لینکس اردو سلیکس 2 کا اجراء

مغزل

محفلین
محوِ حیرت ہوں کہ جہاں کیا سے کیا ہوجائے ہے ۔۔ جزا ک اللہ جناب ، سدا خوش رہیں
 

جیسبادی

محفلین
keyboard and spell-checker

ابھی تک استعمال نہیں کیا، مگر دو تجاویز ہیں۔

1) اردو کلیدی تختہ کا مِلف جس میں تمام مقبول نقشے شامل ہیں، کا استعمال کیا جائے۔
یہاں سے دستیاب ہے:
http://urdutext.cwahi.net/urdutext/linux_kb.html

2) فائرفاکس کے لیے اردو املاء پڑتال گر جو فائرفاکس کے موقع سے دستیاب ہے:
https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/7981

3) کلاوارو - لمس خط نگاری اتالیق
http://ur.wikipedia.org/wiki/کلاوارو
 

گرائیں

محفلین
جزاک اللہ مکی بھائی، ڈاؤنلوڈ شروع ہے، اگر واپڈا والوں نے مہربانی کی تو درمیان میں منقطع نہیں ہو گی۔ میں بھی آپ سب کو اپنے تجربات سے آگاہ کرتا ہوں۔
 

فخرنوید

محفلین
کیا اسے VM Ware Player کی مدد سے میں ونڈوز ایکس پی میں ہی رہ کر الگ سے ورچول مشین کے طور پر چلا سکتا ہوں کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مزید ذرا استعمال کا طریقہ کار بتا دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ میرے جیسے تجاہل عارف بھی یہاں موجود ہوتے ہیں۔


شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
Abbyword میں لغت کس طرح استعمال کی جا سکتی ہے، اس سلسلے میں کچھ تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ ایبی ورڈ مکمل اردو کی املا پڑتال کرنے کے بھی قابل ہو جائے، اس سلسلے ،میں میری ای سنپس کی فائل کام آ سکتی ہے، جو محض ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہے۔
 

مکی

معطل
ابھی تک استعمال نہیں کیا، مگر دو تجاویز ہیں۔

1) اردو کلیدی تختہ کا مِلف جس میں تمام مقبول نقشے شامل ہیں، کا استعمال کیا جائے۔
یہاں سے دستیاب ہے:
http://urdutext.cwahi.net/urdutext/linux_kb.html

2) فائرفاکس کے لیے اردو املاء پڑتال گر جو فائرفاکس کے موقع سے دستیاب ہے:
https://addons.mozilla.org/en-us/firefox/addon/7981

3) کلاوارو - لمس خط نگاری اتالیق
http://ur.wikipedia.org/wiki/کلاوارو

تجاویز کا شکریہ، میں ان پر نظر ڈالتا ہوں..
 

مکی

معطل
کیا اسے VM Ware Player کی مدد سے میں ونڈوز ایکس پی میں ہی رہ کر الگ سے ورچول مشین کے طور پر چلا سکتا ہوں کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مزید ذرا استعمال کا طریقہ کار بتا دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ میرے جیسے تجاہل عارف بھی یہاں موجود ہوتے ہیں۔


شکریہ
اسے VM Ware سمیت کسی بھی ورچوئل مشین سے چلایا جاسکتا ہے.. جہاں تک استعمال کے طریقہ کی بات ہے تو اس پر کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں.. کیا آپ ایک آدھ لکھنے میں میری مدد کریں گے..؟!
 

فخرنوید

محفلین
اسے vm ware سمیت کسی بھی ورچوئل مشین سے چلایا جاسکتا ہے.. جہاں تک استعمال کے طریقہ کی بات ہے تو اس پر کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں.. کیا آپ ایک آدھ لکھنے میں میری مدد کریں گے..؟!

میں مدد کرنے کو تیار ہوں ۔ لیکن حضور فی الحال تو مجھے خود ہی اس کا استعمال کا طریقہ کار نہیں معلوم میں کیسے مدد کر سکتا ہوں؟
 

مکی

معطل
یہ رہا تازہ ترین فائل کا ربط، جس کو ابھی اپ لوڈ کیا ہے۔
http://www.esnips.com/doc/75435527-b0d6-4dbb-983a-508c7c080499/urdu_in

ایبی ورڈ میں اسے شامل کرنے کی ابھی تک کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، ایبی ورڈ میں لغت شامل کرنے کا کوئی نظام نہیں ہے، شاید اسے پلگ ان میں بدلنا پڑے..
 

فرخ

محفلین
اُٹھ اوئے،
کیا زبردست شاٹ ماری ہے مکی بھائی

چھا گئے ہو ہر طرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت مبارک ہو۔۔۔۔
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
میرے جن خیر خواہ نے مکی صاحب کے فراہم کردہ سکرین شاٹس سے میری یاہو آئی ڈی دیکھ کر مجھے اردو وکی پیڈیا کی میلنگ لسٹ کا دعوت نامہ بھیجا ہے، ان سے گزارش ہے کہ مجھے ذرا اس میلنگ لسٹ کے متعلق کچھ بنیادی نوعیت کی معلومات فراہم کر دیں اور یہ کہ میرا اس میں کیا کردار ہوگا تاکہ میں فیصلہ کر سکوں کہ مجھے اس میں شامل ہو کر اپنی مصروفیات میں ایک اور اضافہ کرنا چاہیے یا نہیں۔ :confused3:
 
مکی بھائی بہت زبردست کام کر رہے ہیں اردو سیلکس 2 پر بہت بہت مبارک
اگر آپ کی دعا رہی تو میں ضرور اسے استعمال کروں گا
خوش رہیں :)
 

جیسبادی

محفلین
Mehfil Standard Desktop

ضرورت اس بات کی ہے کہ
1) xfce کے منصوبہ پر اردوانے کا کام رسمی طور پر حاصل کر لیا جائے۔ بہت سے لوگ برسوں سے kde اور نوم کے منصوبوں پر نام لکھوائے بیٹھے ہیں، مگر ان کی تکمیل کبھی قریب نہیں آتی۔
2) سلیکس (یا جو بھی نام رکھا جائے) کو محفل کا معیاری مکتبیہ قرار دے کر اس کے ترویج کی بھر پور کوشش شروع کی جائے۔ یہ کام صرف ایک دو افراد کے کرنے کا نہیں۔
 
Top