علوی امجد
محفلین
میں نے اردو کا جو پہلا سافٹ وئیر استعمال کیا وہ فاروق صاحب کا "صدف" تھا۔ جس میں شاہکار، سقراط اور سرخاب کی مینول کمانڈ لگانے کےجائے منیوز کے ذریعے کمانڈ لگائی جاتی تھیں۔ جس کی وجہ سے اس میں کام کرنا بڑا آسان تھا۔ میں نے اس زمانے میں اس میں اردو کے کافی اشتہارات اور کتب ڈیزائن کی تھیں۔ پھر انعام علوی کا "گلوبل " مارکیٹ میں آیا۔ گلوبل شائد اردو کا پہلا WYSIWYG سافٹ وئیر تھا۔جس کی سب سے بڑی خوبی نستعلیق میں کشیدہ کا استعمال تھا۔ اس کے علاوہ اس کے نسخ فانٹس کافی خوبضورت تھے۔لیکن وہ اتنا زیادہ چل نہیں پایا جس کی سب سے بڑی وجہ اس کا Base Memory پر چلنا تھا جس کی وجہ سے یہ بہت زیادہ کمپیوٹر کو جام کردیا کرتا تھا۔ شائد انعام علوی نے اس کے بعد ونڈوز کے لئے بھی ایک سافٹ وئیر بنایا تھا۔ جس کا نام تو مجھے یاد نہیں اس میں صرف دو فانٹ تھے۔ لیکن بہت جلد وہ نظروں سے اوجھل ہوگیا۔
بعد میں یونیورسل ورڈ بھی ایک اچھا سافٹ وئیر تھا لیکن اس میں نستعلیق سپورٹ نہیں تھی۔ نسخ کے لئے کافی بہتر سافٹ وئیر تھا۔ پھر ان پیج آیا تو اس کے بعد اردو سافٹ وئیر ڈیویلپمنٹ پر کام ہونا ہی بند ہوگیا۔ حالانکہ الیکٹرونک میڈیا پر اردو کی ترویج و ترقی میں ابھی کافی کام باقی ہے۔