! اردو سرچ انجن !

arifkarim

معطل
یانتھرم نامی ایک اردو سرچ انجن ملا ہے۔ چیک کرکے بتائیں کہ کچھ فائدہ ہے اسکا یا گوگل کی کاپی ہے؟!

b136.gif


لنک:
http://www.yanthram.com/ur/
 

آبی ٹوکول

محفلین
یہ میں نہیں کہہ سکتا کیوں کہ میں نیٹ پر اتنی زیادہ سرچنگ کرتا نہیں ہوں یہ تقابل تو وہی لوگ بہتر انداز میں کرسکتے ہیں جو کہ ہمہ وقت نیٹ پر سرچنگ میں مصروف رہتے ہیں
 

دوست

محفلین
آدھے فارسی کے، آدھے انگریزی کے اور ایک اردو کا نتیجہ پہلے صفحے پر۔ تلاش "بلاگ" کیا تھا۔ بس جاوا سکرپٹ سے اردو لکھنے والا کام ذرا اچھا لگتا ہے۔ صارف کو زبان پلٹنی نہیں‌پڑتی۔
 
ایک مسئلہ تو یہ ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی زبان لکھی جا سکتی ہے، سؤئچنگ ممکن نہیں ہے۔ اگر یو آر ایل میں ur کے بجائے hi کر دیں تو سب کچھ ہندی میں منتقل ہو جاتا ہے۔ اور اسی طرح انگریزی میں۔ خیر دھیرے دھیرے بہتری آتی رہے گی۔ اب تھوڑے دنوں پہلے کی بات ہے ایک سرچ انجن لانچ ہوا تھا cuil.com کے نام سے۔ یہ کسی خاتون کا شروع کردہ تھا جو گوگل کا حصہ رہ چکی ہیں۔ اور گوگل میں ان کا نمایاں کردار ویب سائٹ کیشنگ کے تعلق سے رہا ہے۔

خیر میں اس سرچ انجن کا گوگل سے تقابل کرنا بھی نہیں چاہوں گا۔ ویسے بھی مشاہداتی طور پر چند فقرے تلاش کئے تو زیادہ تر فارسی مواد سامنے آیا۔
 

فاتح

لائبریرین
یاہو کی سرچ اے پی آئی استعمال کی ہے اور کچھ بھی نہیں۔۔۔ مجھ سا ان پڑھ بھی ایسا سرچ انجن کھڑا کر دے گا کہ کرنا ہی کیا ہے:grin:
 

arifkarim

معطل
اردو کی ڈیٹا مائننگ لاطینی زبانوں کی طرح آسان کیوں نہیں ہے؟
کیا فارسی صفحات بہتر ٹیگز فراہم کرتے ہیں؟ اردو سرچ انجن پر بھی کام ہونا چاہیے۔۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
اردو کی ڈیٹا مائننگ لاطینی زبانوں کی طرح آسان کیوں نہیں ہے؟
کیا فارسی صفحات بہتر ٹیگز فراہم کرتے ہیں؟ اردو سرچ انجن پر بھی کام ہونا چاہیے۔۔۔۔۔

(ٹیکنیکل) صوفی صاحب!;) یہ رمزیں تو آپ ہی جانتے ہیں۔۔۔ ہم تو "تجاہل عارفانہ " کی اصطلاح کا مفہوم ہی آپ کی بدولت سمجھ سکے ہیں۔:grin:
 

فاتح

لائبریرین
میں نے جواب دیا ہی کہاں‌ہے۔۔۔ کہتے ہیں‌تو گوگل استادسے پوچھ کر بتاؤں
 
Top