اردو او سی آر

اظفر

محفلین
یہ کافی پرانی پوسٹس ہیں ۔ آکر میں نتیجہ شاید یہی ہے ابھی تک او سی آر اردو میں ایک سوچ ہی ہے ۔
میں نے اس پر کافی غور کیا ہے ۔ اردو فونٹس میں سے بیشتر کی لاجک بہت پیچیدہ ہے اور اس کیلیے اور سی آر بنانا نہایت محنت طلب کام ہو گا ۔
 
arifkarim

معطل

اگر نوری نستعلیق کو اسٹینڈرڈ بنایا جائے تو یہ سوچ حقیقت بن سکتی ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
دیکھنے میں تو بہت بڑی کامیابی لگ رہی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ کب دستیاب ہوتا ہے۔ ہوتا بھی ہے یا نہیں۔
 
محمدصابر

محفلین
میرے پاس کافی سال پہلے پنجاب یونیورسٹی سے کچھ طالبات آئی تھیں۔ وہ حرف شناس کے نام سے ایک او سی آر بنا رہی تھیں۔ پتا نہیں‌ان کا کیا بنا۔ ان میں سے کوئی بھی میرے رابطے میں‌نہیں ہے۔ بہرحال ویژوئل بیسک کا کوڈ ابھی میرے پاس موجود ہے۔ یہ حروف کی شناخت کر سکتا ہے۔ کوئی اس پر کام کرنا چاہے تو ربط یہاںہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ محمد صابر۔ آپ نے بہت فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے کہ فوراً سورس کوڈ ہی فراہم کر دیا۔ اس سے کچھ نہ کچھ آئیڈیا ضرور مل جانا چاہیے۔ کیا آپ نے خود اسے استعمال کرکے دیکھا ہے؟
 
arifkarim

معطل
بہت شکریہ محمد صابر۔ آپ نے بہت فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے کہ فوراً سورس کوڈ ہی فراہم کر دیا۔ اس سے کچھ نہ کچھ آئیڈیا ضرور مل جانا چاہیے۔ کیا آپ نے خود اسے استعمال کرکے دیکھا ہے؟

نبیل بھائی، اسکی ٹیسٹنگ کرکے کچھ نتائج سے آگاہ کریں۔ میرا Usman Institute of Technology کے طلباء سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ کراچی میں رہنے والے یہ کام کر سکتے ہیں۔
 
محمدصابر

محفلین
بہت شکریہ محمد صابر۔ آپ نے بہت فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے کہ فوراً سورس کوڈ ہی فراہم کر دیا۔ اس سے کچھ نہ کچھ آئیڈیا ضرور مل جانا چاہیے۔ کیا آپ نے خود اسے استعمال کرکے دیکھا ہے؟
اصل میں‌یہ شاید 2004کی بات ہے۔ اُن کا کوئی ایرر آ رہا تھا تو میرے پاس آئی تھیں۔ اور مجھے یاد ہے کہ میں نے وہ ایرر ریموو کر کے اس کو رن کیا تھا تو یہ واقع حرف شناسی ہو رہی تھی۔ لیکن لفظوں‌پر میں نے چیک نہیں‌کیا تھا۔ آج مجھے اپنی Ftpپر نظر آیا تو میں‌نے سوچا کہ شاید کسی کے کام آسکے۔
 
Top