اردو حروف والفاظ کے رومن متبادل بنانے میں اپنا حصہ ڈالیے

محمدصابر

محفلین
مجھے ایک نستعلیق انگلش کنورٹر بھی بنا کر دیں۔ :)
مذاق ایک طرف لیکن اگر اس کو کسی صوتی اطلاقیہ کے لئے بنا رہے ہیں تو سٹینڈرڈ صوتی اطلاقیہ ہی رکھیں جس سے ہم اس اطلاقیہ سے حاصل ہونے والی آؤٹ پٹ کو آسانی سے اُردو میں منتقل کر سکیں۔ اور اس کام کے لئے حرف سے حرف سٹینڈرڈ طے کرلینا ہی کافی ہے۔
 
کافی دنوں سے یہ تھریڈ میری نظروں سے محفوظ رہا ،لگتا ہے اس نے سلمانی ٹوپی پہنی ہوئی تھی ;)
میرا بھی ایک مشورہ ہے ، کہ پہلے تو سعود بھیا گوگل سے اسے رومن میں کنورٹ کروا لیں اور پھر اردو اور رومن الفاظ کو ایکسس میں ڈال کر وی بی یا سی شارپ کی مدد سے ایک چھوٹی سی اپلیکشن بنا لی جائے جو کہ ہر لفظ کو سپیچ سنتھسز کے ذریعے چیک کرنے کی سہولت دے اس کے بعد جہاں تبدیلی کو ضرورت ہو،اسے تبدیل کر کے اپڈیٹ کر لی جائے ۔
نبیل بھائی یہ انٹرانس کیا ہے کچھ سمجھ نہیں آئی، کیا کوئی خاص اپلیکشن ہے جو آپ استمال کرتے ہیں :confused:
 
نبیل

تکنیکی معاون

رومن متبادل تلاش کرنے کے لیے حرف سے حرف سٹینڈرڈ کافی نہیں رہتا۔

کافی دنوں سے یہ تھریڈ میری نظروں سے محفوظ رہا ،لگتا ہے اس نے سلمانی ٹوپی پہنی ہوئی تھی ;)
میرا بھی ایک مشورہ ہے ، کہ پہلے تو سعود بھیا گوگل سے اسے رومن میں کنورٹ کروا لیں اور پھر اردو اور رومن الفاظ کو ایکسس میں ڈال کر وی بی یا سی شارپ کی مدد سے ایک چھوٹی سی اپلیکشن بنا لی جائے جو کہ ہر لفظ کو سپیچ سنتھسز کے ذریعے چیک کرنے کی سہولت دے اس کے بعد جہاں تبدیلی کو ضرورت ہو،اسے تبدیل کر کے اپڈیٹ کر لی جائے ۔
نبیل بھائی یہ انٹرانس کیا ہے کچھ سمجھ نہیں آئی، کیا کوئی خاص اپلیکشن ہے جو آپ استمال کرتے ہیں :confused:

انٹرانس کا ربط
کافی عرصہ تک اردو ویب پر بھی انٹرانس کی انسٹالیشن موجود رہی ہے لیکن سرور کی منتقلی کے بعد سے یہ کام نہیں کر رہی ہے۔ اسے دوبارہ انسٹال کرنا پڑے گا۔
 
ان شاء اللہ اس ویک اینڈ یہ کام کر سکوں گا۔

سعود بھائی! یہ ویک اینڈ تو بس آیا ہی چاہتا ہے۔ منزل کے اتنا قریب پہنچ کر بے تابی اپنے انتہا درجے کو پہنچ گئی ہے۔ میں آپ کی کاوشوں کے پیش کردہ نتائج کا شدت سے منتظر رہوں گا۔ میں آپ کا اور نبیل بھائی کا اس پروجیکٹ کو سنجیدگی سے لینے اور اس پر کام کرنے کی حامی بھرنے کے لیے دل کی انتہائی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔
 
اتفاق سے یہ ویک ایند خاصہ مصروف ہے اور میں فیصلہ بھی نہیں کر پا رہا کہ الفاظ کی کس فہرست کا انتخاب کروں۔ ہونا تو یہ چاہئیے کہ ہمارے پاس الفاظ کی کوئی ایسی فہرست ہو جس میں الفاظ کثرت استعمال کی ترتیب میں ہوں۔ گوکہ ایسی فائل بنائی جا سکتی ہے پر ابھی اس کے لئے مہلت نہیں۔ اب میں یا تو اپنے الفاظ کے ذخیرے کو استعمال کر سکتا ہوں، کرلپ کے جاری کردہ الفاظ کی فہرست استعمال کر سکتا ہوں یا پھر چاچو کے جمع کردہ الفاظ جو اسپیل چیکر میں استعمال ہو رہے ہیں۔ آپ احباب کی جانب سے کوئی مشورہ؟
 
الف عین

لائبریرین
میری فہرست بھی وہی ہے جو کرلپ سے تصحیح اور اضافہ کی ہوئی ہے، جس میں سے تمام حتی الامکان ڈپلیکیٹ اور ’غیر‘ الفاظ نکال دئے گئے ہیں۔
 
میری فہرست بھی وہی ہے جو کرلپ سے تصحیح اور اضافہ کی ہوئی ہے، جس میں سے تمام حتی الامکان ڈپلیکیٹ اور ’غیر‘ الفاظ نکال دئے گئے ہیں۔

میری رائے یہ ہے کہ کرلپ کے جاری کردہ الفاظ کو مدون کرنے کے لیے باقاعدہ ایک پینل بیٹھا ہوگا اور اس پر کافی عرق ریزی کے بعد ہی الفاظ کی فہرست مرتب کی ہوگی۔ اس پر محترم الف عین اس فہرست کا از سر نو جائزہ لینا اور حتی الامکان تمام مکررات کو حذف کرنا گویا سونے پر سہاگہ ہے۔
لہذا میری ناقص عقل کے مطابق بطور رائے کرلپ والوں کی فہرست (جس پر محترم جناب الف عین صاحب نے نظر ثانی کرکے مزید تصحیح کی ہے) ہی اس کام کے لیے موزوں ترین ثابت ہوگی۔
 
الف عین

لائبریرین
میری فہرست میں معرب الفاظ کا اضافہ ہے، تاکہ بے معنی الفاظ کی سپیل چیکنگ کی جا سکے (جیسے گلُ)، چنانچہ اس میں گل، گُل، گُلِ، گِل، گلِ وغیرہ سارے الفاظ شامل کر دئے گئے ہیں۔ مزید یہ روزانہ اپ گریڈ ہوتی رہتی ہے (لیکن ای سنپ میں مہینے پندرہ دن بعد ہی)۔
 
محترم جناب الف عین صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ نے اپنی فہرست میں معرب الفاظ کا تذکرہ کیا ہے تاکہ بے معنی الفاظ کی اسپیل چیکنگ کی جاسکے۔ میرا خیال ہے کہ محترم جناب سعود بھائی کو یہی فہرست درکار ہے۔ آپ سے مؤدبانہ گزرش ہے کہ ازراہ کرم یہ فہرست جناب سعود بھائی کو ارسال فرمائیں تاکہ اس پروجیکٹ پر کام شروع کیا جسکے۔ درخواست پر عمل کرنے کا پیشگی شکریہ
 
میرے پاس وہ فہرست موجود ہے پیارے۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سعود بھائی! اب مجھے یقین ہے کہ یہ کام اپنی پوری رفتار سے شروع ہوجائے گا، کیوں کہ فہرست بھی موجود ہے اور ماشاء اللہ آپ نے گوگل ٹرانسلیشن کو بھی اپنی مرضی کا تابع کرلیا ہے، ایک بار اردو الفاظ کے رومن متبادل معرض وجود میں آجائیں تو پھر انشاء اللہ باقی کام آسان ہوجائے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس کام کا سہرا بھی بالآخر آپ ہی کے سر بندھے گا۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
اللہ آپ کو آپ کے ارادوں میں کامیاب فرمائیں اور اس کام میں آنے والے مسائل ومشکلات کو اپنے فضل وکرم سے دور فرمائیں۔ آمین
 
بھئی یہ سہرا وغیرہ کوفت کا باعث ہوتا ہے۔ ہم نے تو شادی میں بھی اس کا اہتمام نہ کیا۔ :)

ان شاء اللہ کل اس پر ہاتھ ڈالتا ہوں۔ :)
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سعود بھائی! اردو الفاظ کی فہرست کے رومن میں ڈھالنے کا کام کہاں تک پہنچا؟ اگرچہ یہ پوچھنا کچھ مناسب معلوم نہیں ہورہا لیکن محض اپنے دل کی تسلی کے لیے پوچھ رہا ہوں ورنہ مجھے اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ میری نظریں تو صرف اسی جہت میں دیکھ رہی ہیں، جبکہ آپ کو اپنی ذاتی مصروفیات کے علاوہ محفل کے بھی ہر گوشے پر نظر رکھنی پڑتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ محفل کے کئی انتظامی امور بھی انجام دینے پڑتے ہیں، ایسی صورت میں اس پروجیکٹ پر مکمل توجہ دینا انتہائی مشکل ہوگا، لیکن یہ بھی چونکہ ایک اہم کام ہے اور اس کی پیش رفت کا میں شدت سے منتظر ہوں لہٰذا خود پر قابو نہ رکھ سکا اور پوچھنے کی جسارت کربیٹھا ہوں۔ دوسری بات یہ کہ اس سلسلہ میں اگر کسی بھی مرحلہ پر میری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو میں اُس تفویض کردہ کام کو کرنے کے لیے دل وجان سے تیار ہوں۔
اللہ رب العزت آپ کے لیے محفل کے جملہ اُمور کو عمومًا اور رومن الفاظ کی فہرست مرتب کرنے کے کام کو خصوصًا آسان فرمائے اور اس میں پیدا ہونے والے مسائل واشکالات کو اپنے فضل وکرم سے دُور فرمائے۔ آمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
برادرم بس ان دنوں کالج اسائنمینٹ وغیرہ کی چکی میں ایسا پسا ہوں کہ یہ کام اب تک نہ کر سکا۔ ویسے یہ کام ترجیحی فہرست میں سب سے اوپر منتظر پڑا ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہوا میں اسے کرنے کی کوشش کرتا ہوں ان شاء اللہ۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سعود بھائی! میں عید کی چھٹیوں پر ذرا دوسرے شہر جارہا ہوں شاید وہاں انٹر نیٹ کنکشن میسر نہ آسکے، مجھے کامل اُمید ہے کہ اس وقت تک انشاء اللہ رومن الفاظ کی فہرست تیار ہوچکی ہوگی۔ تب تک کے لیے اللہ حافظ
 
Top