اردو سلیکس کی تیاری

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

قصہ کچھ یوں ہے کہ کوئی دو سال قبل میں نے سلیکس لینکس (Slax Linux) ڈاونلوڈ کی تھی جو کہ ایک لائیو سی ڈی ڈیسٹرو ہے مگر اس میں عربی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے میں نے اسے نظر انداز کردیا حالانکہ اس کا پیکجنگ کا نظام بہت ہی زبردست اور آسان تھا مگر ہمیں تو عربی چاہیے تھی..

پھر ہوا یوں کہ کچھ عرصہ قبل یہ جان کر حیرت ہوئی کہ عربوں نے سلیکس میں تبدیلیاں کرکے اس میں عربی سپورٹ شامل کردی تھی يعني Arabic Slax.. سو ہم نے بھی ڈاونلوڈ کی اور یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ عربوں نے سلیکس میں اچھی خاصی تبدیلیاں کردی تھیں، انٹرفیس مکمل عربی تھا، عربی کیبورڈ بطور ڈیفالٹ موجود تھا، اچھے خاصے عربی فونٹ بھی شامل کیے گئے تھے، اس کے علاوہ کچھ جمالیاتی کام بھی کیا گیا تھا جس کے تحت سلیکس کا اصل وال پیپر غائب تھا اور اس کی جگہ ایک دوسرے خوبصورت وال پیپر نے لے رکھی تھی ساتھی ہی کچھ اضافی وال پیپر بھی موجود تھے..

یہ سارا کام دیکھ کر میں متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا کیونکہ اصل سلیکس میں بہت بری طرح سے عربی سپورٹ مفقود تھی حتی کہ کیبورڈ لے آؤٹ تک نہیں تھا.. سوچا جب وہ لوگ ایسا کر سکتے ہیں تو ہم بھلا کیوں Urdu Slax نہیں بناسکتے؟! سو ہم نے بھی اس میدان میں کودنے کی ٹھانی اور مسلسل دو ماہ کی درد سری اور کوئی چار درجن سیڈیز خراب کرنے کے بعد بالآخر کامیاب ہو ہی گئے.. :D

ذیل کی تصویر میری تیار کردہ 'اردو سلیکس' کی ہے جس میں آپ وال پیپر کی تبدیلی اور سسٹم ٹرے میں اردو کیبورڈ کی بطور ڈیفالٹ موجودگی ملاحظہ کرسکتے ہیں:

snapshot1za3.png


ذیل کی تصویر کے ورڈ پراسیسر کی ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اردو فونٹ پہلے سے ہی موجود ہیں:

snapshot2vg5.png


یہ تھے کچھ ابتدائی تجربات کے نتائج، اگرچہ ابھی بہت سارے مسائل درپیش ہیں جن کا حل ہونا لازمی ہے، مگر میں پر امید ہوں کہ ان مسائل پر قابو پالیا جائے گا..

یہ سب شیئر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اردو سلیکس کے حوالے سے آپ لوگوں کی رائے لی جائے اور اردو سلیکس کا ایک ایسا ورژن تیار کیا جائے جس میں نہ صرف اردو کیبورڈ بطور ڈیفالٹ موجود ہو، بلکہ اردو فونٹس، ممکنہ اردو اطلاقیے، اور کچھ ایسی علمی اور مفید دستاویزات بھی شامل کی جائیں جس سے کہ عام صارف مستفید ہوسکے اور لینکس کے حوالے سے اردو کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے..

آپ کی آراء کا انتظار رہے گا..

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی، زبردست۔۔
آپ نے اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں زبردست دھماکہ کیا ہے۔ جزاک اللہ خیر۔

ہم آپ کی جانب سے اس کی مزید تفصیلات کے منتظر رہیں گے۔ آپ بھی اس سلسلے میں ضروری کاموں کی لسٹ فراہم کر دیں تاکہ لوگ آپ کا ساتھ سے سکیں۔ اردو سلیکس ڈسٹریبیوشن کا سائز کیا ہے اور اسے ڈاؤنلوڈ کے لیے فراہم کیے جانے کا کیا پلان کیا گیا ہے؟
 

پاکستانی

محفلین
جزاک اللہ مکی
Urdu Slax واقعی کسی دھماکے سے کم نہیں،اللہ آپ کو اس میں کامیابی عطا کرے۔۔۔آمین


مزید تفصیل کا انتظار رہے گا۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شکریہ نبیل بھائی..

اصل سلیکس کا حجم 192.3 میگابائٹ ہے جو کہ اگر موازنہ کیا جائے تو کافی کم ہے.. اردو سلیکس جو کہ فی الوقت تجرباتی مراحل میں ہے یہ تبدیلیاں کرنے کے بعد اس کا حجم 199.5 میگابائٹ ہوگیا ہے.. آخری حجم کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم اس میں مزید کیا کیا شامل کریں گے..

میرا خیال ہے کہ ابھی اس کا مزید کوئی ایک سے دو میگابائٹ حجم بڑھے گا کیونکہ کچھ مزید پیچز شامل کرنا لازمی ہیں..

کاموں کی لسٹ یہ ہے کہ سب سے پہلے تو تمام بنیادی اردو فونٹس فراہم کیے جائیں.. سابقہ ڈاونلوڈ سیکشن میں فونٹ موجود تھے مگر اب تو ڈاونلوڈ سیکشن ہی ویران پڑا ہے.. حقیقتاً مجھے نہیں معلوم کہ کون کون سے فونٹ شامل کرنے ہیں..

سابقہ ڈاونلوڈ سیکشن میں ونڈوز کے لیے ایک فونٹ انسٹالر موجود تھا اگر اس کے فونٹ مل جائیں تو بڑی آسانی ہوجائے کیونکہ میرے پاس اسے انسٹال کرنے کے لیے ونڈوز نہیں ہے.. :(

اس میں مزید سوفٹ ویر شامل کرنا پلان میں فی الوقت نہیں ہے کیونکہ اس سے اس کا حجم مزید بڑھ جائے گا اگرچہ اردو سوفٹ ویر شامل کرنے میں کوئی تامل نہیں ہے.. دوسرا اس میں سوفٹ ویر شامل کرنا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے وہ کافی آسان کام ہے جس پر بعد میں سورج کی روشنی ڈالی جائے گی..

البتہ مفید دستاویزات یا کتابیں شامل کی جاسکتی ہیں مگر اس بارے میں بھی میری معلومات کافی ناقص ہیں.. دوسرا ایسی کوئی دستاویزات ہیں بھی کہ نہیں یہ بھی اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے..؟!

ہوسٹنگ کی بات کرکے آپ نے گویا ایک اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلائی ہے جس پر میں بھی پہلے دن سے ہی سوچ بچار کر رہا ہوں.. انٹرنیٹ پر ایسی کوئی مفت ہوسٹنگ کی سائٹ نہیں ہے جو اتنا حجم ایک ساتھ اپلوڈ کرنے دے.. ہاں البتہ اسے تقسیم کیا جاسکتا ہے مگر یہ ایک عام آدمی کے لیے پیچیدہ مسئلہ ہوگا..

حقیقتاً ہوسٹنگ کے حوالے سے میں آپ کی طرف دیکھ رہا ہوں.. :d

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی، ہوسٹنگ کے حوالے سے ہم سے جو سکا ہم اس پراجیکٹ کے لیے کریں گے۔

میں جلد ہی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں فونٹس انسٹالر فراہم کر دوں گا۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شکریہ نبیل بھائی..

مجھے یقین ہے کہ ہوسٹنگ کا مسئلہ آپ ہی حل کریں گے..

فونٹ انسٹالر کا میں کیا کروں گا نبیل بھائی.. مجھے تو فونٹ چاہئیں..

واللہ الموفق
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحن الرحیم

یہ نکتہ بھی میرے پیشِ نظر ہے مگر اس کے لیے پورے کیڈی کا ترجمہ کرنا پڑے گا جو کہ فردِ واحد کے بس کی بات نہیں.. ویسے سلیکس میں یہ کام ہے بہت آسان..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
واہ۔
لیکن میں ابھی کچھ کرنے سے قاصر ہوں ورنہ ابھی فونٹ تو فراہم ہوجاتے ابھی تک میرا انٹرنیٹ ٹھیک نہیں ہوا۔
 

الف عین

لائبریرین
دو بارے یہاں پیغام پوسٹ کیا لیکن دونوں بار عین اسی وقت انتر نیٹ دھوکا دے گیا۔ میرے فانٹس ٹی ٹی ایف ہونے کی وجہ سے لینکس پر بھی چلتے ہیں، میں تجربہ کر چکا ہوں۔ اردو نقش اور محفل بھی۔ ان کو میں نے ای سنپس پر بھی اپ لوڈ کیا ہے حال ہی میں۔ بلکہ اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد ہی۔ ابھی ربط دیتا ہوں
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت شکریہ اعجاز صاحب آپ نے تو رولا ہی مکادیا..

ڈاونلوڈنگ جاری ہے..

جزاک اللہ

واللہ الموفق
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

سلیکس میں اردو سپورٹ شامل کرنا کافی مشکل کام ثابت ہوا، میں چاہ رہا تھا کہ فائلوں کے نام بھی اردو میں رکھے جاسکیں لیکن مسئلہ یہ تھا کہ کسی فائل یا فولڈر کا نام اردو میں رکھنے پر عربی حروف تو بالکل ٹھیک نظر آتے تھے مگر جہاں اردو حروف آتے وہاں سوالیہ نشان نمودار ہوجاتے.. لیکن بالآخر یہ مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے.. ذیل کی تصویر میں آپ ایک فائل اور فولڈر دیکھ سکتے ہیں جن کا نام اردو میں رکھا گیا ہے جو بالکل درست نظر آرہے ہیں اس کے لیے سپورٹ کے مسئلہ کے حل کے ساتھ ساتھ پورے سسٹم کا فونٹ بھی تاہوما میں بدلنا پڑا.. ساتھ ہی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہوم ڈائریکٹری میں انور مسعود کی کتاب 'قطعہ کلامی' پہلے سے موجود ہے:

snapshot1qw5.png


اردو سلیکس میں کچھ ترجمہ بھی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ذیل کی دو تصویروں میں کیڈی کی سپلیش سکرین کے ذیل میں پیش رفت کی تحریر اردو میں نظر آرہی ہے:

01zo3.png


02nb6.png


ذیل کی تصویر ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک مینیو کی ہے:

03pj3.png


یہ تھی اردو سلیکس کی کچھ پیش رفت..

واللہ الموفق
 
ماشاءللہ مکی آپ جب بھی آتے ہیں اردو سے محبت کرنے والوں کے لیے کوئی خوشخبری ہی لے کر آتے ہیں۔

سنگل ڈبل کی بجائے چھکے چوکوں پر ہی یقین رکھتے ہیں جو ہم جیسے ٹک ٹک کرنے والوں کے لیے رشک آمیز ہے۔ :)
 
اہم اور پیچیدہ کام

جناب آپ نے بہت اہم اور پیچیدہ کام کیا ہے، جو اردو کے لیے بڑی خدمت ہے۔ میری "ذاتی رائے" یہ ہے کہ حجم کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کریں تاکہ زیادہ صارف مستفید ہوسکیں۔ سب سے زیادہ اہم کسی اردو صارف کے لیے یہی ہے کہ وہ ڈسٹرو انسٹال کرتے ہیں اردو لکھ سکے اور اردو کی ویب سائٹ اور دستاویز وغیرہ پڑھ سکے۔ یہ کام out of the box ہو۔ آپ کو یہ خیال بھی رکھنا ہوگا کہ صارف کون کون سے کلیدی تختے پسند کرتے ہیں، بہتر ہیں وہ سب ہی انسٹال ہوں، اسی طرح اہم اور معیاری فونٹ بھی ہونے چاہئیں۔ صارف کے لیے ایک گائیڈ بھی ڈیسک ٹاپ پر پڑی ہو۔
 

ابوشامل

محفلین
مکی بھای کی درخواست پر "اردو سلیکس" کے لیے چند "Wallpaper" بنائے ہیں، امید ہے تمام دوستوں کو پسند آئیں گے، ان میں سے سوائے ایک دو کے تمام وال پیپر اِس ناچیز کی کاوش ہیں۔
urduslax15oo6.jpg
 
Top