اردو ترجمہ ٹیم

جیسبادی

محفلین
شمشاد، لغت تو کوئی کتابی صورت میں ہی پکڑنی پڑے گی۔ کوئی بھی اردو سے اردو لغت کام کرے گی۔ فیروز سنز وغیرہ کی لغات۔ صرف الفاظ کی فہرست، معٰنی نہیں چاہیے۔ اگر آپ ونڈوز پر ہو، تو notepad میں لکھا جا سکتا ہے، فائل محفوظ کرتے وقت یونیکوڈ utf-8 فارمیٹ چننا چاہیے۔ ہر لفظ علیحدہ سطر پر۔ ہر حرف سے شروع ہونے والے لفظوں کی علیحدہ فائل بنائی جا سکتی ہے۔ ایک حرف کیلئے ایک سے زیادہ فائلیں بھی بن جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ ایک لفظ کے تمام روپ لکھنے ہوتے ہیں، مثلاً

اچھا
اچھی
اچھے

کرتا
کرتی
کرتے

چونکہ آپ عربی بھی لکھتے ہو، اس لئے یہ خیال رہے کہ اردو الفاظ میں عربی حروف کے یونیکوڈ نہ آنے پائیں۔ مثلاً "ہ" "ی" کے اردو اور عربی کے یونیکوڈ فرق ہیں۔ اگر آپ نوٹپیڈ میں فونٹ "نفیس ویب نسخ" فونٹ لاگو کر لو، تو اس طرح کے مسائل آسانی سے پکڑے جا سکیں گے، کیونکہ "نفیس" عربی نہیں دکھاتا۔
 

دوست

محفلین
آداب
بہت دنوں‌بعد یہاں‌حاضری لگوا رہا ہوں۔ مگر میرا خیال ہے میرے پاس کافی کچھ ہے ۔جو آپ سے شئیر کر سکوں۔ پہلے خوشخبری سن لیجیے۔ ورڈ پریس کا اردو ترجمہ مکمل ہوگیا ہے۔ صرف چند اصطلاحات جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور ایک دو اور اصطلاحات جنکی سمجھ نہیں آئی باقی ہیں۔
تاہم میرا خیال ہے کہ تمام ترجمے کو ایک بار پھر دیکھ لیا جائے تاکہ غلطیوں‌کو درست کیا جاسکے۔
دوستوں سے التماس ہے کہ ذرا اک نظر کرم کی اس طرف فرمائیں اور روزیٹا پر جاکر ورڈ پریس کے ترجمے کو ایک نظر دیکھ لیں۔
میرے خیال میں ترجمے کے لیے روزیٹا بہترین ہے۔
اب تو نبیل بھائی کے یوزر سکرپٹ نے کام اور بھی آسان کردیا ہے کاپی پیسٹ کی بجائے وہیں‌‌اردو لکھو۔ اتنی جلدی کام اسی وجہ سے کرسکا ہوں۔ نبیل بھائی کا خصوصی شکریہ۔
اگر فورم پر ترجمہ بنانا ہے تو اس کے لیے روزیٹا جیسا انتظام کریں۔ مجھے تو سچ پوچھیں‌اس کا چسکا پڑ گیا ہے ذرا بھی غلطی ہو جھٹ بتا دیتا ہے مگر فورم پر یہ سب کرنا مشکل ہوگا۔ ہاں ترجمے کے لیے ایک الگ چوپال قائم کرکے اس میں‌تمام ضروری تفاصیل بشمول لغت اور روزیٹا وغیرہ کے روابط مہیا کر دیں۔
نہیں‌تو جو احباب کو بہتر لگے۔ میرے ذہن میں‌جو تھا بیان کر دیا۔
کچھ اصطلاحات میرے ذہن میں بعد میں‌آئیں‌میں‌ کافی ترجمہ کرچکا تھا اب بات یہ ہے کہ آخر میں‌یہ اصطلاحات موجود ہیں یعنی اردو تراجم مگر شروع میں‌رومن انگلش لکھی ہے۔
پلگ‌ان کو میں‌نے امدادیے کا نام دیا ہے۔
آر‌ایس‌ایس کو مجلس بنانا آسان اور اسی کی مناسبت سے اس کا مخفف۔
ایکسٹینشن کے لیے اضافت۔
شاید یہ مضحکہ خیز لگیں‌مگر میرے ذہن میں‌یہ ہی آیا تھا۔ میں‌نے وکی کی آن لائن لغت کا ربط اب دیکھا ہے جب میں‌جواب لکھنے کے لیے یہ پیغام پڑھ رہاتھا۔
خیر ترجمے کے نقائص نظر ثانی میں ٹھیک ہوجائیں
‌‌گے۔ اللہ یہ پہلا اردو اوپن سورس پراجیکٹ مبارک کرے۔
اب مہربانی فرما کر ورڈپریس کی نظر ثانی ذرا جلد فرما دیجیےگا۔ یا اسی تھریڈ میں‌مجھے غلطیاں‌ بتا دیجیے میں درستگی کرکے مکمل کردوں۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
میرے خیال میں آر ایس ایس کے لیے یہی لفظ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایک ویب اسٹینڈرڈ ہوگیا ہے اور اسٹینڈرڈ کا ترجمہ کرنے سے اگلے ڈیولپرز کو مشکلات ہونگی۔ جیسے آپ ایچ ٹی ایم ایل کو یہی لکھتے ہیں براوسر کو براؤسر ہی کہتے ہیں اسطرح دیگر کی چیزوں کا ایسے ہی رکھا جائے تو آسانی ہوگی۔

ایکسٹینشن اور پلگ ان کے بارے میں بھی میری یہی رائے ہے۔
 

زیک

مسافر
شاکر زبردست۔ میرا خیال ہے اب کم از کم تین چار لوگوں کو اسے proofread کرنا چاہیئے۔ میں بھی دیکھتا ہوں اسے۔
 

دوست

محفلین
بات تو ٹھیک ہے مگر میرا خیال ذرا مختلف ہے۔اگر انگریزی بھی ساتھ بریکٹ میں‌چلے اور اردو بھی تو صارفین کو آہستہ آہستہ عادت پڑ جائے گی اردو کی بھی۔ کیا خیال ہے میں‌نے ترجمے میں‌یہ کام ہی کیا ہے بریکٹ میں‌ متعلقہ انگریزی رومن اردو میں‌لکھی ہے۔
ہر اصطلاح کے لیے اس کے متبادل اردو ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں اگر متعلقہ اصطلاح‌کا ترجمہ موجود نہیں‌تو تعریف کو ذہن میں‌رکھ کر مناسب ترین ترجمہ کردیا جائے۔
زکریا بھائی شکریہ اب اس کی نظر ثانی ذرا جلدی ہوجائے تو میں بھی اسے استعمال کر سکوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ کا جواب نہیں ۔:p اس ناچیز کی لکھی گئی یوزر سکرپٹ آپ نے ایک مفید کام کے لیے استعمال کی ہے تو یہ میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے۔ زکریا اس ترجمہ کو دیکھ رہے ہوں گے۔ میرے خیال میں ہمیں اردو ویب پر ورڈ پریس بلاگ پر یہ ترجمہ استعمال کرنا چاہیے اور ایک اردو ورڈپریس انسٹالیشن پیکج بھی تیار کر لینا چاہیے، جسے باقی ڈاؤنلوڈ کر سکیں۔
 
بہت خوب شاکر کمال کر دیا بھئی شاید آپ کے لئے ہی اقبال نے کہا ہے

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
 
آج پھر سے مہوش کی تجاویز پر نطر پڑی تو بے اختیار دعا نکلی کے لوگ کتنی لگن سے اردو کے لئے سوچتے ہیں اور عمل کے کوشاں ہیں اور ہم صرف داد دینے تک ہی محدود رہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ واقعی اگر محفل کو استعمال کیا جائے تو ترجمہ اور دوسرے کاموں کے لئے ممبران کو آسانی سے مائل کیا جاسکتا ہے اور کام کرنے میں بھی آسانی رہے گی۔ جلد اس سمت کوئی مربوط کوشش کرنے کی ضرورت ہے میں جانتا ہوں کہنا بہت آسان اور کرنا کافی مشکل ہے مگر دیکھتے ہی دیکھتے جیسے شاکر نے ترجمے کا کام کر دیا ہے بہت جلد باقی کام بھی ہو جائیں انشاءللہ
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ محب۔

ترجمہ کے لیے روزیٹا استعمال کیا جائے یا پھر محفل، مگر جن بنیادی چیزوں کی طرف میں نے توجہ مبذول کروائی تھی، اُن پر ممبران کو سوچ بچار کرنی چاہیے۔ اور وہ چیزیں یہ تھیں:

1۔ ایک بنیادی اردو لغت، جہاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ لینگوئج میں استعمال ہونے والے الفاظ کا ترجمہ سٹینڈرائزڈ کیا جائے۔

2۔ ایم ایس ورڈ 2003 کا اردو ترجمہ محفل میں یا کہیں اور پبلک کے لیے پیش کیا جائے۔ ایم ایس ورڈ کے اس اردو ترجمے سے کام کو سٹینڈرائزڈ کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ اور اوپر جس بنیادی لغت کا میں نے ذکر کیا ہے، اُس کے تمام الفاظ ہمیں اسی ایم ایس ورڈ کے اردو ترجمہ میں مل سکتے ہیں۔

نبیل بھائی، مجھے آپ کی رائے کا بھی انتظار ہے۔ کیا آپ کے خیال میں ہم محفل کے ایڈیٹر میں جدول بنانے کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں؟ نیز روزیٹا کے وہ کونسے فیچرز ہیں جو محفل میں موجود نہیں، اور اُن کا تدارک کیسے کیا جا سکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم مہوش بہن۔ دراصل آج کل مجھے فورم پر کام کرنے کا بالکل وقت نہیں مل رہا۔ میں نے کافی عرصے سے کئی فیچرز شامل کرنے کا سوچا ہوا ہے۔ اردو جریدے پر بھی کام آگے نہیں بڑھ رہا۔ آج ویک اینڈ شروع ہو جائے گا۔ امید کرتا ہوں کہ تھوڑا بہت کام کر پاؤں گا۔ میں نے شگفتہ بہن سے بھی کافی دنوں کا ٹیبل بنانے کی سہولت شامل کرنے کہا ہوا ہے۔

یہ بتائیں کہ جدول سے آپ کی مراد ٹیبل بنانے کی سہولت ہی یا کچھ اور بھی ؟ میں ٹیبل بنانے کے لیے کوئی BBCode وغیرہ شامل تو کردوں گا لیکن tabular فارم میں اردو لکھنا پھر بھی آسان نہیں ہوگا۔ اس کا اصل حل یہ ہونا چاہیے کہ ایک باقاعدہ وزی وگ ٹیبل ایڈیٹر موجود ہو۔ میرے ذہن میں آئیڈیاز ہیں کہ کیسے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ مسئلہ بس وہی وقت کی کمیابی ہے۔

میں آج پہلی فرصت میں ویب بیسڈ اردو لغت کے بارے میں ایک تجویز پیش کروں گا۔

میں نے روزیٹا استعمال نہیں کیا۔ اس فورم پر سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی پوسٹ‌ کو صرف اسے پوسٹ کرنے والا، ایڈمنسٹریٹر یا پھر فورم کا موڈریٹر ایڈٹ کر سکتا ہے۔ یوں یہاں کونٹینٹ‌ کی مشترکہ ایڈیٹنگ کافی مشکل کام بن جاتی ہے۔ ایک حل اس کا یہ ہے کہ ترجمہ پراجیکٹ‌کے لیے ایک مخصوص فورم بنا کر اس پر کام کرنے والوں کا ایک گروپ بنایا جائے اور اس گروپ کو اس فورم کا موڈریٹر بنا دیا جائے۔ یہ اس مسئلہ کا جزوی حل ہے۔ میرے ذہن میں ایک اور آئیڈیا بھی ہے۔ وہ میں بعد میں پیش کروں گا۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے فورم کو اس کام کے لئے adapt کرنا مشکل ہے۔ میری تجویز یہ ہے کہ ایک آن‌لائن لغت بنائی جائے جس میں عام اصطلاحات ہوں۔ ترجمے کا کام مل کر روزیٹا پر کیا جائے اور discussion فورم پر۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، ایک گھسا پٹا ہیک تو یہ ہوگا کہ وکی پیڈیا کے پیج کو iframe کے ذریعے یہاں ہی embed کر لیا جائے۔ دیکھتا ہوں شاید کوئی بہتر طریقہ نکل آئے۔

یہ بتائیں کہ ورڈپریس کے بعد اب اگلی منزل کیا ہے؟ یقیناً لا تعداد سوفٹویر ہیں جن کا ترجمہ ہونے والا ہے۔ میرے خیال میں زیادہ توجہ ویب اپلیکیشنز جیسے کونٹینٹ ‌منیجمنٹ سسٹمز کے ترجمہ پر دینی چاہیے۔ میرا vision یہ ہے کہ اردو ویب اس ترجمے کے کام کا مرکز بنے۔ کسی CMS یا دوسری ویب اپلیکیشن کا اردو میں ترجمہ ہونا ہی کافی نہیں ہے۔ اس کی سٹائل شیٹ اور ڈیٹابیس وغیرہ میں بھی تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں۔ اس کی مثال خود یہی پی ایچ پی بی بی پر مبنی فورم ہے۔ ایک مرتبہ لینگویج فائلوں کا ترجمہ مکمل ہوجائے تو اس کے بعد اس سوفٹویر کے اردو ورژن کا انسٹالیشن پیکج تیار کرکے ڈاؤنلوڈ کرنے رکھا جا سکتا ہے۔ ہم انشاءاللہ جلد ہی ایک اردو پی ایچ پی بی بی کا بھی انسٹالیشن پیکج تیار کرکے پبلک کے سامنے پیش کریں گے۔ یہ کام کافی پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ امید کرتا ہوں کہ ہم اس کام کو جلد کر پائیں گے۔
 

زیک

مسافر
میں اس ویک‌اینڈ پر ورڈپریس کا ترجمہ پو فائل کی صورت میں یہاں پوسٹ کروں گا۔ اس کے علاوہ جو اصطلاحات میرے خیال میں discuss ہونی چاہیئیں وہ بھی پوسٹ کر دوں گا۔ اس پر بحث کے بعد پو یا مو فائل کو اپنے ڈاؤنلوڈ والے صفحے پر ڈال دیں گے۔

پھر میری تجویز ہے کہ پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا ترجمہ مکمل کیا جائے۔ اس کے لئے دیکھتا ہوں کہ روزیٹا پر کام ہو سکتا ہے یا کچھ اور کرنا پڑے گا۔

سٹائل‌شیٹ اور دوسری تبدیلیاں بھی ضروری ہیں۔ ان کو بھی ساتھ ساتھ کرنا چاہیئے۔ اس سلسلے میں میری تجویز ہے کہ ‌ڈیفالٹ سٹائل وغیرہ میں minimal ردوبدل کر کے اسے اردو کے لئے صحیح بنایا جائے اور پبلک کے لئے پیکج تیار کر لیا جائے۔
 
مہوش علی نے کہا:
شکریہ محب۔

ترجمہ کے لیے روزیٹا استعمال کیا جائے یا پھر محفل، مگر جن بنیادی چیزوں کی طرف میں نے توجہ مبذول کروائی تھی، اُن پر ممبران کو سوچ بچار کرنی چاہیے۔ اور وہ چیزیں یہ تھیں:

1۔ ایک بنیادی اردو لغت، جہاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ لینگوئج میں استعمال ہونے والے الفاظ کا ترجمہ سٹینڈرائزڈ کیا جائے۔

2۔ ایم ایس ورڈ 2003 کا اردو ترجمہ محفل میں یا کہیں اور پبلک کے لیے پیش کیا جائے۔ ایم ایس ورڈ کے اس اردو ترجمے سے کام کو سٹینڈرائزڈ کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ اور اوپر جس بنیادی لغت کا میں نے ذکر کیا ہے، اُس کے تمام الفاظ ہمیں اسی ایم ایس ورڈ کے اردو ترجمہ میں مل سکتے ہیں۔

نبیل بھائی، مجھے آپ کی رائے کا بھی انتظار ہے۔ کیا آپ کے خیال میں ہم محفل کے ایڈیٹر میں جدول بنانے کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں؟ نیز روزیٹا کے وہ کونسے فیچرز ہیں جو محفل میں موجود نہیں، اور اُن کا تدارک کیسے کیا جا سکتا ہے؟

مہوش بجائے اس کے ہم نبیل کے جدول کا انتظار کریں کیوں نہ ہم ایم ایس ورڈ کا اردو ترجمہ یہاں پیش کرنا شروع کردیں۔ نبیل کافی کاموں میں مصروف ہیں اور یقیقنا اگر ہم کسی کام کا آغاز کردیں تو ان کی بھی ہمت بڑھے گی اور کام بھی آگے بڑھے گا۔ جہاں تک لغت کا تعلق ہے کیوں نہ ہم کرلپ کی لغت کا کچھ اور انتظار کرلیں اور صرف ورڈ 2003 پر کام شروع کردیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، جہاں تک plain vanilla phpbb کا تعلق ہے تو میری دانست میں اس کا ترجمہ مکمل ہے اور اس کی ڈیفالٹ سب سلور ٹمپلیٹ بھی چل رہی ہے۔ اس وقت صرف اس چیز کی کسر ہےکہ آپ تازہ ترین ورژن (phpbb 2.0.19) ڈاؤنلوڈ کرکے اس کو یونیکوڈ کا ٹیکہ لگا دیں۔ باقی کام میں سنبھال لوں گا۔ :p

اسی طرح ممبو یا جملہ کا ترجمہ بھی مکمل ہے۔ اس کا انسٹالیشن پیکج بھی تیار کیا جائے گا۔ (کب؟ یہ معلوم نہیں۔ :? 8) )
 
نبیل اب آپ جیسے صاحب علم کو میں غلط کیسے کہہ سکتا ہوں بالکل صحیح کہا آپ نے۔ میں نے ویسے کل شاکر کے ترجمہ پر کچھ نظر ثانی کی تھی اور جاری رکھوں گا۔ بہت محنت سے کام کیا ہے اور اس طرح سے ہمیں فورا کام جاری رکھنا چاہیئے۔ مجھے بھی دھکے دے کر کسی کام پر لگا دیں اب کچھ کچھ مین روزیٹا کو سمجھنے لگا ہوں۔ :wink:
 

زیک

مسافر
plain vanilla phpbb پر بھی کام کرتا ہوں میں اس ویک‌اینڈ۔ اس کی لینگویج فائلز مجھے بھیجیں گے آپ؟ تاکہ میں ٹیسٹ کر سکوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی نے کہا:
نبیل اب آپ جیسے صاحب علم کو میں غلط کیسے کہہ سکتا ہوں بالکل صحیح کہا آپ نے۔ میں نے ویسے کل شاکر کے ترجمہ پر کچھ نظر ثانی کی تھی اور جاری رکھوں گا۔ بہت محنت سے کام کیا ہے اور اس طرح سے ہمیں فورا کام جاری رکھنا چاہیئے۔ مجھے بھی دھکے دے کر کسی کام پر لگا دیں اب کچھ کچھ مین روزیٹا کو سمجھنے لگا ہوں۔ :wink:

محب یار میں کہاں صاحب علم۔۔ میں تو ایک غریب الدّیار عہد، ناآشنائے عصر، بیگانہ خویش، نمک پروردہ ریش، خرابہ حسرت ہوں۔ :oops: :p

زکریا آپ phpbb 2.0.19 تو ڈاؤنلوڈ کریں۔ باقی باتیں بعد میں ہوں گی۔
 
ماشاءللہ ابولکلام آزاد کی اردو شروع ہوگئی نہ
غریب الوطن، مستغرق الائم ، مبتلائے غم روزگار ، احقر اور پر تقصیر لکھنے سے چھوٹ گئے تھے شاید
 
Top