی جائے تاکہ کم از کم صوتی کی بورڈ کو سٹینڈرڈائز کیا جا سکے۔ پھر میں بھی اسی میپنگ کو اوپن پیڈ میں شامل کرلوں گا۔

اس وقت انگریزی او (o) پر ذیل کی میپنگ ہے:

او = ہ
شفٹ او = ۃ

میری تجویز ہے کہ ذیل کی میپنگ بھی شامل کی جائے:

altgr او = ہمزہ ہ (ۂ)
 

الف عین

لائبریرین
چلئے سب حضرات اپنی اپنی فرمائشیں یہاں پیش کریں تو جہاں تک ممکن ہو سکے ان کو ونڈوز اور نبیل کے اردو پیڈ کے کلیدی تختوں میں، ان کے مشوروں کو قبول کیا جائے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم
یہاں پر مختلف تختہ ہائے کلید کی بات ہو رہی ہے میرے زہن میں ایک بات آئی تو سوچا چلو آپ لوگوں کو بھی اس میں شریک کر لوں وہ یہ کہ
کیا ایسا ممکن ہے کہ اردو ویب پر استعمال کنندہ اپنی مرضی سے تختہ کلید مدون کرلے اور جب ہر بار وہ لاگ ان ہو تو اسے اپنے پیغامات لکھنے کے لیے وہی تختہ کلید میسر ہو جو اس نے اپنے استعمال کے لیے ترتیب دیا ہو اگر ایسا ہو جائے تو بہت سو کا بھلا ہوگا
اس میں ضرور تیکنیکی پیچیدگیاں آڑے آئیں گی لیکن جب مطمع نظر سامنے ہو تو ایک نہ ایک دن کامیابی ضرور ہو جاتی ہے
اللہ اردو ویب کی ٹیم کو ہمت و حوصلہ دے آمین
 
Top