اردو سلیکس اور مستقبل کا لائحہ عمل

مکی

معطل
بلا شبہ اردو سلیکس 2 کے ذریعے اولین نستعلیق اردو لینکس ڈیسک ٹاپ کے خواب کو تعبیر ملی، لیکن یہ سب ایسے ہی نہیں ہوگیا، اور نا ہی یہ اتنا آسان ہے جتنا بظاہر پہلی نظر میں لگ رہا ہے، اس میں بہت سارے عوامل کارفرما ہیں، اور بہت سارے لوگوں کی دن رات کی محنت جلوہ گر ہے، اگر علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق کے موجدین دن رات محنت نہ کرتے تو اردو سلیکس یوں نستعلیق میں نظر نہ آرہا ہوتا..!! اور اگر ایکس ایف سی ای (xfce) کا اردو ترجمہ نہ ہوا ہوتا تو ایسے اردو ڈیسک ٹاپ کے بارے میں سوچنا بھی نا ممکن ہوتا.

اردو سلیکس 2 انہی محبانِ اردو کی محنت کا ثمر ہے جو اب آپ کے ہاتھوں میں ہے، اب اس پر بات ہوتی رہے گی، جن کے پاس نہیں چلے گی وہ شکایت کریں گے، اور ماہرین تنقید، یہ سلسلہ تو چلتا رہے گا.. لیکن یہ کارواں یہیں نہیں رکنا چاہیے، اسے آہستہ ہی سہی، آگے ضرور بڑھتے رہنا چاہیے.

میں نے ایکس ایف سی ای 4.4.1 کا ترجمہ کیا تھا لیکن اردو سلیکس 2 میں، میں نے ایکس ایف سی ای 4.4.3 کا استعمال کیا ہے کیونکہ یہی ایکس ایف سی ای کا ایسا ورژن ہے جس میں 4.4.1 کا ترجمہ استعمال کرنے سے زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا، لیکن اس وقت ایکس ایف سی ای کا ورژن 4.6.1 دستیاب ہے، اردو سلیکس 2 کی تیاری کے دوران میں ترجمہ کو حالیہ ورژن پر اپگریڈ کرتا رہا تھا جو اب مکمل ہوگیا ہے، چنانچہ میں نے اردو سلیکس میں ایکس ایف سی ای کا حالیہ ورژن 4.6.1 نصب کرنے کا تجربہ کیا ہے جو کافی حد تک کامیاب رہا ہے، سابقہ تجربہ کے تحت اردو کے حوالے سے تمام مسائل تو فوری طور پر حل ہوگئے ہیں تاہم ابھی بھی کچھ دیگر مسائل درپیش ہیں، انہیں ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگے گا، سب سے بڑا مسئلہ اسے سٹارٹ کرنے کا ہے جو عام صارف کے بس کا کام نہیں ہے، میں کوشش کر رہا ہوں کہ یہ خودکار طور پر سٹارٹ ہو، ذیل میں اردو سلیکس میں ایکس ایف سی ای 4.6.1 کا ایک سکرین شوٹ ملاحظہ فرمائیں:



ایکس ایف سی ای کے علاوہ ہمیں ایک اور اردو ڈیسک ٹاپ بھی میسر ہے جو ایل ایکس ڈی ای (LXDE) ہے اور جس کا ترجمہ حال ہی میں، میں نے مکمل کیا ہے، میری کوشش ہے کہ اردو سلیکس کا ایک ورژن ایل ایکس ڈی ای پر مبنی بھی تیار کیا جائے، میں نے اسے نصب کرنے کا بھی ایک تجربہ کیا ہے جو بری طرح ناکام رہا ہے، ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ چل تو جاتا ہے مگر اگلے ہی لمحے کریش ہوجاتا ہے اور صرف ایک سیاہ سکرین باقی رہ جاتی ہے.

ایکس ایف سی ای 4.6.1 کے تیار ہوجانے پر اپڈیٹ پیش کی جائے گی یا اردو سلیکس 3 جاری کیا جائے گا اس کا انحصار آئندہ کی صورتحال پر ہے.
 

arifkarim

معطل
بھائی میرا خیال ہے کہ بجائے نئی چیز میں‌ہاتھ ڈالنے کے پہلے سلیکس کے ہی نئے ورژن کا اردو لوکولائز پیش کیا جائے۔ شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر مکی بھائی۔ اردو سلیکس 2 کے اجراء کے بعد پہلی مرتبہ میں نے سنجیدگی سے لینکس کے استعمال کے بارے میں غور کرنا شروع کیا ہے۔ میرے خیال میں نستعلیق اردو ڈیسک ٹاپ کے ساتھ لینکس کے استعمال کے لا محدود ممکنات ہیں۔ ایمبیڈڈ ڈیوائسز کی دنیا میں بھی لینکس بہت مقبول ہے۔ اگر ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز پر بھی لینکس نستعلیق اردو ڈیسک ٹاپ کے ساتھ کامیابی سے چل پڑے تو یہ بھی ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ بہرحال اس منزل تک پہنچنے کے لیے کافی تحقیق اور محنت کی ضرورت پڑے گی۔

میں یہاں یہ دریافت کرنا چاہ رہا تھا کہ جب زوبنٹو کی شکل میں ایک xfce ڈیسک ٹاپ پر مبنی ڈسٹری بیوشن موجود ہے تو اسی میں اردو ترجمہ اور نستعلیق فونٹ شامل کرکے اسے جاری کرنے پر کام کیوں نہ کیا جائے؟ اگر یہ ڈسٹریبیوشن آفیشلی جاری کرنا ممکن نہ ہو تو اسے خود سے ڈسٹریبیوٹ کرنے کی تحریک چلائی جا سکتی ہے۔
 

مکی

معطل
میں بھی انہی خطوط پر سوچ رہا ہوں نبیل بھائی کہ کسی طرح زوبنٹو کا اردو نسخہ تیار کیا جائے، لیکن تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ابھی ہمیں اس پر کافی تحقیق کرنی پڑے گی، ابنٹو کا ڈھانچہ کافی مختلف ہے اور اس حوالے سے ہماری معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں.. لیکن بہرحال مستقبل کافی روشن ہے..

فی الحال میری اور ابو شامل صاحب کی کوشش ہے کہ کسی طرح اردو سلیکس کی سی ڈی مارکیٹ میں دستیاب کرائی جائے..
 

فخرنوید

محفلین
لیکن اس سے پہلے اس کا ایک عدد اردو میں ٹیٹوریل بھی موجود ہو نا چاہیے جس سے اس کے استعمال کا طریقہ بھی آسان ہو جائے ۔

اس کی انسٹالیشن
اس کو رن کرنا
اس کی کنفیگریشن
اس کے ڈرائیورز

وغیرہ
 

خواجہ طلحہ

محفلین
میرا بھی یہی مشورہ ہے کہ پہلے لینکس استعمال سے متعلق مواد مہیا کیا جائے. انسٹالیشن وغیرہ کے بعد سب سے پہلے مسئلہ ڈرائورز کا آتا ہے. موڈیم ،پرنٹر،سکینر، وغیرہ
اور ونڈوز استعمال کرنے والے عام بندے کو تو چلانے کے بعد یہی پتہ نہیں چلتا کہ شروع کہاں سے کروں.
میں نے کچھ عرصہ پہلے اوبنٹؤ انسٹال کی تھی .اور سب سے پہلے موڈیم کا مسئلہ حل کرنے نکلا تھا. جس میں دوماہ کے بعد جاکر کامیا بی ملی.
 

arifkarim

معطل
فی الحال میری اور ابو شامل صاحب کی کوشش ہے کہ کسی طرح اردو سلیکس کی سی ڈی مارکیٹ میں دستیاب کرائی جائے..
کراچی کا رینبو سینٹر سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فروخت کیلئے بے مثال ہے۔ وہاں جاکر انکے پبلشرز سے بات کی جاسکتی ہے۔ یوں ملک و بیرون ملک بھی اسکی ترسیل ممکن ہوگی!
 

جیسبادی

محفلین
مکی صاحب،
اردو سلیکس کا میں نے کچھ شمارندوں پر تجربہ کیا مگر xconf کی طرف سے کچھ مایوسی ہوئی۔ بہت سے شمارندہ intel graphics card استعمال کرتے ہیں، شاید ATI کی وجہ سے پھڈا ہؤا ہو۔ kernel میں بھی کچھ مسئلہ نظر آیا۔ پھر میں نے نیا slax چلا کر دیکھا تو اس میں ایسے مسائل نہیں تھے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ آپ نے اردو سلیکس بناتے ہوئے پہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔

اب جبکہ LXDE کا ترجمہ ہو چکا ہے تو بہتر ہو گا کہ LiveCD میں بھی اسی کو بنیاد بنایا جائے۔
micro knoppix ایک ایسی liveCD ہے جو LXDE ہی استعمال کرتی ہے۔ اگر اس میں اردو ترجمہ اور اردو کلیدی تختہ ڈال کر جاری کر دیں تو بہترین ہو گا۔ بہت زیادہ تبدیلوں سے گریز کرنا ہی بہتر ہے کیونکہ ان CD's کو بہت سی testing کے بعد جاری کیا جاتا ہے جس کا تبدیلیوں کے بعد ٹھیک کام کرنے کی ضمانت نہیں ہوتی۔

http://www.knopper.net/knoppix/knoppix60-en.html
 

مکی

معطل
مکی صاحب،
اردو سلیکس کا میں نے کچھ شمارندوں پر تجربہ کیا مگر xconf کی طرف سے کچھ مایوسی ہوئی۔ بہت سے شمارندہ intel graphics card استعمال کرتے ہیں، شاید ati کی وجہ سے پھڈا ہؤا ہو۔ kernel میں بھی کچھ مسئلہ نظر آیا۔ پھر میں نے نیا slax چلا کر دیکھا تو اس میں ایسے مسائل نہیں تھے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ آپ نے اردو سلیکس بناتے ہوئے پہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔

اب جبکہ lxde کا ترجمہ ہو چکا ہے تو بہتر ہو گا کہ livecd میں بھی اسی کو بنیاد بنایا جائے۔
micro knoppix ایک ایسی livecd ہے جو lxde ہی استعمال کرتی ہے۔ اگر اس میں اردو ترجمہ اور اردو کلیدی تختہ ڈال کر جاری کر دیں تو بہترین ہو گا۔ بہت زیادہ تبدیلوں سے گریز کرنا ہی بہتر ہے کیونکہ ان cd's کو بہت سی testing کے بعد جاری کیا جاتا ہے جس کا تبدیلیوں کے بعد ٹھیک کام کرنے کی ضمانت نہیں ہوتی۔

http://www.knopper.net/knoppix/knoppix60-en.html

اردو ابنٹو ایل ایکس ڈی ای پر مبنی ہے.. مجھے امید ہے کہ یہ آپ کو مایوس نہیں کرے گی..
 

asakpke

محفلین
میں بھی انہی خطوط پر سوچ رہا ہوں نبیل بھائی کہ کسی طرح زوبنٹو کا اردو نسخہ تیار کیا جائے، لیکن تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ابھی ہمیں اس پر کافی تحقیق کرنی پڑے گی، ابنٹو کا ڈھانچہ کافی مختلف ہے اور اس حوالے سے ہماری معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں.. لیکن بہرحال مستقبل کافی روشن ہے..

فی الحال میری اور ابو شامل صاحب کی کوشش ہے کہ کسی طرح اردو سلیکس کی سی ڈی مارکیٹ میں دستیاب کرائی جائے..

کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ ہم اوبنٹو کا لانچ پیڈ پر ترجمہ کریں؟
 
Top