تعارف اردو زبان سے محبت

نایاب

لائبریرین
:welcome:

نایاب بھائی آپ یا تو نام بدل لیں یا اوتار ورنہ یہی ہوتا رہے گا:)
محترم نکتہ ور بھائی
بہت معذرت آپ کے دونوں مشورے مسترد ۔۔۔۔۔۔۔
" یہی ہوتا رہے گا " کی پرواہ نہیں کہ بہرصورت " نایاب " ہی رہوں گا ۔،
بہت دعائیں

نایاب بھائی یہ کوئی خاص قسم کا ٹیسٹ ہے آپکی جانب سے، میں خود بھی یہی سمجھا تھا ایک تو نام ایسا ، پھر سونے پہ سہاگا تصویر بھی
محترم بھائی آپ کچھ کچھ درست سمجھے ۔۔۔۔
نام تو بہت پسند ہے اور تصویر اس کی جو کہ جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

میرے خیال سے نام بدلنا آسان رہے گا ۔ :)
شروع شروع میں میں بھی نایاب بھائی کو نام کی وجہ سے "باجی" ہی سمجھتا رہا۔:p
محترم ساقی بھائی
نام ہی تو پہچان ہے ۔ اسے بدلنا کہاں آسان ہے ۔۔۔۔۔؟
اب " باجی " نہیں تو " باجا " سمجھنے لگے ہیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 

ساقی۔

محفلین
محترم ساقی بھائی
نام ہی تو پہچان ہے ۔ اسے بدلنا کہاں آسان ہے ۔۔۔ ۔۔؟
اب " باجی " نہیں تو " باجا " سمجھنے لگے ہیں کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
بہت دعائیں

بالکل ٹھیک کہا ۔ نام بھی آپ کی طرح "نایاب" ہے۔
اب تو "پا جی" سمجنے لگا ہوں ۔(پا ۔جی ، یعنی بھائی جان۔ دوسرے والا" پاجی "نہ سمجھ لیجیے گا۔:))
دعاوں کی مزید درخواست ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
بالکل ٹھیک کہا ۔ نام بھی آپ کی طرح "نایاب" ہے۔
اب تو "پا جی" سمجنے لگا ہوں ۔(پا ۔جی ، یعنی بھائی جان۔ دوسرے والا" پاجی "نہ سمجھ لیجیے گا۔:))
دعاوں کی مزید درخواست ہے۔
سمجھنا کیا اب تسلیم کر ہی لیں مجھ کو " پاجی " میرے محترم بھائی
پاجی ہے " پج " سے اور " پج " لگانا ہی " ٹھگی " ہے ۔
سوہنی سچی ذات آپ کو سچے ساقی کا سایہ نصیب فرمائے ۔۔۔۔۔ آمین
 
مجھے دلی دکھ ہوا کہ آپ سب لوگ دیکھےپرکھے بغیر ہی دوسرے پر اتنے الزام لگا دیتے ہیں۔
اللہ کی قسم وہی دلوں کے بھید جانتا ہے۔کہ میں ابھی تک اس حبیبہ نا می جو بھی محترمہ ہے ۔ اسکو نہیں جانتا۔براہ کرم کسی بھائی پر الزام لگانے سے پہلے یہ تو سوچ لیا کر و کہ ہو سکتا ہے وہ سچا ہی ہو۔
اصل میں مجھے خود ہی وہ کوئی شرارتی یوزر لگتا ہے مونث ہے یا مذکر یہ بھی میرا رب جانتا ہے۔
آپ مجھ پر جتنے بھی الزام لگائیں۔ میں پھر بھی اردو محفل کیلئے آتا رہوں گا۔ ہوسکتا ہے کہ کسی دن آپ پر میری سچائی عیاں ہوجائے۔
میرے دوستو ۔خدا کیلئے نیٹ ایک دھوکہ ضرور ہے پتہ نہیں چلتا کہ سامنے کون ہے۔لیکن پھر بھی کوئی سچا بھی ہو سکتا ہے۔ بعض کے شبہات ہیں۔ کہ شاید مجھے جانتی ہے۔ بعض میرے قابل احترام بھائیوں نے تو یہاں تک کہ مجھے عر ف حبیبہ لکھ ڈالا۔
تو پیارے بھائیو۔ میں نے ایسی حرکت کاکبھی سوچا بھی نہیں۔
اگر آپ مجھے محفل سے کہیں گے چلے جائو تو میں چلا جائوں گا۔
آئیند ہ میںایک لفظ بھی نہیں لکھا کروں گا۔اگر آپ لوگوں نے کوئی سوال پوچھا تو ضرور جواب دوں گا۔
اور میں ایک جدید طریقہ سے 3 سے 6 ماہ کے اندر خطاطی نستعلیق میں سکھا نے کی کلاس شروع کر رہا ہوں۔
اور یہ میرا یقین ہے کہ انشاء اللہ ایسا سکھانے کی قدرت بھی رکھتا ہوں۔
وہ میں القلم سائٹ پر شروع کر رہا ہوں کوئی بھائی شوقین ہوا تو ادھر بھی کلاس شروع کروں گا۔
اگر کوئی بھائی یہ معاملہ بے نقاب کرنے میں میری مدد کرے تو اسے میرا رب اجر دے گا۔
آج سے میں ایک خاموش تماشائی ہوں۔ لیکن اردو محفل نہیں چھوڑوں گا۔
جس کا دل دکھتا ہے جھوٹے الزام پر اس کی حالت رب ہی جانتا ہے لیکن یہ میرا مقدر مجھے پھر بھی اردو محفل سے پیار ہے۔
درمندوں سے مت پوچھ کہا ں بیٹھ گئے

او تیر ی محفل میں غنیمت جہاں بیٹھ گئے
اردو محفل زندہ آباد
 
جبرائیل کنگ بھائی آپ کیوں ناراض ہوتے ہو دراصل کسی نے آپ کے نام سے شرارت کی اور آپ اس کو دل پر لے بیٹھے ایسا نہ کریں اور اس سازش کا مردانہ وار مقابلہ کریں اور ہم تو یہ آس لگائے بیٹھے تھے کہ آپ جیسے جینئس اور پروفیشنل بندے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا پلیز آپ خاموشی کا تالہ توڑ دیں اور جس نے بھی آپ کے ساتھ یہ مذاق یا اوچھا پن کیا ہے اس کا منہ توڑ جواب اپنے پیشہ وارنہ کام سے دیں۔ ہم سب آپ کے مزید خوبصورت اور معلوماتی دھاگوں کے انتظار میں ہیں تو دیر نہ کیجئے شروع ہوجائیے
 
Top