اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

محمد سعد

محفلین
بھائی میں نے لائیو سی ڈی سے بوٹ کرکے وی فون کنکٹ کیا اور devکے فولڈ میں دونوں فائلیں ہی نہیں ملی.

کہیں آپ کا فون بھی تو ETS 2552 والا نہیں ہے؟ :biggrin:
آپ ایسا کریں کہ dmesg کمانڈ چلا کر اس کا آؤٹ پٹ کہیں (بہتر ہوگا کہ الگ موضوع کے تحت) ارسال کر دیں۔ آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ ٹرمینل میں یہ لکھیں:
کوڈ:
dmesg > output.txt
اس سے آپ کے ہوم والے فولڈر شریف میں output.txt کے نام سے ایک فائل بنے گی، اس میں dmesg کا آؤٹ پٹ شریف موجود ہوگا۔ اسے یہاں بھی نقل کر دیں اور اپنے پاس بھی کہیں محفوظ رکھ لیں کہ شاید کبھی کام آ جائے۔
 

مکی

معطل
اگر فون ets 2552 ہے تو اس کے چلنے کے امکانات کافی کم ہیں، یہ فون بطور سی ڈی روم ڈیٹیکٹ ہوتا ہے، جس کی وجہ ہے اس میں پہلے سے موجود سپیس جس میں اس کا ونڈوز ڈرائیور موجود ہوتا ہے..
 

محمد سعد

محفلین
اگر فون ets 2552 ہے تو اس کے چلنے کے امکانات کافی کم ہیں، یہ فون بطور سی ڈی روم ڈیٹیکٹ ہوتا ہے، جس کی وجہ ہے اس میں پہلے سے موجود سپیس جس میں اس کا ونڈوز ڈرائیور موجود ہوتا ہے..

اس کے حل کے کچھ قریب تو میں پہنچا ہوں۔ اب بس کسی فون پر تجربہ کرنا باقی ہے جس میں کامیابی کی صورت میں میں اس کا حل یہیں کہیں ارسال کر دوں گا۔ ان شاء اللہ۔
اگر کوئی خود اس کا حل ڈھونڈنا چاہے تو یہاں سے کافی مفید معلومات مل جائیں گی۔
http://www.draisberghof.de/usb_modeswitch/
 

محمد سعد

محفلین
مسئلہ ایک ساتھی کی مدد سے حل ہو گیا ہے جن کے پاس ETS 2552 والا فون تھا۔ یہ usb modeswitch والا حل بھی انہی نے تلاش کیا تھا۔
جلد ہی اس پر ایک عدد مفصل سبق لکھتا ہوں۔ ان شاء اللہ۔
نوٹ: اگر میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دینا۔ :skull:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اردو سلیکس 2 کو VMWare اور ورچوئل باکس کی ورچوئل مشینز میں بوٹ کرکے دیکھا ہے۔ میں نے اسے بطور لینکس کرنل 2.4 کے متعارف کیا تھا۔ کیا یہ درست ہے؟
 

خواجہ طلحہ

محفلین
مسئلہ ایک ساتھی کی مدد سے حل ہو گیا ہے جن کے پاس ets 2550 والا فون تھا۔ یہ usb modeswitch والا حل بھی انہی نے تلاش کیا تھا۔
جلد ہی اس پر ایک عدد مفصل سبق لکھتا ہوں۔ ان شاء اللہ۔
نوٹ: اگر میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دینا۔ :skull:
سعد بسم اللہ کیجیے
 

محمد سعد

محفلین
میں نے اردو سلیکس 2 کو vmware اور ورچوئل باکس کی ورچوئل مشینز میں بوٹ کرکے دیکھا ہے۔ میں نے اسے بطور لینکس کرنل 2.4 کے متعارف کیا تھا۔ کیا یہ درست ہے؟

جہاں تک میرے مشاہدے کی بات ہے تو ورچول باکس میں میں نے اس کا ورچول مشین کے لیے مخصوص کیے جانے والے وسائل کی مقدار کے علاوہ کہیں کوئی اور فرق پڑتے نہیں دیکھا۔
 

محمد سعد

محفلین
سعد بسم اللہ کیجیے

یاد دلانے کا شکریہ۔ سبق میں نے تیار کر لیا ہے۔ اور ہاں، اوپر میں نے غلطی سے ets 2552 کی جگہ ets 2550 لکھ دیا تھا۔ اگر اس کی وجہ سے کسی کو کسی نوعیت کی غلط فہمی یا کنفیوژن وغیرہ کا سامنا ہوا ہو تو معذرت خواہ ہوں۔

سبق میں تھوڑی ہی دیر میں ارسال کرتا ہوں۔
 
Top