دل سخت نژند ہو گیا ہے گویا
اُس سے گلہ مند ہو گیا ہے گویا
پر یار کے آگے بول سکتے ہی نہیں
غالب، منہ بند ہو گیا ہے گویا
عمدہ۔جن کو اس وقت میں اسلام کا دعویٰ ہے کمال
غور سے دیکھا تو اے ذوق ہے اُن کا یہ حال
جیسے محفل میں ہنسانے کو مسلمانوں پر
نقل کرتا ہو مسلماں کی کافر نقال
(ذوق)