شرو ع میں آنے والے تمام حروف پر جب کوئی حرکت ہوگی تو ان کو کیسے ظاہر کیا جائے گا مثلا:
آ ۔ مد کے ساتھ مثلا : آم
اَ ۔ زبر کے ساتھ، مثلا: اَب ، رَب" دَب وغیرہ
اِ ۔ زیر کے ساتھ مثلا، زِپ، چِپ، نِب وغیرہ
اُ۔ پیش کے ساتھ، مثلا: کُب، دُب، چُپ وغیرہ
درمیانی آوازیں ( درمیاں میں آنے والے حروف) مثلا:
اَو ، زبر کی ساؤند کے ساتھ، مثلا: اور وغیر
او، بغیر کسی زبر یا پیش کے مثلا، کور
اُو، پیش کے ساتھ، مثلا: نُور، طُور گھُور وغیرہ
اِی ، زیر کے ساتھ، مثلا: نِیر تِیر کھِیر وغیر
ایّ، شد کے ساتھ مثلا: نیّر بھیّا وغیرہ
اسلم بھائی میرے ذہن میں فی الحال یہی تھا آپ ان کے متبادلات تجویز کر لیں ممکن ہے کوئی اور صاحب اس میں اضافہ کر دیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شاکر القادری صاحب
اُمید ہے کہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔
میری درخواست ہے کہ ان میں وہ الفاظ بھی شامل کردیں جن کی طرف آپ نے اس موضوع پر اپنے پچھلے دھاگے ‘‘اردو حروف والفاظ کے رومن متبادل تجویز کیجئے’’ میں توجہ مبذول کروائی تھی، اس کے علاوہ اس موضوع پر سب سے پہلے جناب شمزا فطامی کے شروع کیے گئے دھاگے بعنوان ‘‘آپ اردو بولتے جایے یہ سوفٹ وئیر لکھتا جائے گا’’ میں بھی کچھ الفاظ کی طرف آپ نے نشاندھی کروائی تھی۔
وہ تمام الفاظ بھی مکررات کو نکال کر اگر اس فہرست میں شامل ہوجائیں تو میرے خیال میں علامات واشکالات والے الفاظ کا ایک اچھا خاصا ذخیرہ معرض وجود میں آجائے گا اور محترم اسلم صاحب کے ساتھ ساتھ محفل کے دیگر باصلاحیت ارکان بھی اس پر رائے زنی کرسکیں گے۔ باقی جہاں تک ایسے الفاظ میں اضافے کی بات ہے وہ بھی دیگر ارکان اپنے ذہن میں آنے والے ایسے الفاظ شئیر کرسکتے ہیں۔ باقی رہ جانے والے الفاظ لسٹ بننے کے بعد جب عملی تجربہ کیا جائے گا، تب بھی بہت سارے الفاظ سامنے آتے رہیں گے اور ساتھ ساتھ ان کے متبادلات بھی باہمی مشورے سے طے ہوتے رہیں گے۔
مکمل لسٹ پر محترم جناب سعود بھائی کام کر رہے ہیں، اُمید ہے کہ وہ بھی جلد ہی مکمل ہوکر منظر عام پر آجائے گی۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ