ایک لغت تو میرے پاس موجود تھی دوسری کے لیے شکریہ۔ مگر ان دونوں لغات کو بہترین نہیں کہا جا سکتا۔ اصل میں یہ انگریزی سے اردو لغت سے بنائی گئی ہیں اور بہت سارے ایسے کلمات جن کی ضرورت نہیں ہے وہ بھی اس میں شامل ہیں۔ اور کچھ ایسے الفاظ جن کا سرے سے تعلق ہی نہیں بنتا وہ بھی موجود ہیں۔ جیسا کہ پہلی پانچ سطریں
ٍ ٰیہ نام قُرانِ پاک کی ہر سُورۃ کے شُروُع ہونے سے پہلے دُہرایا جاتا ہے a l l a h
ٍ { سُورۃ طہَ ۱۴ } سُورۃ القصص ۷۰ a l l a h
ٍ اَلاِنَسانِ ٍ کی مُناسبت سے ہے time [ man ] { ad- dahr ... al-insaan }
ٍ اَلَقیَمَۃِ ٍ کی مُناسبت سے ہے resurrection [ the rising of the dead ] { al-qiyamat }
ٍ اللہ تعالے۱ کی مدد اور فتح اور دین کی تکمیل ٍ s u c c o u r [ h e l p ] ... an - nasr
ٍ تیز آندھی ٍ اور چوتھی اور پانچویں آیات میں the emissaries [ those sent forth ]...al- muursalaat
کوئی تلاش کرنے والا اس کو ایسے تو لکھنے سے رہا۔ اتنی لمبی سطر لکھنے سے بہتر ہے کہ وہ اپنے ذاتی ذہن سے سوچ لے۔
اور القلم والی لغت میرے پاس پہلے سے موجود تھی اس کی ایکسل فائل انٹرنیٹ سے ملی تھی۔ یہ لغت قدرے بہتر ہے لیکن اس میں کچھ خامیاں ہیں جیسے
"ہوئی" کو کبھی "ہئ" اور کبھی "ہوئ" لکھا ہوا ہے لفظ ڈکشنری میں موجود بھی ہوتا ہے لیکن غلط ٹائپنگ کی وجہ سے ملتا نہیں۔
یہ تو ہوئی تنقید۔ اب ان کے فوائد کی طرف آتے ہیں۔ تقریبا سوا دو لاکھ الفاظ ہیں۔ جن کی چھان پھٹک کر کے تقریبا ایک لاکھ الفاظ نکل سکتے ہیں۔ اور ان ایک لاکھ الفاظ کو لکھنے میں آدھی زندگی گزر جائے۔ چھان پھٹک کے لیے بھی تقریبا ایک ماہ سے زائد کا عرصہ درکار ہے۔ لیکن ایک معیاری چیز بن جائے گی۔ جیسا کہ
یَہُودی ٹولَہ jewry; jewishness
یَہودیانَہ judaic,judaical
یَہُودِیانَہ judaistic
یَہُودِیَت jewishness; judaism; judaizer; yahwism; zudaization
یہ بہترین الفاظ ہیں جن کو ایسے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پہلے القلم نامی لغت سے شروع کرتا ہوں اس پر کافی کام میں نے کیا ہوا ہے۔ اس میں سے تقریبا بیس ہزار الفاظ شامل کرتا ہوں۔