مکی
معطل
بلا شبہ اردو سلیکس 2 کے ذریعے اولین نستعلیق اردو لینکس ڈیسک ٹاپ کے خواب کو تعبیر ملی، لیکن یہ سب ایسے ہی نہیں ہوگیا، اور نا ہی یہ اتنا آسان ہے جتنا بظاہر پہلی نظر میں لگ رہا ہے، اس میں بہت سارے عوامل کارفرما ہیں، اور بہت سارے لوگوں کی دن رات کی محنت جلوہ گر ہے، اگر علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق کے موجدین دن رات محنت نہ کرتے تو اردو سلیکس یوں نستعلیق میں نظر نہ آرہا ہوتا..!! اور اگر ایکس ایف سی ای (xfce) کا اردو ترجمہ نہ ہوا ہوتا تو ایسے اردو ڈیسک ٹاپ کے بارے میں سوچنا بھی نا ممکن ہوتا.
اردو سلیکس 2 انہی محبانِ اردو کی محنت کا ثمر ہے جو اب آپ کے ہاتھوں میں ہے، اب اس پر بات ہوتی رہے گی، جن کے پاس نہیں چلے گی وہ شکایت کریں گے، اور ماہرین تنقید، یہ سلسلہ تو چلتا رہے گا.. لیکن یہ کارواں یہیں نہیں رکنا چاہیے، اسے آہستہ ہی سہی، آگے ضرور بڑھتے رہنا چاہیے.
میں نے ایکس ایف سی ای 4.4.1 کا ترجمہ کیا تھا لیکن اردو سلیکس 2 میں، میں نے ایکس ایف سی ای 4.4.3 کا استعمال کیا ہے کیونکہ یہی ایکس ایف سی ای کا ایسا ورژن ہے جس میں 4.4.1 کا ترجمہ استعمال کرنے سے زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا، لیکن اس وقت ایکس ایف سی ای کا ورژن 4.6.1 دستیاب ہے، اردو سلیکس 2 کی تیاری کے دوران میں ترجمہ کو حالیہ ورژن پر اپگریڈ کرتا رہا تھا جو اب مکمل ہوگیا ہے، چنانچہ میں نے اردو سلیکس میں ایکس ایف سی ای کا حالیہ ورژن 4.6.1 نصب کرنے کا تجربہ کیا ہے جو کافی حد تک کامیاب رہا ہے، سابقہ تجربہ کے تحت اردو کے حوالے سے تمام مسائل تو فوری طور پر حل ہوگئے ہیں تاہم ابھی بھی کچھ دیگر مسائل درپیش ہیں، انہیں ٹھیک کرنے میں کافی وقت لگے گا، سب سے بڑا مسئلہ اسے سٹارٹ کرنے کا ہے جو عام صارف کے بس کا کام نہیں ہے، میں کوشش کر رہا ہوں کہ یہ خودکار طور پر سٹارٹ ہو، ذیل میں اردو سلیکس میں ایکس ایف سی ای 4.6.1 کا ایک سکرین شوٹ ملاحظہ فرمائیں:
ایکس ایف سی ای کے علاوہ ہمیں ایک اور اردو ڈیسک ٹاپ بھی میسر ہے جو ایل ایکس ڈی ای (LXDE) ہے اور جس کا ترجمہ حال ہی میں، میں نے مکمل کیا ہے، میری کوشش ہے کہ اردو سلیکس کا ایک ورژن ایل ایکس ڈی ای پر مبنی بھی تیار کیا جائے، میں نے اسے نصب کرنے کا بھی ایک تجربہ کیا ہے جو بری طرح ناکام رہا ہے، ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ چل تو جاتا ہے مگر اگلے ہی لمحے کریش ہوجاتا ہے اور صرف ایک سیاہ سکرین باقی رہ جاتی ہے.
ایکس ایف سی ای 4.6.1 کے تیار ہوجانے پر اپڈیٹ پیش کی جائے گی یا اردو سلیکس 3 جاری کیا جائے گا اس کا انحصار آئندہ کی صورتحال پر ہے.