بہت عمدہ جناب۔
inpage کی کامیابی EPS ہے کہ اسے Corel میں آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن میں نے تجربہ کیا MS Word میں اردو فونٹ جیسے کہ جمیل نستعلیق ہے کا استعمال کر کے PDF میں export کر کے پھر EPS میں کنورٹ کیا اور اس کے بعد Corel میں صحیح استعمال ہو سکا۔ اگر آپ سوفٹ ویئر میںeps کا نہ بھی سہی تو PDF کنورٹر کا آپشن دے دیں تو سہولت رہے گی۔
جہاں تک بات ہے اوپن سورس اور کمرشل کرنے کی تو میرے بھائی پائریسی کو نظر انداز نہ کریں جس کے آگے مائکروسوفٹ، ایڈوبی، اور کورل جیسی کمپنیاں کچھ نہ کر سکیں۔ پھر انپیج کو ہی دیکھ لیں، کتنوں نے لائسنس لے رکھا ہے۔ اور بھائی اردو کے معیاری سوفٹ وئیر ہیں ہی کتنے جو ہمارے پاس آپشن ہو کہ یہ خریدنا ہےاور یہ فری والا استعمال کرنا ہے ہم پاکستانیوں کو سوفٹ وئیر، فلمیں اور گانے خریدنے پڑتے تو میرا خیال ہے آج میرے پاس ونڈوز98 ہوتی یا بمشکل XP تک پہنچ پاتا۔
آپ کا ابجد تفصیل سے چیک کر کے آپ کو اپنی آراء سے اگاہ کرتا رہوں گا۔