اردو ایڈیٹنگ کمپوزنگ اور خطاطی کے سوفٹو

شاکرالقادری

لائبریرین
طلحہ۔ یہ فانٹ مل جائے تو کچھ چھیڑ خانی کی جائے اس کے ساتھ۔ قرآن کے لئے واقعی بترین فانٹ لگ رہا ہے۔ اسے ’یونکیڈوایا‘ جا سکتا ہے کیا؟

شکريہ راسخ
کيا آپ ہميں اس اردو پاور سے متعارف کر وا سکتے ہيں
ميرے پا پاور پيج کے نام سے ايک پرانا ان پيج ہے تو سہي ليکن اس ميں يہ فونٹ نہيں ہے

اور جناب اعجاز اختر صاحب ميرا خيال ہے اسے يوني کوڈ ميں تبديل کرنا کوئي مشکل نہيں ہو گا

اور ہاں
آپ نے ايک فونٹ کسي دھاگے ميں متعارف کروايا تھا محفل طلعت کے نام سے

اس فونٹ ميں حروف ع غ کي درمياني شکل جو "ي۔۔۔۔۔۔ع۔۔۔۔۔ني" اور "ن۔۔۔۔غ۔۔۔۔مہ" ميں برنگ سرخ استعمال ہو رہي ہے وہ غلط ہے اور بالکل حرف ف کي درمياني شکل کي طرح ہے گويا ن۔۔۔۔غ۔۔مہ نفم۔۔۔ہ کي طرح پڑھا جاتا ہے ميں نے اسے اپنے پاس تو ٹھيک کر ليا ہے ليکں آپ کو بتاانا ضروري تھا اگر اس کے اعراب مکمل کر ليے جائيں اور ديگر ضروري علامات مہيا کر دي جائيں تو قرآن حکيم ککے ليے يہ فونٹ مناسب ترين ہوگا
 
کیا اردو ایڈیٹرز میں کوئی ایسا ایڈیٹر آیا ہے جو یونی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہو ۔ اگر ان پیج کا کوئی ایسا ورژن ہے تو پلیز بتا دیں کہاں سے ملے گا ؟ سلام
 

الف عین

لائبریرین
سی ڈیک کا ناشر یونی کوڈ پر مبنی ہے۔ سی ڈی کے لئے درخواست دے کر دیکھیں۔ یا ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ فورم میں ہی کہیں میں نے لنکس پوسٹ کئے ہیں۔
 

طمیم

محفلین
قرآن کریم کی کمپوزنگ کے لئے سافٹ ویئر

Quran Publishing Software
یہ پروگرام لیگیچر بیس پر ھے اور انپیج کی بنیاد پر ھی بنایا گیا ھے
اس کے ذریعہ سے بنائی گئی ایک فائل بطور نمونہ پیش خدمت ھے
[http://rapidshare.com/files/59962283/sample.pdf.html]
اس کی قیمت 199,000 روپے ھے ۔
http://www.axiscomputers.com/products/details.asp?pid=6
کیا اس قسم کا فونٹ یونی کوڈ میں‌تیار کیا جاسکتا ھے؟
 

arifkarim

معطل
Quran Publishing Software
یہ پروگرام لیگیچر بیس پر ھے اور انپیج کی بنیاد پر ھی بنایا گیا ھے
اس کے ذریعہ سے بنائی گئی ایک فائل بطور نمونہ پیش خدمت ھے
[http://rapidshare.com/files/59962283/sample.pdf.html]
اس کی قیمت 199,000 روپے ھے ۔
http://www.axiscomputers.com/products/details.asp?pid=6
کیا اس قسم کا فونٹ یونی کوڈ میں‌تیار کیا جاسکتا ھے؟

مزید معلومات کیلئے:
http://www.india-info.net/qps.htm

یونیکوڈ کا تو پتہ نہیں البتہ ان پیج کیلئے یقینا بنایا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ انپیج کا ہی سب سسٹم ہے۔ ہاں اگر کسی نے حاصل کر لیا ہے یہ سافٹ وئر اور فانٹ مل سکتا ہے تو یونی کوڈ بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن وہی بات کہ بغیر وولٹ کے اعراب کی درستگی کی گارنٹی نہیں ہو گی۔ محفل طلعت میں یہی کام باقی ہے۔ ویسے اب بھی یہ قابلِ استعمال ضرور ہے۔
 
یہ انپیج کا ہی سب سسٹم ہے۔ ہاں اگر کسی نے حاصل کر لیا ہے یہ سافٹ وئر اور فانٹ مل سکتا ہے تو یونی کوڈ بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن وہی بات کہ بغیر وولٹ کے اعراب کی درستگی کی گارنٹی نہیں ہو گی۔ محفل طلعت میں یہی کام باقی ہے۔ ویسے اب بھی یہ قابلِ استعمال ضرور ہے۔
جناب کیا آپ نے In Page 3.0کے تمام فانٹ کو یونی کوڈ کر دیاہے ؟
 

دوست

محفلین
کیسی باتیں‌ کرتے ہو بھائی یہ کیا آسان کام ہے کوئی۔۔۔ایک فونٹ نہیں ہوپارہا پچھلے چھ ماہ سے۔۔
 

دوست

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ اس کے علاوہ کوئی "پروفیشنل" اردو سافٹ وئیر موجود نہیں۔۔ایک عرصے سے مستعمل ہے اور لوگ اس کے عادی ہوچکے ہیں۔
 
آخر انپیج کو اردو کا خدا کیوں سمجھا جا رہا ہے؟ کیا اس سے بہتر پروگرامس نہیں بنائے جاسکتے؟ :confused:
اور برائے مہربانی یہ لفظ خدا نا استعمال کیا کرے۔ ہمارا رب العزت صرف ایک ہی ہے ۔۔۔۔۔۔ الحمداللہ عزوجل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ بس اسی کے لیے ہی استعمال ہونا چاہیے ۔ (کسی بھی اور معنی میں ہرگز نہیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
 

دوست

محفلین
عزیزی یہ اردو زبان ہے اور یہاں‌ خدا کا مطلب اللہ ہی لیا جاتا ہے۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث بھول گئے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں‌ پر ہے۔ کون ہے جو "خدا" کہتے وقت اللہ کی طرف اشارہ نہیں کرتا۔ یہ بحثیں چھوڑ دو یار اب پرانی باتیں ہوگئی ہیں۔ میرے جیسے کے وہم و گمان میں بھی دور دور تک ایسا خیال نہیں ہوتا جس سے ملا دیا جاتا ہے۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
کیا اردو ایڈیٹرز میں کوئی ایسا ایڈیٹر آیا ہے جو یونی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہو ۔ اگر ان پیج کا کوئی ایسا ورژن ہے تو پلیز بتا دیں کہاں سے ملے گا ؟ سلام
ان پیج کا آئی۔ٹی۔ درس گاہ ورزن یونی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ غالباً ایم بلال ایم ڈاٹ کام سے آپ حاصل کر سکتے ہیں۔
 

علوی امجد

محفلین
شکريہ راسخ
کيا آپ ہميں اس اردو پاور سے متعارف کر وا سکتے ہيں
ميرے پا پاور پيج کے نام سے ايک پرانا ان پيج ہے تو سہي ليکن اس ميں يہ فونٹ نہيں ہے

ان پیج کے شروع کے ورزن پاور پیج اور اردوپاور کے نام سےاب بھی چل رہے ہیں۔ ان میں سہولت یہ تھی کہ آپ اس کی UTF فائل کو کسی بھی فانٹ ایڈیٹر میں تبدیل کرکے اپنے نام سے محفوظ کرسکتے تھے جو کہ باآسانی ان پیج میں چل جاتی ہیں۔ طلعت فانٹ بھی شائد ایسا ہی کوئی فانٹ ہے۔
مجھے یاد ہے کہ اپنے فانٹ ڈیویلپمنٹ کے ابتدائی دور میں عربی کے فانٹ لے کر ان میں تبدیلیاں کرکے ان کو UTF بنا لیا کرتا تھااور اس وقت میرے پاس کمپیوٹر پر ان پیج کے ۷۰-۸۰ فانٹ چلتے تھے۔ جو دوست دیکھتا حیران رہ جاتا کہ یہ فانٹ کہاں سے آئے؟ ۔ ان میں سے نسخ فانٹ کو تبدیل کرکے میں نے پشتو کی سپورٹ بھی ڈالی تھی جو کہ آج تک بعض پشتو اخبارات اور رسائل میں استعمال ہورہی ہے۔
بعد میں ان پیج ۴ء۲ میں انہوں نے نئے فانٹس کی سپورٹ ختم کردی تھی اور صرف وہی فانٹ چلتے تھے جو ان پیج کے اپنے ہوں۔ لیکن پھر بھی نام تبدیل کئے بغیر ان میں تبدیلی لائی جاسکتی تھی ۔ اس میں ایک فانٹ "حیدر "کو تبدیل کرکے میں نے قرآن پاک کے لئے ایک فانٹ بھی بنایا تھا جس میں مجھے پورا قرآن پاک کمپوز کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی تھی ۔ بعد میں ان پیج کی محدود کیریکٹر سپورٹ کی وجہ سےمجھےاس کو اوپن ٹائپ فانٹ میں تبدیل کرنا پڑا۔بہرحال اس کے ایک دو نمونے میرے پاس کمپیوٹر پر ابھی بھی موجود ہیں۔ جو کہ اپ لوڈ کررہا ہوں۔
میں دیکھتا ہوں کہ شائد یہ سارے فانٹ میرے پاس کمپیوٹر کے کسی پرانے بیک اپ میں موجود ہوں تو شیئرکرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

Hamd-1.gif


SuraInam.gif

نوٹ: مندرجہ بالا دونوں نمونوں میں صرف کمپیوٹر پر فانٹ کی شباہت کو دکھانا مقصود تھا اس لئے ممکن ہے کہ کسی حرف یا اعراب کی غلطی سہوا رہ گئی ہو۔ اگر ایسا ہے تو اپنے پروردگار سے اور آپ سے معافی کا طلبگار ہوں۔
اللہ تعالٰی ہمیں ایسی کسی خطا سے مھفوظ رکھے اور ہماری مغفرت فرمائے۔ آمین!
 
Top